خبریں

معاشرتی مسائل

Threads
0
Messages
0
Threads
0
Messages
0
None

طنز و مزاح

Threads
0
Messages
0
Threads
0
Messages
0
None
سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرسنل سیکریٹری پر پیر کے روز لندن کے علاقے ایلفورڈ میں جی پی سرجری کے باہر حملہ ہوا۔ راشد نصر اللہ نے پولیس کو شکایت درج کرا دی جس میں الزام لگایا گیا کہ ان پر 3 افراد نے حملہ کیا اور انہیں زد وکوب کیا ہے۔ اپنی شکایت میں راشدنصراللہ نے کہا کہ حملہ آوروں نے دھمکی دی کہ اگر وہ نواز شریف کی حمایت کرنے سے باز نہیں آئے تو وہ انہیں جان سے مار دیں گے۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں راشد نصر اللہ نے لکھا کہ ایک اور دن، غنڈہ گردی کا ایک اور واقعہ جب میں دفتر جارہا تھا تو عمران نیازی کے غنڈوں نے مجھ پر حملہ کیا اور مجھے چاقو کے وار کرکے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ پولیس حملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ لندن میں مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان گالم گلوچ اور الزام تراشی کے واقعات عام ہیں، ان واقعات کے دوران اکثر گرما گرمی بھی دیکھی جاتی ہے۔ رواں سال ہی اپریل کے مہینے میں پی ٹی آئی کے کچھ کارکنوں نے مبینہ طور پر نواز شریف پر ان کے دفتر کے باہر حملہ کرنے کی کوشش کی، لیکن ان کے محافظین نے اس حملے کو ناکام بنا دیا تھا۔
کوئٹہ کے جوائنٹ روڈ پر گاڑی پر فائرنگ کرکے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ پولیس کےمطابق نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مشہور آرتھو پیڈک ڈاکٹر ناصر اچکزئی کے 3 بیٹے جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 25سالہ زریان خان، 20سالہ صدران اور 8سالہ زران خان شامل ہیں۔ واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ میتوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔ نامعلوم افراد نے گاڑی کو نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد گھر آرہے تھے کہ جوائنٹ روڈ پر گھر کے قریب ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ آئی جی بلوچستان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی کوئٹہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آی جی بلوچستان نے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کسی رحم کے مستحق نہیں وہ قانون کی گرفت سے قطعی آزاد نہیں۔ دوسری جانب کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی کے قریب سی ٹی ڈی نے کارروائی کی جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 منشیات فروش ملزمان ہلاک ہوگئے۔ کارروائی کے دوران ملزمان سے منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی مبینہ آڈیو کیسے لیک ہوئی ہر کوئی یہ ہی سوال کررہا ہے، جس پر رہنما تحریک انصاف شیریں مزاری کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ ٹوئٹر پیغام میں شیریں مزاری نے کہا کہ مبینہ آڈیو لیکس پر جے آئی ٹی بنائی جا رہی ہے، لیکن پہلے ڈان لیکس جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے ورنہ یہ ایک اور فسانہ ہو گا۔ شیریں مزاری نے مزید لکھا کہ رانا ثنا نے بظاہر کہا کہ آئی ایس آئی اور آئی بی نے ابتدائی رپورٹ مکمل کر لی ہے، لیکن اہم سوال یہ ہے کہ کس ایجنسی یا شخص نے بگنگ شروع کی؟ اس حساس اور کلیدی سوال کی تحقیقات کون کرے گا؟ وزیراعظم آفس اور ہاؤس کو کس نے بگ کیا؟ باقی تمام سوالات اس بنیادی سوال سے ہی جڑے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا آغاز کر دیا، مبینہ آڈیو لیک کے معاملے پر جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے،وزیراعظم ہاؤس کے عملے کو شامل تفتیش کیا جائے گا، وزیراعظم نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا،اعلیٰ عسکری اور سول قیادت شرکت کرے گی۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہونے کے بعد پاکستان میں بھی تیل کی قیمتوں میں 9 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں برنٹ آئل کی قیمتیں نچلی سطح پر چلی گئی ہیں، خام تیل اس وقت 84اعشاریہ06 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے۔ دوسری جانب امریکی منڈی میں ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمتیں 76اعشاریہ71 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں۔ عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کو دیکھتے ہوئے پاکستان میں متعلقہ ادارے اوگرا نے بھی اپنی ورکنگ شروع کردی ہے، ابتدائی ورکنگ کے مطابق یکم اکتوبر سے ملک میں پیٹرول کی قیمت9 روپے کم ہوسکتی ہے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت18 روپے تک کم ہوسکتی ہے۔ اوگرا ابتدائی ورکنگ کے بعد تین روز کے اندر قیمتوں میں کمی کے حوالے سے سمری مرتب کرکے حکومت کو بھجوائے گی، تاہم وزارت خزانہ سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گےجس کے بعد حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیتموں میں کمی کا اعلان کیا جائے گا۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں کساد بازاری کا خدشہ منڈلانے لگا ہے اور تیل کی عالمی قیمتیں 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں، جس کے بعد فی بیرل تیل84.80ڈالرزکا ہوگیا،ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت کم ہو کر 77.21 ڈالر پر آگئی ہے جو 6 جنوری کے بعد کم ترین سطح ہے۔ دنیا کے اہم مرکزی بینکوں کی طرف سے شرح سود اور امریکی ڈالر میں اضافے کی وجہ سے دیگر ممالک کے صارفین کی خام تیل خریدنے کی صلاحیت محدود ہونے سے عالمی سطح پر کساد بازاری کا خدشہ ہے،جس کی وجہ سے تیل کی قیمتیں شدید متاثر ہورہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نومبر کے لیے برینٹ کروڈ فیوچر 1.35 ڈالر یا 1.57 فیصد کم ہوکر 84.80 ڈالر فی بیرل ہوگیا،جس سے معاہدے میں 84.51 ڈالر تک کمی ہوئی، یہ 14 جنوری کے بعد سب سے کم ترین سطح ہے۔ دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ میں خام تیل کی قیمت نومبر میں ترسیل کے لیے 1.15 ڈالر یا 1.46 فیصد کم ہو کر 77.59 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔ عالمی منڈی کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے باوجود پاکستان میں صارفین ابھی تک تیل اور گھی کی زیادہ قیمتیں ادا کر رہے ہیں،پاکستان میں تیل و گھی کے ڈسٹری بیوٹرز کے مطابق تیل وگھی کی پیداواری کمپنیوں کی جانب سے انھیں یہ مصنوعات مہنگی ہی مل رہی ہیں اس لیے وہ اسے سستا فراہم نہیں کر سکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہیٰ کی خصوصی ہدایت پر ہیلتھ کارڈ پروگرام میں پیچیدہ جگر کی سرجری کو شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پرویزالہیٰ نے ہیلتھ کارڈ کے ذریعے علاج کرانے کیلئے مختص رقم میں اضافے کی بھی اصولی منظوری دے دی، اب نجی ہسپتالوں کی معاونت سے چھوٹے بچوں کے دل کی سرجری بھی ہیلتھ کارڈ پر ہو گی۔ یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے نجی ہسپتال کی نائب صدر ڈاکٹر شازیہ ملک کی ملاقات میں کیا گیا، نجی ہسپتال کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی، جب کہ ہسپتال میں ہیلتھ کارڈ پر آپریشن اور پوسٹ آپریشن کیئر کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ چودھری پرویز الہیٰ نے ملاقات میں کہا کہ بچوں کے دل کی پیچیدہ سرجری بھی ہیلتھ کارڈ پروگرام میں شامل کریں گے، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے علاج کرانے کیلئے مختص رقم میں اضافے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ نجی اسپتال کے اشتراک سے مریضوں کو جگر، گردے اور لبلبہ کی سرجری کی سہولت دی جائے گی، جگر کی پیچیدہ سرجری کو ہیلتھ کارڈ میں شامل کئے جانے سے مریضوں کو بہت سہولت ملے گی، سرکاری ہسپتالوں کیساتھ نجی اسپتالوں کے ماہرین بھی پیچیدہ سرجری میں معاونت کریں گے۔ چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ نجی اسپتالوں کی معاونت سے چھوٹے بچوں کی کارڈیک سرجری بھی اب ممکن ہو گی۔ ملاقات میں نجی ہسپتال کے ڈاکٹر فیصل حنیف، جنرل ریٹائرڈ افتخار، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عمران سکندر بلوچ اور متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر جو بائیڈن کی ملاقات کا ہونا اس بات کی نشاندہی ہے کہ ہمارے تعلقات میں جو برف تھی وہ پگھل رہی ہے۔ نجی چینل جیو سے گفتگو میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا شکرگزار ہیں کہ صدر بائیڈن نے دوسرے ملکوں کے ساتھ پاکستان کو بھی اپنی دعوت میں بلایا، امریکا کے ساتھ مستقبل میں تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی صدر کی جانب سے مختلف سربراہان مملکت کو استقبالیے پر مدعو کیا تھا جس میں وزیراعظم شہبازشریف بھی شامل تھے۔ ملاقات میں امریکی صدر نے پاکستان میں سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس اور تعزیت کا اظہار بھی کیا تھا اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی مدد جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا تھا۔ وزیر خارجہ نے نجی چینل سے گفتگو میں مزید کہا کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی سے پہنچنے والے نقصان میں ہماری مدد کرنا ہو گی، ہم قرضے معاف کرنے کی بات نہیں کر رہے، قرضے ادا کر سکتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ادائیگیاں مؤخر کی جائیں اور پاکستان کو آسان شرائط پر نئے قرض دیے جائیں۔ وہ اس سے قبل بھی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان عالمی دنیا سے بھیک یا قرضہ نہیں بلکہ اگر کچھ مانگ رہا ہے تو وہ انصاف ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے مہنگے ایندھن سے چلنے والے پاور پلانٹس کوبند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، یہ فیصلہ طویل المدتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئےکیاگیا ہے۔ خبررساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق بجلی کےموجودہ بحران پر قابو پانے کیلئے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی)نے ایک طویل المدتی منصوبہ بنایا ہے جس کو 19 اکتوبر کو نیپرا کی سماعت میں پیش کیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر مہنگے ایندھن سے چلنے والے7 ہزار 339 میگاواٹ کے پاور پلانٹس کو بند کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، بند کیےجانے والے پاور پلانٹس میں کے الیکٹرک کے682 میگاواٹ کےپلانٹس بھی شامل ہیں۔ ذرائع کےمطابق نیپرا نے فرنس آئل پر چلنے والے11 پاور پلانٹس،درآمدی ایل این جی پر چلنے والے5 پاورپلانٹس اور گیس پر چلنے پر 3 منصوبوں کو بند کرنے کی تجویز شروع کردیا ہے، دوسری جانب شمسی توانائی کی نیٹ میٹرنگ کے ذریعے4ہزار 320میگاواٹ بجلی بھی سسٹم میں شامل ہونے کا تخمینہ بھی لگایا گیا ہے۔ رپورٹ کےمطابق طویل المدتی منصوبے 2022 سے 2031 کےدرمیان مکمل کیے جائیں گے ، ان منصوبوں سے حاصل ہونے والی بجلی کو منصوبوں کی تکمیل کے بعد سسٹم میں شامل کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، کہاجارہا ہے کہ اس عرصےکے دوران ملک میں بجلی کی طلب44ہزار668میگاواٹ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اس حوالےسے نیپرا نے شراکت داروں سے بھی تجاویز طلب کی ہیں جبکہ صوبائی حکومتوں کی تجاویز کو بھی مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔
اسلام آباد چک شہزاد کے علاقے میں فارم ہاؤس میں شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی 37 سالہ سارہ انعام کے والدین کینیڈا سے پاکستان پہنچ گئے ہیں، جو مبینہ طور پر اپنی بیٹی کے قتل کی پیروی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق مقتولہ سارہ کے والد انجنیئر انعام الرحمان اپنی اہلیہ کے ہمراہ اسلام آباد آئے ہیں۔ سارہ کے لواحقین کی غیر موجودگی کی وجہ سے یہ مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن کے ایس ایچ او نوازش علی خان کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا تاہم اب سارہ کی میت ان کے والدین کے حوالے کی جائے گی۔ یاد رہے کہ معروف صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنے 37 سالہ اہلیہ سارہ انعام کو23 ستمبر کو نجی جھگڑے کے نتیجے میں باڈی بلڈنگ کیلئے استعمال ہونے والے ڈمبل کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ تب سارہ کے اہلخانہ ملک میں نہیں تھے اس لیے مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں درج ہوا تھا۔ ذرائع ابلاغ پر چلنے والی خبروں کے مطابق کینیڈا کی شہریت رکھنے والی 37 سالہ مقتولہ سارہ 19 سے20 ستمبر کے درمیان دبئی سے پاکستان پہنچی تھیں جہاں وہ ملازمت کرتی تھیں۔ ان کی شادی کو ابھی کچھ ہی ماہ ہوئے تھے، دونوں میں شادی سے قبل سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہوئی تھی۔ اُدھر مرکزی ملزم شاہنواز کے ساتھ اس کے والد صحافی ایازامیر بھی پولیس کسٹڈی میں ہیں جن کا ریمانڈ آج ختم ہو رہا ہے، پولیس نے ایاز امیر کو قتل کے اگلے روز 24 ستمبر کو گرفتار کیا تھا۔ قتل میں ایازامیر بھی نامزد ملزم ہیں ان پر بھی تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 اور 109 لگائی گئی ہے۔ کیس کی تحقیقات کو آگے بڑھانے کیلئے ایازامیر کی سابق اہلیہ اور مرکزی ملزم شاہنواز کی والدہ ثمینہ کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے، انہوں نے ہی پولیس کو اس قتل اور وقوعہ سے متعلق مطلع کیا تھا۔ دوسری جانب پولیس نے کیس کی تحقیقات کیلئے گزشہ روز کارروائی کی تو شاہنواز کی تحویل سے ایک مرسڈیز کار برآمد کی جو کہ سارہ انعام کی ملکیت تھی۔ فارم ہاؤس سے سارہ انعام کا پرس اور ایک غیر قانونی کلاشنکوف بھی برآمد کی ہے۔ اس کے علاوہ مقتولہ کے پرس سے بھاری مقدار میں متحدہ عرب امارات کے درہم اور امریکی ڈالر بھی برآمد ہوئے ہیں، پولیس نے یہ رقم اپنے قبضے میں لی ہے ، پولیس کے مطابق متوفیہ کے مختلف بینک کارڈز، ڈیبٹ کارڈز اور ایک شرٹ بھی برآمد ہوئی ہے۔
وزیراعظم کامیاب،آئی ایم ایف نے قرض پروگرام میں نرمی کی یقین دہانی کرادی وزیراعظم شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے ہیں، دورہ امریکا کے دوران وزیر اعظم نے یواین جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی، عالمی رہنماؤں سے ملاقات کی اور ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور عالمی امداد پر زور دیا۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وفد میں شامل ایک عہدیدار نے بتایا کہ وزیراعظم اور مستعفی ہونے والے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی عالمی مالیاتی فنڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات ہوئی اور شدید سیلاب کے باعث ہونے والی تباہی کے تناظر میں تین اہم پروگراموں میں نرمی کی یقین دہانی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی قسط میں اضافہ کرکے باقی قسطوں کو فرنٹ لوڈ کرنا، پیٹرولیم مصنوعات پر موجودہ ٹیکس اور بجلی کے ٹیرف میں فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ کو 3 ماہ کے لیے منجمد جبکہ کاٹن، گندم اور چاول کی درآمدات کی گنجائش پیدا کرنے کے لیے کرنٹ اکاؤنٹ اور مالیاتی خسارے کے اہداف میں نرمی شامل ہیں۔ کپاس، گندم اور چاول کی فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کی تلافی کے لیے درکار زرمبادلہ کی رقم کو فنڈ پروگرام کے تحت مقرر کردہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے ہدف میں شامل کر کے غور نہیں کیا جائے گا اور پیٹرولیم مصنوعات پر محصولات کی وصولی میں فرق اور بجلی کے نرخوں پر زیادہ سبسڈیز کو مالی سال کے خسارے کی حد میں ایڈجسٹ نہیں کیا جائے گا۔ پٹرولیم لیوی میں 5 روپے فی لیٹر ماہانہ اضافہ اور بجلی کے ٹیرف پر ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ تین ماہ کے لیے یعنی یکم جنوری 2023 تک رک جائے گی، ان اقدامات کو فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ سے منظور ہونا ضروری ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت گزشتہ حکومت کی جانب سے قوانین میں کی گئی تبدیلیوں کے تحت شرح تبادلہ اب وزیر خزانہ کے دائرہ کار سے باہر ہے اور صرف اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ذمہ داری ہے۔ نئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے سامنے چیلنجز بہت زیادہ ہیں،جس سے نمٹنے کیلیے وہ تیار ہیں۔ وزیر خزانہ کی حیثیت سے آخری دور میں اسحاق ڈار کو ڈی فیکٹو نائب وزیر اعظم سمجھا جاتا تھا جنہوں نے بعض اوقات معاشی سے لے کر سیاسی اور قانونی معاملات تک چار درجن سے زیادہ اہم کمیٹیوں کی قیادت کی تھی۔ اسحاق ڈار کو ان کی غیر معمولی مہارتوں کے لیے بھی جانا جاتا ہے اور مارکیٹ کے کھلاڑیوں کے ساتھ ان کا طویل مدتی تعلق ہے،ان کے لئے فارن ایکسچینج کمپنیوں اور اعلیٰ بینکاروں کے ساتھ رابطے آسان ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی آغاز خان گنڈاپور کے گھر پر دہشت گرد حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی آغاز خان گنڈاپور کے گھر پر دہشت گرد حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نجم الحسنین کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ کی نتیجے میں رکن خیبرپختونخوا اسمبلی آغاز خان گنڈاپور کی سکیورٹی پر تعینات اہلکار سیف الرحمن ہسپتال جاتے ہوئے شہید ہو گیا جبکہ فائرنگ سے دو مزید پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ رکن خیبرپختونخوا اسمبلی آغاز خان گنڈاپور دہشت گردوں کی فائرنگ کے وقت گھر پر موجود نہیں تھے لیکن آغاز خان کے چھوٹے بھائی اور آریز خان گنڈاپور (تحصیل چیئرمین) اور ان کے دیگر اہل خانہ گھر تھے۔ فائرنگ کے بعد فوری طور پر سکیورٹی اہلکاروں کو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دیا گیا لیکن نامعلوم دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی آغاز خان گنڈاپور کے والد صوبائی وزیر سردار اکرام اللہ خان گنڈاپور کے صاحبزادے ہیں جن پر پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ دواقتدار میں 22 جولائی 2018ء کو ڈیرہ اسماعیل خان میں انتخابی مہم کے دوران گاڑی پر خودکش حملہ کیا گیا تھا اور وہ اپنے ڈرائیور سمیت شہید ہوگئے تھے جبکہ 2 پولیس اہلکار وں سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوئے تھے جن میں سے ڈرائیور رمضان بھی راستے میں شہید ہو گیا تھا۔ اکرام اللہ گنڈاپور اپنے بھائی کی نشست پر ضمنی انتخابات کے ذریعے منتخب ہوئے تھے۔ وہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے خیبرپختونخوا حکومت میں صوبائی وزیر زراعت کے عہدے پر تعینات رہے تھے۔
پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے خطرےکے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے آنسوگیس کے 40 ہزار شیلز خرید لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کےلانگ مارچ کو روکنے کیلئے اپنی تیاری تیز کردی ہے، اسی فیصلے کے تحت اسلام آباد پولیس نے 40 ہزار آنسو گیس کے شیلز منگوالیے ہیں،7 کروڑ روپے مالیت کی آنسو گیس کے شیلز کی خریداری کیلئے اسلام آباد پولیس نے ایڈوانس میں ادائیگی بھی کردی ہے۔ خبررساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق پولیس ہیڈکوارٹرز میں معمول کےمطابق 15ہزار آنسو گیس کے شیلز اسٹاک میں موجود ہوتے ہیں، ایک آنسو گیس کے شیل کی سرکاری قیمت 1750 روپے مقرر ہے۔ 15 ہزار دستیاب شیلز اور 40 ہزار کے نئے آرڈرز کے بعد اسلام آباد پولیس کے پاس 55 ہزار شیلز ہوجائیں گے، اسلام آباد پولیس نے لانگ رینج 150 میٹر، اور شارٹ رینج 75 میٹر کے شیلز منگوائے ہیں جن کی ترسیل مرحلہ وار شروع ہوجائے گی ۔
جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں 2 فوجی جوان شہید ہوگئے ہیں، تاہم جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشت گردوں نے جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں فوجی چوکی پر اندھا دھند فائرنگ کردی ،تاہم پاک فوج کے جوانوں نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک حملہ آور کو مار گرایا۔ آئی ایس پی آر کے فائرنگ کے تبادلے میں نائیک رشید اور سپاہی رسول بادشاہ شہید ہوگئے ، مارےگئے دہشت گرد کی تلاشی کے دوران اسلحہ اور اضافی گولیاں برآمد ہوئیں، حملہ آور پاکستانی فورسز اور عام شہریوں پر حملوں سمیت سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا ، علاقے میں دہشت گردوں کے ایکٹیو ہونے کے خطرے کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ خیال رہے کہ جنوبی وزیرستان میں گزشتہ تھوڑے عرصے کےدوران سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، دہشت گرد حملوں میں مجموعی طور پر ایک میجر سمیت 12 سےز ائد فوجی جوان شہید ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے ن لیگی قیادت کی مبینہ آڈیو لیک کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سچ الحق ہے، تھوڑا انتظار کریں سب سامنے آجاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرک میں انتخابی مہم کے دوران ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم کی مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل دیا اور کہا کہ اس آڈیو سے تین باتیں تو واضح ہوگئی ہیں، نمبر ایک یہ کہ مریم نواز اپنے داماد کیلئے بھارت سےمشینری منگوانے کی سفارش کررہی ہیں، آدھی مشینری آ بھی چکی ہے باقی کیلئے سفارش کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسری بات یہ ہے کہ مریم نواز موجودہ حکومت سے ناجائز کام کروارہی ہیں اور تیسری بات یہ کہ مریم نواز سچ نہیں بول سکتیں، میں قوم کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ سچ الحق ہے، تھوڑا صبر کرنا پڑتا ہے اس کے بعد سب کچھ خود سامنےآجاتا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنےمخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اس وقت مجھےتین وکٹیں نظر آرہی ہیں، میں ایک ہی گیند سے ان تینوں کو کلین بولڈ کروں گا، ایک ان میں بیماری ہے جس کا نام زرداری ہے،دوسرا شہباز شریف ہے جو بوٹ دیکھتے ہی پالش شروع کردیتا ہے، اور تیسرا مولانا فضل الرحمان ہےجس نے پیسہ کمانے کیلئے اپنے بیٹے کو مواصلات کا وزیر بنوایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی آزادی کیلئے پورےملک میں جاؤں گا، آج یہاں کرک کے لوگوں کا جذبہ دیکھ کر مجھے یقین ہوگیا کہ میرے لوگ باہر نکلنے کیلئے تیار ہیں، ہم کبھی نہیں بھول سکتے کہ کیسے 25 مئی کو ہماری خواتین اور بچوں پر گولیاں اورشیل برسائے گئے، میں اب مجرم قاتل رانا ثناء اللہ اور شہباز شریف کیلئے پوری پلاننگ کررہا ہوں، ہماری حقیقی آزادی کی تحریک انشااللہ آخری اور فیصلہ کن ہوگی۔
وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی گفتگو کی ریکارڈنگ اور آڈیو لیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کےاندر ہونےوالی گفتگو کا ڈیٹا لیک ہونے کے معاملےپروفاقی حکومت نے اعلیٰ سطحی تحقیقات کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، اس حوالے سے ایک جےآئی ٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں تمام حساس اداروں کا ایک ایک نمائندہ شامل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جےآئی ٹی کو تحقیقات کیلئے خصوصی اختیارات دیئے گئےہیں جن کے تحت تحقیقاتی ٹیم وزیراعظم ہاؤس کے عملے میں سےکسی کو بھی شامل تفتیش کرسکتی ہے، ٹیم اپنی تحقیقات میں یہ پتا لگانے کی کوشش کرے گی کہ وزیراعظم ہاؤس میں ریکارڈنگ کیلئے کون سی ڈیوائسز استعمال کی گئیں، یا موبائل فونز کے ذریعے ریکارڈنگ ہوئی۔ جے آئی ٹی تحقیقات کے دوران جائزہ لے گی کہ ڈیٹا لیک ہونے کے وقت وزیراعظم ہاؤس میں کون کون سے افسر موجود تھے، اس دوران وزیراعظم سیکریٹریٹ میں تعینات اسپیشل برانچ کے اہلکاروں سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی، تحقیقات سے قبل وزیراعظم ہاؤس اورآفس میں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کی نقل و حرکت محدود کردی گئی ہے، تحقیقاتی ٹیم کو ڈیٹا لیک ہونے سے متعلق مکمل تحقیقات کا ٹاسک سونپاگیا ہے۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل وزیراعظم آفس میں ہونے والی گفتگو کی آڈیو ریکارڈنگ منظر عام پر آئی ہے، جس کے بعد ملک میں ایک موضوع زیر بحث آگیا ہے، ملک کے سب سے بڑے سول آفس کے اندر ہونےو الی گفتگو کی ریکارڈنگ ہونے اور بعدمیں لیک ہوجانے کے بعد سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان اٹھائے جارہے ہیں۔
