
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان بتائیں مریم اور شہباز کے بری ہونے پر غدار کسے کہہ رہے ہیں؟ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کرنے پر وہ کسے شرم دلا رہے ہیں؟
جاوید لطیف نے عمران خان کے بیان کا اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ چند دن پہلے عدالت نے معافی مانگنے پر عمران خان کو معاف کیا، وہ اب پھر وہی باتیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان خوں ریزی اور فساد کے ذریعے اقتدار میں آنا اور اہم کی تقرری روکنا چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ جاویدلطیف ماضی میں یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ عمران خان دراصل چابی والا کھلونا ہے، جو کبھی بھی اپنی مرضی سے نہیں ہلتا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے عمران خان مسلح جتھہ لے کر اسلام آباد آنا اور لاشیں گرانا چاہتا ہے کیونکہ اسے کہا گیا ہے کہ لاشیں گراؤ گے تو امپائر کی انگلی کھڑی ہوگی۔
Last edited by a moderator: