Petition to bring back Asher Azeem and reinstate him on his former position submitted

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
لاہور: معروف اداکار و مصنف عاشر عظیم کو عزت اور احترام کے ساتھ پاکستان واپس لانے اور انہیں سرکاری نوکری پر بحال کرنے کے لئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی گئی ہے۔

55510794_2596672633740347_8889425887070519296_n.png


پاکستان تحریک انصاف کی رکن سیمابیہ طاہر نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی ہے جس میں ڈرامہ سیریل ’دھواں‘ اور فلم ’مالک‘ کے مصنف و ہدیتکار عاشر عظیم کو باوقار اور باعزت طریقے سے وطن واپس لانے اور انہیں ان کی سرکاری نوکری پر بحل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ عاشر عظیم نے سول سروس کا امتحان پاس کرنے کے بعد پاکستان کسٹم میں ایمانداری کے ساتھ خدمات انجام دیں لیکن انہیں ایمانداری سے کام کرنے کے باوجود بے شمار انکوائریوں میں پھنسایا گیا اور اُن پر مقدمات بنائے گئے تاہم وہ تمام تر مقدمات سے باعزت طور پر بے گناہ ثابت ہوئے لیکن اُس کے بعد انہوں نے پاکستان کسٹم کے اہم عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

https://twitter.com/x/status/1110801671855226885
قرار داد میں کہا گیا ہے کہ عاشر عظیم نے عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے بطور مصنف اور ہدایتکار فلم ’مالک‘ بنائی لیکن ناصرف اُن کی حب الوطنی پر شک کیا گیا بلکہ اُن کی فلم مالک پر پابندی بھی لگائی گئی۔ آج بھی وہ پاکستان سے اس قدر محبت کرتے ہیں کہ وہ ہمیشہ بطور پاکستانی اپنا تعارف کراتے ہیں۔ اُن کی ایمانداری کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ قرض اتارنے کے لئے کینیڈا میں ٹرک چلا رہے ہیں۔

قرار داد میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ پاکستان کے محب وطن عاشر عظیم کو عزت اور احترام سے پاکستان لایا جائے اور انہیں پاکستان کسٹمز میں ان کی نوکری پر دوبارہ بحال کیا جائے۔

واضح رہے کہ 1994 میں پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والا ڈرامہ ’دھواں‘ آج بھی لوگوں کا پسندیدہ ڈرامہ سمجھا جاتا ہے جس میں عاشر عظیم نے بطور مصنف اور اداکار خدمات انجام دی تھیں، انہوں نے چند برس پیشتر فلم مالک بنائی تھی لیکن اس فلم کی ریلیز میں رخنہ ڈالا گیا۔ ان کے لیے اپنے ہی وطن کی زمین تنگ کردی گئی اور وہ پاکستان چھوڑ کر کینیڈا چلے گئے جہاں وہ ٹرک چلاتے ہیں۔





اس قرارداد اور مطالبے کو ہر پاکستانی کے دل کی آواز بن جانا چاہیے، تا کہ جلد از جلد اس پر عمل ہو۔۔۔۔

فلم مالک کی مصنف و ہدیتکار عاشر عظیم کو عزت و احترام سے پاکستان لانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

55942634_2596672467073697_6393590549932146688_n.png


قرارداد تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سیمابیہ طاہر کی جانب سے جمع کرائی گئی

صوبائی اسمبلی پنجاب کا ایوان سمجھتا ہے کہ ڈرامہ سیریل "دھواں" اور فلم "مالک" کے خالق عاشر عظیم محب وطن پاکستانی ہیں۔متن

انہوں نے مقابلے کا امتحان پاس کرنے کے بعد ایمانداری سے پاکستان کسٹمز میں خدمات سرانجام دیں۔ وہ عیسائی مذہب سے تعلق رکھتے ہیں۔متن

ان کے اندر پاکستان کی محبت اس قدر رچی بسی ہوئی ہے کہ وہ ہمیشہ اپنا تعارف پاکستانی کے طور پر کرواتے ہیں۔متن

اسی بناء پر ان کی فلم کا مشہور مکالمہ یہ ہے کہ"میں پاکستان کا عام شہری پاکستان کا مالک ہوں"متن

یہ ایوان یہ بھی سمجھتا ہے کہ عاشر عظیم نے پاکستان کے عوام کے شعور کو بیدارکرنے کے لئے بطور مصنف و ہدایتکار فلم "مالک" بنائی۔متن

جس کے پروموز نے پاکستان بھر میں دھوم مچا دی۔ متن

عاشر عظیم کی اس کاوش پر اس کی حب الوطنی پر شک کیا گیا،متن

خود ساختہ غداری کی بو سونگھتے ہوئے اس کی مشکلات میں اضافہ کیا گیا، متن

کبھی "مالک" پر پابندی لگائی گئی اور کبھی سنسر بورڈ نے اس کی حب الوطنی پر قینچی چلا کر مالی نقصان پہنچا کر مقروض کیا گیا۔متن

