Jahalat ki University Ke Aik Professor Ka Pervez Rasheed Ke Naam Khat

Zafar Malik

Chief Minister (5k+ posts)









محترم پرویز رشید صاحب
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته
چند دن قبل آپ کی ایک تقریر کا کچھ حصہ سننے کو ملا جس میں آپ نے مدارس عربیہ کی تحقیر کی تهی ، جو انتہائی افسوسناک هے ، اسی کی بابت چند معروضات آپ کی خدمت میں پیش کرنا چاہتا ہوں ،
مجهے ان معروضات کیلئے دو وجہ سے تاخیر ہوئی هے ، ایک تو یہ کہ آپ مسلم لیگ ن کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ہیں ، آپ کا فرمایا پارٹی کا پالیسی بیان ہوسکتا ہے ، چونکہ میری معلومات کے مطابق یہ مسلم لیگ کی پالیسی نہیں هے ، (جیسا کہ اکیسویں ترمیم کے وقت وزیر داخلہ چوہدری نثار صاحب کے بیانات سے واضح تها) اس تناظر میں مجهے وفاقی حکومت کی طرف سے تردیدی بیان کا انتظار تها ، دوسرا یہ کہ میں اب تک آپ کی مکمل تقریر کی تلاش میں تها تاکہ مکمل سیاق وسباق سے آگاہی ہو ، کیونکہ اکثر بعد میں کہہ دیا جاتا هے کہ میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا هے . . .

آپ کو توبہ کی دعوت دینے کی غرض سے میں جہالت کی ان یونیورسٹیوں کا کچھ حال آپ کے سامنے رکهنا چاہتا ہوں مگر پہلے اک دل لگی ہوجائے ، وہ یہ کہ جہل کی یونیورسٹی کے فارغ التحصیل مولانا فضل الرحمن تو آپ کی حکومت کے سپورٹر ہیں اور اعلی فکر کی حامل یونیورسٹی کے پڑهے ہوئے عمران خان آپ لوگوں کی ''ناک'' کا بال بنے ہوئے ہیں ، اور جو زبان وہ آپ کیلئے اور آپ آئے دن آن ائر ان کیلئے استعمال کرتے ہیں اس پر آپ اور آپ کی یونیورسٹیوں کو سلام . . .
عزیز پرویز رشید صاحب
پاکستان بنا تو تاریخ گواہ هے کہ علماء کرام دل و جان سے قائد اعظم محمد علی جناح مرحوم کے شانہ بشانہ تهے ، اور یہ سرزمین ہر حوالے سے چٹیل زمین تهی ، یہاں کچھ بهی نہیں تها ، کالج نہ مدرسہ نہ تهانہ ، کچھ بهی نہیں تها . . . تعمیر وطن کیلئے سرجوڑے گئے ، بالآخر مسجد ، مدرسہ ، کلمہ ، اذان ، نماز ، خطبہ ، قرآن ، نکاح ، جنازے اور شرعی مسائل میں رہنمائی ہم ''جاہلوں'' کے ذمے لگا دیی گئی ، اور سڑکیں ، کھمبے ، سیوریج لائن ، بجلی ، گیس ، پیٹرول ، تها نے ، عدالتیں ، اسکول ، کالج اور ''علم و فکر'' کی یونیورسٹیوں کا قیام آپ حضرات کے حصے میں آگیا ،

اس تقسیم میں کمال بے انصافی یہ دیکهیئے کہ حکومت کا پیسے اور جملہ وسائل آپ کی ذمہ داریوں کیلئے وقف کر دئے گئے ، یونیورسٹیوں کو سیکڑوں ایکڑ اراضی گفٹ کی گئیں اور مدارس کیلئے ایک گز زمین کا ٹکڑا بهی نہیں دیا گیا ، آج بهی کسی محلے کی آباد کاری میں ہسپٹل اسکول اور پارک کی جگہیں تو رکهی جاتی هیں مگر مدرسہ کیلئے ؟ کروڑوں کی گرانٹس یونیورسٹیوں کیلئے تو ہیں مگر مدارس کیلئے ؟؟؟؟؟
جناب پرویز رشید صاحب
وسائل پر ناجائز قبضے ، اور عیاشیوں کیلئے آپ کی یہ غیر منصفانہ تقسیم ہمیں فطرے زکوة اور قربانی کی کهال کی طرف لے گئی (آپ کی تقریر میں اس احسان کو جتلایا بهی گیا هے) اور کچھ لوگوں کو مجبورا'' مدارس کیلئے سرکاری زمینوں پر قبضے کے گناہ کا مرتکب بهی ہونا پڑا هے ،

