شہباز گل

  1. Muhammad Awais Malik

    وزیر صحت کیلئے کم از کم پرائمری پاس کا قانون بنانا چاہیے: شہباز گل

    ان کی دلی تمنا ہے کہ عمران خان کو زرداری اور نوازشریف جیسا کرپٹ اور دو نمبر ثابت کر سکیں!: رہنما پی ٹی آئی وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کے میڈیکل رپورٹ کو پبلک کر دیا ہے۔ عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ عمران خان شراب اور کوکین استعمال کرتے ہیں اور ان کا...
  2. Rana Asim

    اسدعمر،فواد اور حماد ، شہبازگل سے معافی مانگیں، پی ٹی آئی کارکنوں کا مطالبہ

    ، فواد چودھری اور حماد اظہر سے متعلق یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ جب بھی میڈیا سے گفتگو کر رہے ہوتے ہیں تو شہبازگل ساتھ موجود رہتے ہیں جبکہ شہباز گل جب میڈیا سے بات چیت شروع کرتے ہیں تو ان تینوں مرکزی رہنماؤں میں سے کوئی ساتھ موجود نہیں ہوتا سب چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے...
  3. S

    رانا ثنا کیس میں سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے، شہباز گل

    پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گل نے سپریم کورٹ سے رانا ثنا کیس میں سو موٹو لینے کی استدعا کردی،بغاوت پر اکسانے کے کیس میں اسلام آباد کچہری میں واقع ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا میں شہباز گل نے کہا کہ رانا ثنا کیس میں پنجاب پولیس تھانوں کے چکر لگا رہی ہے، رانا ثنا نے...
  4. Rana Asim

    راناثنا اللہ کے وارنٹ جاری ہونے پر شہبازگل کا ردعمل، مشورہ بھی دے ڈالا

    وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کی گرفتاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے پر شہباز گل کا کہنا ہے کہ اس سب کھیل کا حل فوری الیکشن ہیں۔ رہنما تحریک انصاف اور عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ رانا ثنا کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے ہیں، میں ابھی بھی یہی کہتا ہوں رانا صاحب...
  5. Rana Asim

    شہبازگل کا ریمانڈ کس بنیاد پردیا،پولیس نےاسکی زبان ریکورکرنی تھی؟سپریم کورٹ

    شہباز گل پر تشدد اور جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، عدالت نے استفسار کیا کہ شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ کس بنیاد پر دیا گیا؟ کیا پولیس نے زبان ریکور کرنی تھی جس سے وہ بولا تھا؟ سپریم کورٹ میں شہباز گل پر تشدد اور جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس اعجازالاحسن...
  6. S

    اسلام آباد:شہباز گل کی ضمانت کی درخواست سماعت کیلیے منظور

    بغاوت کے مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے ضمانت کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا، عدالت نے ضمانت کیلیے دائر درخواست سماعت کیلیے مقرر کردی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ 9 اگست کو تھانہ کوہسار پولیس نے گرفتار کیا، سترہ اگست کو پمز کے سینیئر ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے معائنہ...
  7. Muhammad Awais Malik

    اسلام آباد پولیس کےکراچی میں نجی ٹی وی چینل کےملازمین کی گرفتاری کیلئےچھاپے

    اسلام آباد پولیس نے کراچی میں نجی نیوز چینل کے 6ملازمین کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار نا شروع کردیئےہیں تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے، ذرائع کے مطابق نجی چینل ملازمین کےمبینہ طور پر شہباز گل کیس میں ملوث ہونے کے شواہد ملےہیں۔ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ساؤتھ زون...
  8. S

    اسلام آباد ہائیکوٹ کےفیصلے سے ثابت ہواقانون جج صاحبان کانام ہے:فواد چوہدری

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات وزیر فواد چوہدری نے ایک بار پھر اسلام آباد ہائیکورٹ پر تنقید کردی، ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے نزدیک اداروں کے خلاف بیان اتنا سنگین معاملہ ہے کہ عدالت نے زیر حراست تشدد جیسے سنگین الزام کو نظر انداز کر کے شہباز گل کو پولیس...
  9. Muhammad Nasir Butt

    شہباز گل کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج

    اسلام آباد پولیس نے ڈاکٹر شہباز گل کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف سٹاف ملزم شہباز گل کے پارلیمنٹ لاجز میں کمرے سے پولیس کی طرف سے برآمد شدہ پستول کو غیر قانونی قرار دے دیا اور مقدمہ درج کر...
  10. Muhammad Awais Malik

    شہباز گل پر تشدد نہیں ہوا،اسلام آباد پولیس کی اپنی رپورٹ میں خود کو کلین چٹ

    تحریک انصاف کےرہنما شہباز گل پر مبینہ تشدد کے حوالےسے تحقیقاتی رپورٹ سامنےآگئی ہے جس میں تمام الزامات کی تردید کی گئی ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی نگرانی میں کی گئی انکوائری کی رپورٹ آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل پرجنسی یا...
  11. Rana Asim

