اب صرف 50 کروڑ سے زائد کرپشن کے کیسز ہی لیے جائیں گے،نیب

11NAB50crorreeilaan.jpg

نئے نیب قانون قومی احتساب ترمیمی ایکٹ مجریہ 2022 کے مطابق 50 کروڑ سے زیادہ کی کرپشن کے کیسز لیے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کا اجلاس چیئرمین نیب آفتاب سلطان کی زیرصدارت ہوا جس میں نیب کے اعلیٰ عہدیداران سمیت پراسیکیوٹر جنرل نیب شریک ہوئے۔ اجلاس میں نئے نیب قانون قومی احتساب ترمیمی ایکٹ مجریہ 2022 کے مطابق 50 کروڑ سے زیادہ کی کرپشن کے کیسز لینے کا فیصلہ کیا گیا اور دھوکا دہی کے کیسز میں کم سے کم 100 متاثرین ہونے پر نیب میں کیس ہو سکے گا۔


نیب اجلاس کے بعد اعلامیے میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ سے نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد نئے قانون پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا۔

نئے نیب قانون قومی احتساب ترمیمی ایکٹ مجریہ 2022 کے تحت احتساب عدالتوں نے سابق وزرائے اعظم راجہ پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر 50 ملزمان کے خلاف ریفرنسز عدالتی دائرہ اختیار ختم ہونے پر نیب کو واپس بھجوا دیئے گئے ہیں۔

جو مقدمات واپس ہوئے ان میں رینٹل پاور کے چھ ریفرنس، یو ایس ایف فنڈ ریفرنس، رمضان شوگر ملز ریفرنس، کڈنی ہلز ریفرنس ودیگر ریفرنسز کو واپس کیا گیا ہے جبکہ مضاربہ سکینڈل اور کمپنیز فراڈ کے وہ ریفرنس بھی نیب کو واپس دیدیئے گئے ہیں جن میں شکایت کنندہ اور متاثرین کی تعداد 100 سے کم تھی۔

نیب کے اعلامیہ کے مطابق ریفرنس نجی افراد کو قانون کے تحت کارروائی کے لیے واپس بھیجے جائیں گے اور ایسے کیسز کو متعلقہ دائرہ کار رکھنے والی عدالتوں کو بھجوایا جائے گا جبکہ احتساب عدالتوں کی طرف سے واپس بھجوائے گئے کیسز سیشن کورٹس، انسدادِ بدعنوانی اور دیگر متعلقہ عدالتوں میں بھیجے جانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

دریں اثنا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے نیب کی طرف سے سابق صدر آصف علی زرداری کی اے آر وائی گولڈ، ارسس ٹریکٹر، کوٹیکنا اور پولو گراؤنڈ ریفرنس میں بریت کے خلاف اپیلوں پر نیب کی جانب سے مہلت طلب کرنے پر سماعت ملتوی کر دی۔ نیب پراسیکیوٹر کا مؤقف تھا کہ نیب قانون میں ترامیم کے بعد ریفرنسز کا جائزہ لینا ہے، اس لیے مہلت دی جائے۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
وہ بھی نہ کرے کیونکہ یہ حرامخور اتنے حرامی ہیں کہ 2 ارب کی کرپشن 4 قسطوں میں کر لینگے ۔۔۔ پھر نیب کیا کریگی ؟
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Bajway Bharway Qadiani Nadeem khusra Qadiani aur Brig RADHID Qadiani par 1 trillion ?—— RIKO DIQ corruption case Muqadma mein tu bunta hai ? ?​

 

3rd_Umpire

Chief Minister (5k+ posts)
مطبل' اب ایک ارب کی چوری،، 5 کروڑ کی 20 قسطوں میں کرنی پڑے گی ۔ ۔ ۔
ھئی پٹواری حرامزادو ۔ ۔ ۔
تم لوگ امرتسری بھڑووں، اور اُنکے درباریوں کے لئے منہ سے
آگ بجھانے والے آلے کی طرح منہ سے جھاگ نکالتے رہو گے

 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)

بس اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی کرپشن 49 ہزار نو سو نناوے تک ہو بس۔ اس کے بعد آپ موجیں کریں
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)

بس اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی کرپشن 49 ہزار نو سو نناوے تک ہو بس۔ اس کے بعد آپ موجیں کریں
پچاس کروڑ سے زائد کی کرپشن اب ۵۰ کروڑ تک کی رقوم میں تقسیم کر کے کر لیں، نیب اعلانیہ