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کیلئے عمران خان کی آمد کی خبریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو مریم نواز نے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے وائس چانسلر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان ایک تقریب میں شرکت کیلئے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پہنچے جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس تقریب میں شرکت اور یونیورسٹی کے احاطے میں عمران خان کو تقریر کرنے کی اجازت دیے جانے پر مریم نواز سیخ پا ہو گئیں۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ جی سی یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر کےخلاف کارروائی ہونی چاہیے کہ انہوں نے اپنے تعلیمی ادارے کی حدود میں فتنہ پھیلانے والے شخص کو دعوت دی اور اس کا جلسہ منعقد کرایا۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر نے اپنی کرسی کا استعمال کرتے ہوئے ایسے شخص کو بلایا جو سیاسی نفرت پھیلاتا ہے اس لیے ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔ جس پر ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ محترمہ جلنے سے بہتر ہے آپ خود یا شہبازشریف کسی بھی یونیورسٹی جا کر اپنی مرضی کا خطاب کر لیں۔ ساری دنیا میں سیاسی قائدین یونیورسٹیوں میں جا کر طلبا سے خطاب کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ لوگ نوجوانوں کا سامنا نہیں کر سکتے تو اس میں یونیورسٹی یا ہمارا کیا قصور ہے؟
بیٹےکی جانب سے بہو کو قتل کیے جانے سے متعلق کیس میں نامزد صحافی و تجزیہ کار ایاز امیر نے اپنا کیس خود ہی لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سینئر سول جج محمد عامر عزیز کی عدالت میں سارہ انعام قتل کیس میں گرفتار ایاز امیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد پیش کیا گیا، اس موقع پر ایاز امیر نے کہا کہ اگر مجھ پر کوئی الزام عائد کیا گیا ہے تو اس کے ثبوت تو دیئے جائیں، میں نے پوری تفتیش کے دوران اپنا موقف دیدیا ہے۔ ایاز امیر نے کہا کہ میں خود ہی اپنا کیس لڑوں گا، جس وقت یہ واقعہ ہوا میں اس وقت چکوال میں تھا، واقعہ کا پتا چلتے ہی میں نے خود اسلام آباد پولیس کو اس حوالے سے اطلاع دی، جب میں نے اطلاع دینے کیلئے آئی جی سے رابطہ کیا تو وہ دستیاب نہیں تھے لہذا میں نے ایس پی کو اطلاع دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے یہاں جب بھی ایسی وارادت ہوتی ہے تو کرائم سین کو تبدیل کردیا جاتا ہے، مجھےخدشہ تھا کہ واقعہ میں کوئی اور زخمی نہ ہوجائے۔ واضح رہے کہ سینئر صحافی ایاز امیر اور ان کے صاحبزادے شاہنواز کا سارہ انعام قتل کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، عدالت نے آج ایاز امیر کا ایک روزہ اور شاہنواز امیر کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پرائم منسٹر ہاؤس کی آڈیو لیک کے معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ سرکاری سطح پر جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بدھ کے روز قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہی طلب کیا ہے، اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیراطلاعات ونشریات، وزیر خزانہ سمیت اہم وزراء اور اعلی عسکری قیادت شریک ہوگی۔ اجلاس میں ملک سیلاب کے بعد کی صورتحال ، ملکی داخلی و خارجی سیکیورٹی معاملات پر بات چیت ہوگی، اجلاس میں ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ ملک کی سول و عسکری قیادت کی اس بیٹھک میں اہم فیصلوں کا بھی امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم آفس کے اندر ہونے والی گفتگو کی آڈیو ریکارڈنگ لیک ہونے کا معاملہ بھی زیر غورآئے گا۔ واضح رہے کہ 1 روز قبل وزیراعظم آفس میں ہونے والی گفتگو کی آڈیو ریکارڈنگ منظر عام پر آئی ہے، جس کے بعد ملک میں ایک موضوع زیر بحث آگیا ہے، ملک کے سب سے بڑے سول آفس کے اندر ہونےو الی گفتگو کی ریکارڈنگ ہونے اور بعدمیں لیک ہوجانے کے بعد سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان اٹھائے جارہے ہیں۔