    شہبازگل کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ، عدالت میں کیا کہا؟

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے جسمانی ریمانڈ کے لیے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شہباز گل کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا اور انہیں پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے فیصلے میں پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور کرتے ہوئے شہباز گل کو 24 اگست کو...
  12. Muhammad Awais Malik

    عدالت کاحکومت کو ریٹائرڈ جج سے شہباز گل پر تشدد کی تحقیقات کروانے کاحکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل پر مبینہ تشدد کی تحقیقات ریٹائرڈ جج سےکروانےکا حکم دیتے ہوئے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست مسترد کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہباز گل کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، دوران سماعت اسلام آبادپولیس کی جانب سے شہبازگل پر...
  13. Rana Asim

    شہباز گل پر تشدد کا معاملہ، پروفیسر نوم چومسکی کا چیف جسٹس پاکستان کو خط

    تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل پر دوران حراست تشدد کا معاملہ اب عالمی مسئلہ بن چکا ہے کیونکہ اس کیس پر مشہور امریکی ماہر فلسفہ، سماجی وسیاسی کارکن پروفیسر نوم چومسکی نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کے نام اوپن خط لکھ دیا ہے۔ نوم چومسکی کی جانب سے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط سے متعلق ایک...
  14. Muhammad Awais Malik

    شہباز گل کےجسم پر تشدد کےغیر معمولی نشانات ہیں، وزیر داخلہ پنجاب کا انکشاف

    وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے انکشاف کیا ہےکہ شہباز گل کے جسم پر تشدد کے غیر معمولی نشانات پائےگئے ہیں۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ بیان صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے اڈیالہ جیل کے اچانک دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دیا اور کہا کہ جیل ریکارڈمیں شہباز شریف کے طبی معائنے کے...
  15. Muhammad Awais Malik

    شہباز گل پر تشدد سے متعلق انکوائری مکمل

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر مبینہ تشدد کے حوالےسے انکوائری مکمل ہوگئی ہے، پیر کے روز رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں قائم کردہ خصوصی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے چیف آف اسٹاف شہباز گل پر تشدد سے متعلق انکوائری مکمل کرلی...
  16. Muhammad Awais Malik

    اگر شہباز گل صحت مند ہیں تو ان سے ملاقات کی اجازت کیوں نہیں دی جارہی؟فواد

    پاکستان تحریک انصاف کےرہنما فواد چوہدری نے سوال کیا ہے کہ اگرشہباز گل صحت مند ہیں تو ان سے ملاقات کی اجازت کیوں نہیں دی جارہی؟ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے گرفتار ڈاکٹرشہباز گل کی کچھ تصاویراورویڈیوز جاری کی ہیں اوردعویٰ کیا ہےکہ ان کی تازہ ترین تصاویر اورویڈیوزہیں،ان مناظرمیں...
  17. S

    شہباز گل کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ ٹھیک نہیں،مولا بخش چانڈیو

    پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے شہباز گل کے حق میں بیان دے دیا، ہم نیوز کے پروگرام ’پاکستان ٹونائٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ ٹھیک نہیں ہے،عمران خان کو شہباز گل سے ملنے دینا چاہئے تھا اس میں کوئی حرج نہیں تھا۔ سابق وفاقی وزیر مولا...
  18. Rana Asim

    علاج معالجے کے باوجود ابھی تک شہباز گل کا سانس بحال نہ ہو سکا

    تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا پمز اسپتال میں علاج جاری ہے، جہاں تمام تشخیص اور علاج کے باوجود بھی ابھی تک ان کا سانس ٹھیک نہیں ہوا، شہبازگل کی جانب سے ابھی بھی سانس اکھڑنے کی شکایت کی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز گل نے گزشتہ شب بھی سانس لینے میں دشواری کی شکایت کی تھی، جس کے بعد...
  19. S

    شہباز گل پر مبینہ تشدد، تحقیقات کا آغاز کردیا گیا

    پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر حراست کے دوران مبینہ تشدد کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں،تشدد سے متعلق انکوائری آئی جی اسلام آباد کی زیر نگرانی ہورہی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی کو تشدد سے متعلق انکوائری کرکے رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے رکھا ہے۔ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کی زیر صدارت اہم...
  20. Muhammad Nasir Butt

    ہم تشدد کر کے شہباز گل سے عمران خان کا نام اگلوانا چاہ رہے ہیں،عظمی بخاری

    عمران خان نے کا چہرہ پوری قوم کے سامنے آ گیا ہے اور انہوں نے یہ بتایا ہے کہ شہباز گل اکیلا نہیں ہے، یہی بات ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے، شہباز گل صرف ایک ملازم کی حیثیت رکھتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام آن دی فرنٹ میں عمران خان کی سٹیبلشمنٹ کے حوالے سے کی گئی گفتگو پر...