شہباز گل کےجسم پر تشدد کےغیر معمولی نشانات ہیں، وزیر داخلہ پنجاب کا انکشاف

14hashimdogargilltotrtur.jpg

وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے انکشاف کیا ہےکہ شہباز گل کے جسم پر تشدد کے غیر معمولی نشانات پائےگئے ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ بیان صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے اڈیالہ جیل کے اچانک دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دیا اور کہا کہ جیل ریکارڈمیں شہباز شریف کے طبی معائنے کے دوران ان کے جسم پر زخموں کے نشانات سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئےہیں۔

https://twitter.com/x/status/1561356935407943680
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو جب اسلام آبادپولیس کی کسٹڈی سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تو جیل قواعد وضوابط کے تحت عملے نے ان کا طبی معائنہ کیا ، معائنے کے دوران شہباز شریف کے جسم پر زخموں کے غیر معمولی نشانات پائےگئے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1561356944450826240
صوبائی وزیرداخلہ نے کہا کہ میڈیکل عملے نے ان زخموں اور نشانات سے متعلق رجسٹرپراندراج کیا ،قواعد وضوابط کے مطابق کسی ملزم کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آئے توجیل سپرٹنڈنٹ عدالت اور پولیس کو بتانے کاپابند ہوتا ہےتاہم اس کیس میں جیل سپرٹنڈنٹ نے کسی کو آگاہ نہیں کیا، سنگین غفلت پر جیل سپرٹنڈنٹ اور دیگر حکام کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