یہ ایوان یہ بھی سمجھتا ہے کہ عاشر عظیم کو ایمانداری سے کام کرنے کے باوجود بےشمار انکوائریوں میں پھنسایا گیا مقدمات بنائے گئے۔متن

لیکن وہ تمام انکوائریوں اور مقدمات میں باعزت طور پر بےگناہ ثابت ہوئے۔متن

جس کے بعد انھوں نے پاکستان کسٹمزکے ایک اہم عہدہ سے استعفیٰ دے دیا کہ وہ اس نظام سے ہار گیا ہے۔ متن

آج عاشر عظیم کینیڈا میں ٹرک چلا کر اپنا قرض اتارنے کی کوشش کر رہا ہے جو اس کی ایمانداری کی روشن مثال ہے۔متن

یہ ایوان یہ بھی سمجھتا ہے کہ عاشر عظیم کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔متن

قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ"پاکستان کے محب وطن عاشرعظیم کو عزت و احترام سے پاکستان واپس لایا جائے، اور پاکستان کسٹمز میں بحال کیا جائے۔مطالبہ

اور ان کی بنائی ہوئی فلم "مالک" کو سنسر کئے بغیر نشر کرنے کی اجازت دی جائے۔ مطالبہ

 
Last edited by a moderator:

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
اسے عزت و احترام نہیں تحفظ چاہے. قرارداد گونگلوں سے مٹی جھاڑنے کے مترادف ہے. اداروں کو درست کریں، انھے سیاسی بھرتیوں اور سیاسی اثر روسوخ سے آزاد کریں. فرد کی بجائے قانون کی عملداری چلنے دیں
 
Last edited:

umer

Minister (2k+ posts)
Zahir azeem is a great human being . And true patriot Pakistani. Love ashir bhai. Great step if it actually happens . If we bring him back with respect n dignity .
 

SaRashid

Minister (2k+ posts)
جلدی کرو۔ اس پیٹریوٹک پاکستانی کو جلد سے جلد پاکستان بلاؤ اور وردی دھونے والے اور بوٹ پالشیوں کی تھیم پر ایک نئی فلم بناؤ۔
خان آف پنکی کی آن بان شان کے مطابق ایک نئی فلم بناؤ،
کالک
مالک
پرانی ہوگئی۔
 

Allama G

Minister (2k+ posts)
just look at his youtube channel and see how visionary and capable he is. We have a history of throwing our gems outside from the system and humiliate them in a manner that they will never even think of doing any good for the country.
 

SaRashid

Minister (2k+ posts)
ہمیں تو ابھی انصافیوں سے پتہ لگا کہ عاشر عظیم اتنا پیٹریوٹک ہے کہ بولٹ پالشی اور جرنیل مالشی پر مبنی ہر فلم فی سبیل جی ایچ کیو بناتا ہے۔ پیسے بالکل بھی نہیں لیتا۔
عمران جی سے ایک بڑی بھول ہوگئی۔ اپنی ہاٹ پاٹ بچی، مہوش حیات کو ایوارڈ دے دیا۔ رشتے والے انکل وسیم اکرم کو ایوارڈ دے دیا۔ عاشر بھائی کو مالک کی عظیم الشان کامیابی پر ایوارڈ نہیں دیا۔ چلو کوئی بات نہیں، اگلے سال سہی۔
 

SaRashid

Minister (2k+ posts)
just look at his youtube channel and see how visionary and capable he is. We have a history of throwing our gems outside from the system and humiliate them in a manner that they will never even think of doing any good for the country.
ارے ہاں، ہم لوگ بہت بد بخت لوگ ہیں۔ ایک اور جیم تھا، کیا نام تھا اس کا حسین حقانی۔ اس کو بھی اس لیے پاکستان سے باہر پھینک دیا کیوں کہ اس کے حقانی گروپ سے ناجائز تعلقات تھے۔ اور اس سے بھی بڑا ہیرا جنرل پرویز مشرف، اور چھوٹا والا ہیرا جنرل اشرف قاضی جو ریلوے کو چونا لگا کر حب الوطنی کے نام پر پاکستان سے باہر ہیں۔ ان کو بھی واپس بلواؤ نا جانی۔
 

Allama G

Minister (2k+ posts)
ہمیں تو ابھی انصافیوں سے پتہ لگا کہ عاشر عظیم اتنا پیٹریوٹک ہے کہ بولٹ پالشی اور جرنیل مالشی پر مبنی ہر فلم فی سبیل جی ایچ کیو بناتا ہے۔ پیسے بالکل بھی نہیں لیتا۔
عمران جی سے ایک بڑی بھول ہوگئی۔ اپنی ہاٹ پاٹ بچی، مہوش حیات کو ایوارڈ دے دیا۔ رشتے والے انکل وسیم اکرم کو ایوارڈ دے دیا۔ عاشر بھائی کو مالک کی عظیم الشان کامیابی پر ایوارڈ نہیں دیا۔ چلو کوئی بات نہیں، اگلے سال سہی۔
فی پوسٹ ملتا ہے یا پورے دن کا . جب بھی منہ کھلتا ہے گوبر ہی نکلتا ہے
 

