
اسلام آباد پولیس نے کراچی میں نجی نیوز چینل کے 6ملازمین کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار نا شروع کردیئےہیں تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے، ذرائع کے مطابق نجی چینل ملازمین کےمبینہ طور پر شہباز گل کیس میں ملوث ہونے کے شواہد ملےہیں۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ساؤتھ زون کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے، پولیس نے جن گھروں پر ریڈ کی ان میں سےزیادہ تر گھر ایسے تھے جو کافی عرصے سے بند تھے مگر کسی بھی کارروائی میں پولیس کو کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔
ناکام کارروائیوں کےبعد کیپٹل پولیس کراچی سےواپس اسلام آبادروانہ ہوگئی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ان چھاپوں کے پیچھے متعلقہ حکام کی ہدایات کارفرما ہیں جو ان کارروائیوں کو شہباز گل کےکیس سےجوڑتی ہیں، کہا جارہا ہے کہ شہباز گل مبینہ سازش میں تنہا نہیں تھے بلکہ چینل کے کچھ ملازمین اور پی ٹی آئی کےکچھ رہنماؤں کےبھی اس معاملے میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1563429922458124290
قبل ازیں کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں نجی نیوز چینل کے ملازمین کے خلاف درج مقدمےکو بھی اسلام آبادکے کوہسار تھانے میں درج مقدمےسے ملانے کا فیصلہ کیا گیا تھا،اس کیلئے سندھ حکومت سے درخواست کی جارہی ہے کہ اس مقدمے کو اسلام آباد تھانہ کوہسار ریفر کردیاجائے