پاکستان تحریک انصاف کےرہنما فواد چوہدری نے سوال کیا ہے کہ اگرشہباز گل صحت مند ہیں تو ان سے ملاقات کی اجازت کیوں نہیں دی جارہی؟
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے گرفتار ڈاکٹرشہباز گل کی کچھ تصاویراورویڈیوز جاری کی ہیں اوردعویٰ کیا ہےکہ ان کی تازہ ترین تصاویر اورویڈیوزہیں،ان مناظرمیں ڈاکٹرشہباز گل ہسپتال کے ایک کمرے میں بالکل تندرست حالت میں بغیر کسی آکسیجن ماسک بیٹھے ، کھڑے اورچلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، ویڈیو زمیں دیکھا جاسکتاہے کہ شہباز گل کسی فائل کاجائزہ لیتے ہوئے اسلام آباد پولیس کے اہلکارسے گفتگو بھی کررہےہیں۔
فواد چوہدری نےاس ویڈیوپر ردعمل دیتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ اگر شہباز گل کی یہ ویڈیو حیح ہے تو یہ خوشی کی بات ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہےکہ اگرشہبازگل اتنے صحت مند ہیں تو پھر عمران خان، وکلاء اور میڈیا کی ملاقات پر کیوں پابندی ہے؟ پولیس کو چاہئے کہ شہباز گل سے ملاقات کی اجازت دے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس کی حراست میں رہنماتحریک انصاف پر مبینہ طور پربدترین غیر انسانی تشدد اور جنسی زیادتی کی خبریں ہرجگہ پھیل گئی ہیں، گزشتہ روز شہباز گل کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں وہ وہیل چیئر پر موجود تھے، ان کی ذہنی اور جسمانی حالت غیر نظرآرہی تھی۔