پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کہتے ہیں کہ ہم کیوں امریکا سے معافی مانگیں گے،معافی تو امریکا کو ہم سے مانگنی چاہیے،عمران خان کی اکثریت واضح ہو گئی،عوام عمران خان کے ساتھ ہیں اور مخالفین کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں،اس لئے انہوں نے عمران خان پر ذاتی حملے شروع کردیے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی منصوبہ بندی کررہی ہے،انتخابی حلقوں میں غیر قانونی ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، 22 جولائی کو حمزہ شہباز فارغ ہو جائیں گے، الیکشن کمیشن نے تاحال مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا،ان لوگوں نے نیب قانون میں ترامیم کر کے اربوں کا ریلیف لیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مریم نے جھوٹ بولا سب سے بڑا جو ریلیف پیکیج ہے وہ ممکن نہیں، پنجاب میں سب سے بڑا ریلیف پیکیج عمران خان کا صحت کارڈ ہے، الیکشن میں دھاندلی کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، ضمنی انتخاب والے حلقوں میں غیرقانونی طور پر ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تاحال پنجاب میں مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے 18 دن بعد فارغ ہو جانا ہے،ان لوگوں نے نیب قانون میں ترامیم کر کے اربوں روپےکا ریلیف لیا، ان کے پاس ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ کا کوئی جواب نہیں، ان کے پاس جواب نہیں تو یہ ذاتیات پر اتر آئے ہیں۔