بلوچستان میں پاک فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر کل رات فلائنگ مشن کے دوران گر کر تباہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں دونوں پائلٹس سمیت ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 6 اہلکار شہید ہو گئے۔ شہدا میں پائلٹ میجر محمد منیب افضل، پائلٹ میجر خرم شہزاد شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں نائیک جلیل، صوبیدار عبدالواحد، سپاہی محمد عمران اور سپاہی شعیب بھی شامل ہیں۔ ادھر وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہرنائی میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شہدا کے خاندانوں کے غم میں شریک ہیں، پوری قوم شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔ بلوچستان کے قائم مقام گورنر میر جان محمد جمالی نے بھی پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے پر اظہارِ رنج کیا اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے بھی بلوچستان میں پاک آرمی کا ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا پرویز الہٰی نے حادثے میں شہید ہونے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر متعدد آڈیو لیکس کے وائرل ہونے کے بعد انٹیلی جنس بیورو کو وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی مبینہ جاسوسی کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ نجی خبررساں ادارے کے صحافی عمر چیمہ کے مطابق اطلاعات ہیں کہ ایک ہیکر نے وزیراعظم شہباز شریف بلکہ سابق وزیراعظم عمران خان کی ریکارڈ کی گئی گفتگو کا بڑا ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کیلئے پیش کر دیا ہے۔ اس صورتحال کی وجہ سے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے کیونکہ آڈیو لیک صرف ٹیلی فونک گفتگو کے نہیں ہیں۔ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے والی پہلی ایسی لیک وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ کے درمیان ہونے والی بات چیت تھی۔ اس آڈیو لیک میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ مریم نواز نے ان سے اپنے داماد راحیل منیر کو بھارت سے پاور پلانٹ کیلئے مشینری کی درآمد کرنے میں سہولت فراہم کرنے کیلئے کہا تھا۔ شہبازشریف اور توقیر شاہ میں یہ ملاقات بالمشافہ تھی جس سے پتہ چلا ہے کہ پی ایم ہاؤس میں آلات جاسوسی نصب ہیں۔ تلاش کا یہ کام انٹیلی جنس بیورو کے ایس او پیز کے مطابق ہے کیونکہ یہی ایجنسی وزیراعظم، ان کی رہائش گاہ اور ان کے دفتر کی سیکورٹی پر مامور ہے۔ عمر چیمہ کے مطابق جب نوازشریف وزیر اعظم تھے تو سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی۔ یاد رہے کہ جب پاناما پیپرز کیس پر سپریم کورٹ میں کارروائی جاری تھی اس وقت ایک جاسوس ڈرون وزیراعظم کے رہائشی کمپاؤنڈ اور ملحقہ عمارت میں آئی بی ہیڈ کوارٹر کے چکر لگاتا تھا۔ آئی بی نے معاملے کی چھان بین کی اور متعلقہ حلقوں پر واضح کر دیا گیا کہ ڈرون دوبارہ بھیجا گیا تو اسے مار گرایا جائے گا۔
لندن میں نواز شریف کی سیکیورٹی پر معمور سیکیورٹی گارڈ نے صحافیوں کو دیکھ کر ہاتھ سے نازیبا اشارہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنماؤں کے بعد اب ذاتی ملازمین نے بھی صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی میں عار محسوس کرنا چھوڑدی ہے، آئین کی کتاب ہاتھ میں پکڑے نازیبا اشارہ کرنےو الے ن لیگی رہنما عطاء تارڑ کی روایت پر چلتے ہوئے لندن میں نواز شریف کے سیکیورٹی گارڈ نےبھی ایسی ہی حرکت کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں نواز شریف کی ذاتی سیکیورٹی پر معمورسیکیورٹی گارڈ نے صحافیوں کو دیکھ کر ہاتھ سے نازیبا اشارہ کرڈالا، تاہم نواز شریف اس وقت صحافیوں کو ہاتھ اٹھا کر سلام کرتے نظر آئے۔ سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نواز شریف گاڑی میں سوار ہوکر ایک سڑک سےگزررہے ہیں جہاں کچھ لوگ موجود تھے، نواز شریف نے لوگوں کو دیکھ کر ہاتھ اٹھاکر سلام کیا، تاہم نواز شریف کی گاڑی کے پیچھے آنے والی گاڑی میں موجود سیکیورٹی گارڈ نے اپنا ہاتھ گاڑی سے باہر نکال کر نازیبا اشارہ کرتے ہوئے لوگوں کو گالی دی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب اسمبلی میں ن لیگی رہنما عطاء تارڑ نے ایک ہاتھ میں آئین کی کتاب پکڑےدوسرے ہاتھ سے نازیبا اشارہ کرتے ہوئے گالی دی تھی، ان یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس کے بعد لوگوں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

Back
Top