اس سب کچھ کے باوجود آج پورے ملک میں کیا آپ وہ جگہ دکھا سکتے ہیں جہاں مسجد و مدرسہ نہ ہوں ؟
مسجد ہو مگر امام ، خطیب ، موذن میسر نہ ہوں ؟
کوئی شخص اپنی بچے کے سر پر سہرا باندھے نکاح خواں کیلئے پریشان بیٹها ہو ؟
جناب کوئی میت دکها دیں کہ وہ پڑی ہوئی ہو اور نماز جنازہ پڑهانے والا میسر نہ ہو ؟
حضور ! کوئی بچہ بتادیں کہ وہ قرآن کریم کی تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہو مگر اسے استاد دستیاب نہ ہوں ؟ . . .
جناب پرویز رشید صاحب ہم اپنے کام میں جت گئے ، گلے شکوے نہیں کئے ، مانگے تانگے سے اتنا بڑا معرکہ سر کر دکهایا کہ امریکہ انگلینڈ فرانس کینیا مصر سعودیہ افریقہ سمیت کسی بهی ترقی یافتہ ملک کا نام ڈھونڈے سے بهی نہیں لا سکتے جس کے لوگ اپنے بچوں کو قرآن کریم کی تعلیم کیلئے ہمارے پاکستانی مدارس میں نہ بهیجتے ہوں ؟؟؟

لفٹسٹ پرویز رشید صاحب
کیا آپ اس حقیقت سے انکار کرسکتے ہیں کہ پاکستان میں آج اچها انجینئر، اچها ڈاکٹر اور اچها لائر وہ هے جو بیرون ممالک سے پڑھ کر آیا ہو ؟؟؟؟
اور ساری دنیا میں بہترین حفاظ قرآن وہ ہیں جو پاکستانی مدارس کے پڑهے ہوئے ہوں ؟؟؟
کیا ابهی پچهلے دنوں امام کعبہ شیخ غامدی نے آن ائر آپ کو نہیں بتایا تها کہ میں ایک پاکستانی استاذ کا شاگرد ہوں ؟؟؟
کیا آپ کو خبر نہیں کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں جو قرآن کریم کی 500 سے زائد کلاسیں لگتی ہیں ان میں 300 سے زائد کلاسوں میں پاکستانی ''جہالت کی یونیورسٹیوں'' کے پڑهے ہوئے یہی پاکستانی اساتذہ مدرس ہیں؟ اور آئے دن بیرون ممالک میں مسلمانوں کیلئے پاکستانی علمائے کرام کی مانگ بڑھتی جارہی هے جبکہ ہزاروں پاکستانی علماء کرام وہاں اپنی خدمات برسوں سے انجام دے رہے ہیں ،

دوسری طرف آپ کے ذمے جو کام تهے وہ کون نہیں جانتا
؟؟؟؟ آپ کی سڑکیں ؟ ماشاءالله . . .
آپ کی عدالتیں ؟. . . سبحان الله . . .
آپ کے تهانے؟ استغفراللہ . . .
آپ کی بجلیاں ؟ اناللہ . . .
آپ کے اسکول کالج اور یونیورسٹیاں ؟؟؟ لاحول ولا قوة الا بالله العلي العظيم

عالی قدر پرویز رشید صاحب
اچها ہوتا اگر تقریر سے قبل آپ اپنے وزیر خزانہ سے ان کروڑوں ڈالرز ، پاؤنڈز اور ریال کی کچھ جانچ لے لیتے جو یہ ''جہالت کی یونیورسٹیاں'' چندے میں مانگ مانگ کے لاکر اس غریب ملک کا زر مبادلہ بڑھاتے ہیں تو شائد آپ کو ایسی مبنی بر الزامات تقریر کی زحمت نہ کرنی پڑتی ،

رہ گئی ''موت کا منظر عرف مرنے کے بعد کیا ہوگا'' کتاب کا احوال ؟ تو بخدا آج تک یہ کتاب آپ نے خواب میں بهی نہیں دیکهی ، آپ صرف اس کا نام سن کر گهبرا گئے اور اپنی معاندانہ سوچ کے مطابق اس کا بھیانک موضوع گهڑ لیا ، ایسا بالکل بهی نہیں ، آپ اس کتاب کو ضرور پڑهیں ، ہر انسان کی طرح آپ کو بهی بہت فائدہ ہوگا ،
آخر میں عرض هے کہ اگر پورے پاکستان کے ایک بهی مدرسہ میں یہ کتاب آپ شامل نصاب ثابت کردیں تو آپ کے پاؤں دهو کے نوش جاں کر لونگا ،
والسلام
ہدایت اللہ سدوخانی
مہتمم جامعہ الثقافة الاسلامية ملیر کراچی

 
Last edited by a moderator:

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
Re: جہالت کی یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کا خط ۔ &#1662

ملا لوگوں کو مرنے مارنے پر تو آمادہ کر سکتا ہے لیکن کسی کو برائی چھوڑنے پر نہیں .

اس بات کی وضاحت ضروری سمجھتا ہوں کہ مرنے مارنے سے میری مراد جہاد نہیں بلکے انا کی پوجا کرنے والوں سے ہے.ان کو عام زبان میں فسادی کہتے ہیں
 
Last edited:

anwarsoft

Councller (250+ posts)
My brothers No one Should comment on religious issue. Every one have customised religion for himself and he has right to say Kafir to other person.
So if you want to have a peacefull life please keep quite on religious issues.
 

