رانا ثنا کیس میں سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے، شہباز گل

1gillscrannsnotivce.jpg

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گل نے سپریم کورٹ سے رانا ثنا کیس میں سو موٹو لینے کی استدعا کردی،بغاوت پر اکسانے کے کیس میں اسلام آباد کچہری میں واقع ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا میں شہباز گل نے کہا کہ رانا ثنا کیس میں پنجاب پولیس تھانوں کے چکر لگا رہی ہے، رانا ثنا نے عدالتی سسٹم کو مفلوج کر دیا ہے۔

شہباز گل نے پوچھا کہ کیا رانا ثنا کسی قانون کے پابند نہیں ہیں؟ کیا پولیس کسی کی ذاتی ملازم ہے؟آئی جی اسلام آباد بھی عدلیہ کی توہین کر رہے ہیں، پولیس وارنٹ لے کر گھوم رہی ہے اور رانا ثناء اللّٰہ دندناتے پھر رہے ہیں۔


شہباز گل کا کہنا ہے کہ ملک میں باہتر گھنٹے سے تماشا جاری ہے، تھانا کوہسار رانا ثنا کے وارنٹ گرفتاری کی تکمیل نہیں کر رہا، دو مختلف پاکستان دکھائی دے رہے ہیں،رانا ثنانے مال بنایا، کرپشن کی اور دھوکا دیا، تھانہ کوہسار ان کے وارنٹِ گرفتاری کی تعمیل نہیں کروا رہا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے دو مختلف پاکستان دکھائی دے رہے ہیں، میں عام آدمی ہوں اس لیے کیس بھگت رہا ہوں، جبکہ رانا ثنانے اپنی پوزیشن کا ناجائز استعمال کیا ہے،گزشتہ 10 دن میں میری 4 پیشیاں ہو چکی ہیں، مجھے ہتھکڑیاں لگا کر اسلام آباد کچہری لایا جاتا تھا۔عدالت کے معاملات عدالت میں ہی رہنے چاہئیں۔
 

Citizen X

President (40k+ posts)
Keep dreaming. Suo Notice sirf IK or PTI ki khilaf aur choron ko bachanay ke liye exclusively use hota hai. Can anyone remember when was Suo motto used to help or benefit the country or its people.

Sharab ki 2 bottles per SC suo moto ley leti hai, lekin mulk ghark ho raha hai wahan juu tak nahi reeng thi
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Gill yara —— Kya Pakistan mein kabhi kisi ko Courts aaj tak Insaf ( DIA) gay hai ? —— Yeh sub Apni Rooh ??? kay liye Shaitan ko baich kar Insaf ( so called ) ki kursi par baithtay hein ?​