SaRashid

Minister (2k+ posts)
He could just come back it’s simple as that
اب اتنی آسانی سے کہاں آئے گا بھائی؟
ابھی تو پنجاب اسمبلی میں قرارداد پاس ہوگی، میڈیا ٹاک ہوگی، جو کوئی ہفتہ ڈیڑھ ہفتہ چلے گی۔ مالک کی خوبیوں اور خامیوں پر بات ہوگی۔ صوبہ پنجاب اور صوبہ پختونخوا سمیت بلوچستان کے سینما گھروں میں اس کی نمائش ہوگی۔ سندھ والوں پر لعن طعن ہوگی، تب جا کے عاشر عظیم کو سہرا پہنا کر بنی گالہ لایا جائے گا۔
 

SaRashid

Minister (2k+ posts)
فی پوسٹ ملتا ہے یا پورے دن کا . جب بھی منہ کھلتا ہے گوبر ہی نکلتا ہے
آپ کو کیا پورا مہینہ مشقت کے بعد ملتا ہے؟ ہمیں تو فی لفظ ملتا ہے، وہ بھی سعودی کراؤن پرنس سے ریال میں۔
 

SaRashid

Minister (2k+ posts)
کتنے شرم کی بات ہے۔ عاشر بھائی وہاں کینیڈا میں ٹرک چلا کر اپنا اور بچوں کا پیٹ پال رہے ہیں، اور یہاں ہم لوگ مزے سے زبان چلا رہے ہیں۔ پلیز پلیز پلیز عاشر بھائی کو عزت و احترام کے ساتھ پاکستان بلائیے۔ ان کو پاکستان ایئر فورس میں جوائنٹ ایئر چیف کا عہدہ اور گھر سے دفتر آنے جانے کے لیے ایک جے ایف 17 تھنڈر ایئر کرافٹ دیجیے۔ سنا ہے کہ عمران جی کے ہیلی کاپٹر کی طرح جے ایف 17 تھنڈر بھی 40 روپئے فی کلومیٹر کا پڑتا ہے۔
 

Islamabadiya

Chief Minister (5k+ posts)
اب اتنی آسانی سے کہاں آئے گا بھائی؟
ابھی تو پنجاب اسمبلی میں قرارداد پاس ہوگی، میڈیا ٹاک ہوگی، جو کوئی ہفتہ ڈیڑھ ہفتہ چلے گی۔ مالک کی خوبیوں اور خامیوں پر بات ہوگی۔ صوبہ پنجاب اور صوبہ پختونخوا سمیت بلوچستان کے سینما گھروں میں اس کی نمائش ہوگی۔ سندھ والوں پر لعن طعن ہوگی، تب جا کے عاشر عظیم کو سہرا پہنا کر بنی گالہ لایا جائے گا۔

but he was a superb artist though, a genuine talent, he performance in Dhuan, i dont think anyone ever made anything like that again
 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
He can come back if he wishes! What the hell Punjab Assembly has to do with it? PA has to focus on its own job then to indulge in this meaningless resolutions and gimmicks.

What legislation, if any, it has achieved -
Where is legislation for police and jail reforms?
Where is legislation for local government reforms?
Where is legislation for labor laws and child labor?
What action it has taken against the torture and slavery of farm workers by landlord?

The list is loong! -- but these useless members like 'Ms. Seemabia' are engaged in stupid media games.

When the pressure will come to show performance, these 'loudmouth legislators' will pick up some controversial piece of legislation just for a political statemrnt, personal glory and not for some good for public at large?
We have watching this gaming with the people over and over again.

Note: I had a look at some of Aashar's statements on twitter after this post. This guys seem intellectually pretty dumb and 'manjan farosh'. though he must be an honest, a loudmouth patriots and professionally competent person.
But hundreds of artists are suffering and being exploited right here in Lahore! What PA is doing for Artist community?
 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
ہمیں تو ابھی انصافیوں سے پتہ لگا کہ عاشر عظیم اتنا پیٹریوٹک ہے کہ بولٹ پالشی اور جرنیل مالشی پر مبنی ہر فلم فی سبیل جی ایچ کیو بناتا ہے۔ پیسے بالکل بھی نہیں لیتا۔
عمران جی سے ایک بڑی بھول ہوگئی۔ اپنی ہاٹ پاٹ بچی، مہوش حیات کو ایوارڈ دے دیا۔ رشتے والے انکل وسیم اکرم کو ایوارڈ دے دیا۔ عاشر بھائی کو مالک کی عظیم الشان کامیابی پر ایوارڈ نہیں دیا۔ چلو کوئی بات نہیں، اگلے سال سہی۔
بھائی سبھی ایوارڈ کا ذکر کر دیا مگر مہوش سے بڑا ایوارڈ کسی ریما نامی ایکٹریس کو بھی ملا ہے مگر حرام ہو جو معترضیں، مداحوں یا میڈیا ، کسی نے ذکر کیا ہو ،نام تک لیا ہو ــ آپ ہی ان کا نام لے دیتے۔ یوں دل سے نہیں گراتے ــ --​