Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)

بیرسٹر شہزاد اکبر کے شہبازشریف سے 18 سوالات پر مجیب الرحمان شامی میدان میں آگئے۔۔ مجیب الرحمان شامی کے شہبازشریف کے حق میں ٹویٹ پر شاہین صہبائی کا مجیب الرحمان پر طنز
مجیب الرحمان شامی نے بیرسٹر شہزاد اکبر کے 18 سوالات پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر نے شہباز شریف سے جو 18 سوالات پوچھے ہیں اس کا تو بڑا سیدھا طریقہ ہے۔ مقدمے قائم کریں، معاملہ عدالت میں لے کر جائیں اور وہاں الزامات ثابت کریں۔ پریس کانفرنسز کے ذریعے الزامات لگانا کوئی مناسب اقدام نہیں ہے۔ اسے لوگ میڈیا ٹرائیل کہتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1202874065238863872
جس پر شاہین صہبائی میدان میں آگئے اور کہا کہ سرجی آپ پر بھی مقدمہ نہیں بنا مگر آپکا پٹرول پمپ چلا گیا۔ اب تو بھاشن دینا بند کردیں۔ کہیں سے تھوڑی سی شرم ادھار لے لیں۔
شاہین صہبائی نے مزید کہا کہ زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں ، ایسا نہ ہو کہ آپ گناہوں کی معافی مانگے بغیر ہی دنیا سے رخصت ہوجائیں
https://twitter.com/x/status/1203538022299402242
واضح رہے کہ شاہین صہبائی کا اشارہ مجیب الرحمان کے اس لبرٹی والے پٹرول پمپ کی طرف ہے جو انہوں نے نوازشریف حکومت سے 6000 روپے ماہانہ لیز پر لیا تھا اور موجودہ حکومت آئی تو شامی سے پٹرول پمپ واپس لیکر اس پٹرول پمپ کو 3 کروڑ روپے سے زائد قیمت پر سالانہ لیز پر دیا تھا
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/CxaViuH.jpg