
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے آڈیو لیکس سے متعلق عمران خان کے بیان پر ردعمل دیدیا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز شریف نے اپنے بیان میں عمران خان کی ٹویٹ کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی بات کی اس لیے کوئی حیثیت نہیں کیونکہ جب آپ وزیرِ اعظم تھے تو اپنے مخالفین کی ریکارڈنگز کو جائز قرار دیتے تھے اور اسکو حلال کہتے تھے۔
مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ آپ کہتے تھے کہ ایجنسیوں کاتو کام ہی یہی ہے۔آپ کو اصل تکلیف یہ کہ آپ کو اب نا اپنے مطلب کی جے آئی ٹی ملے گی نا آپ کے آنکھوں کانوں والی ایجینسیاں۔
https://twitter.com/x/status/1579442862932230144
اپنی دوسری ٹویٹ میں مریم نواز نےکہا کہ آپ تو کہتے تھے ہماری ایجنسیاں دنیا کی آؤٹ سٹینڈنگ ایجنسیاں ہیں جن کو سب پتہ ہوتا ہے اور پتہ ہونا بھی چاہیے۔ جو میں کرتا ہوں جو میں فون کرتا ہوں انکو سب پتہ ہوتا ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ آپ کے مخالفین کے خلاف جو ہو وہ حلال اور جو آپ کے خلاف ہو وہ حرام؟ آپ کی ہر بات میں فتنہ، شر اور سازش ہے۔ شرم کرو۔
https://twitter.com/x/status/1579445000643149824
واضح رہے کہ عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ آڈیو لیکس قومی سلامتی کی سنگین خلاف ورزی ہے، یہ پی ایم او، پی ایم ایچ کی پوری سیکورٹی پر سوالیہ نشان لگاتے ہیں۔
عمران خان نے مزید کہا تھا کہ بحیثیت وزیر اعظم میری رہائش گاہ پر میری محفوظ لائن بھی بگ ہوگئی۔ ہم لیکس کی صداقت کو ثابت کرنے کے لیے عدالت جانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور پھر جے آئی ٹی تشکیل دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا ک تحقیقات کی جا ئیں کہ کونسی ایجنسیاں ان مقامات پر ریکارڈنگ اور پھر ان ریکارڈ کی گئی چیزوں کو ایڈٹ کرکے لیک کرنے میں ملوث ہیں۔