Sniper

Chief Minister (5k+ posts)
Re: جہالت کی یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کا خط ۔ &#

ملا لوگوں کو مرنے مارنے پر تو آمادہ کر سکتا ہے لیکن کسی کو برائی چھوڑنے پر نہیں .

اس بات کی وضاحت ضروری سمجھتا ہوں کہ مرنے مارنے سے میری مراد جہاد نہیں بلکے انا کی پوجا کرنے والوں سے ہے.ان کو عام زبان میں فسادی کہتے ہیں

تم برائی کی طرف گئے ہی کیوں؟؟؟؟؟
 

Bawa

Chief Minister (5k+ posts)


اسکا مطلب ہے کہ


جاہلوں میں بھی پروفیسر ہوتے ہیں


ویسے پروفیسر صاحب نام سے ہی نہیں تحریر سے بھی جاہل ہی لگتے ہیں



 

Sniper

Chief Minister (5k+ posts)
Re: جہالت کی یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کا خط ۔ &#

کیا تمہیں پارسایی کا دعوا ہے؟ کبھی کویی گناہ نہیں کیا کیا؟

انسان خطا کا پتلا ہے لیکن تم تو ہر خطا مولوی کے گلے ڈال رہے ہو۔ غلطی خود کرو اور ذمہ دار مولوی۔
 

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
Re: جہالت کی یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کا خط ۔ &#

انسان خطا کا پتلا ہے لیکن تم تو ہر خطا مولوی کے گلے ڈال رہے ہو۔ غلطی خود کرو اور ذمہ دار مولوی۔

لوگوں میں برائی کے خلاف تعلیم دینے کی زمیداری کس کی ہے؟ ہر گلی کوچے میں ملا بیٹھا ہے پھر بھی لوگ برے کاموں کی طرف راغب کیوں ہو رہے ہیں؟ ظاہر ہے ملا کی توجہ کسی "اور" طرف ہے
 

WatanDost

Chief Minister (5k+ posts)
پرویز شیدا صاحب
تم نے درست کہا کے جہالت کی یونیورسٹیاں ہیں تمام کی تمام
لیکن اصل " منبع جہالت " کا نام لیتے تمہیں موت پڑتی ہے
جہاں سے فقط جہالت اور ذلالت نکلی اور وہ بھی ایک
کذاب مرزا غلام احمد قادیانی کی قیادت میں ذرا غور سے پڑھنا
:biggthumpup:


2mr6xs8.jpg

10s9ona.jpg

m93mll.jpg

uphk6.jpg
 
Last edited:

badboyjimy

Voter (50+ posts)


اسکا مطلب ہے کہ


جاہلوں میں بھی پروفیسر ہوتے ہیں


ویسے پروفیسر صاحب نام سے ہی نہیں تحریر سے بھی جاہل ہی لگتے ہیں



[/QUtumhari aqal saey lagta haey keh tum wahi bawa hoo jiss main aik stick daey karr uss ko hathh main laey karr mazey saey ghumaia jatta haey
 

badboyjimy

Voter (50+ posts)
Re: جہالت کی یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کا خط ۔ &#


day of judgment ALLAH NAIN APP SAEY POOCHNA HAEY MUGH SAEY POOCHNA HAEY HUMAREY AMAAAL KAEY BAREY MAIN MOLVI SAEY NAHEEN .
 

Sniper

Chief Minister (5k+ posts)
Re: جہالت کی یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کا خط ۔ &#


لوگوں میں برائی کے خلاف تعلیم دینے کی زمیداری کس کی ہے؟ ہر گلی کوچے میں ملا بیٹھا ہے پھر بھی لوگ برے کاموں کی طرف راغب کیوں ہو رہے ہیں؟ ظاہر ہے ملا کی توجہ کسی "اور" طرف ہے

ملا کی بات سنتے بھی ہو؟
 

HIDDEN

Minister (2k+ posts)
Aaj kal noon leegi logon ka woh haal hai ke agar parvez aur nawaz Rasulullah (SAW) ki shan main bhi gustakhi kardain tou yeh uss pe bhi kahain gey sahi hi kaha hoga.

Nahi maloom Pakistan kahan ja raha hai. Allah rehem karey hum sab par.
 

HIDDEN

Minister (2k+ posts)
Unfortunately, Qadiyanion ka media cell itna mazboot hai ke agar woh kahain ke Nepal ka zalzala "MULLAON" ki wajah se aaya tha tou yaqeen karna parega. Abb tou woh aur unn ke hawari government main bhi aagaey hain. Bas Allah se har waqt rehem ki bheek mangni chahiey.
 

Bawa

Chief Minister (5k+ posts)
tumhari aqal saey lagta haey keh tum wahi bawa hoo jiss main aik stick daey karr uss ko hathh main laey karr mazey saey ghumaia jatta haey




تو تمہیں بعد میں پتہ چلا ہے کہ تمہارے ساتھ ہاتھ ہو گیا ہے؟؟؟؟؟؟


ابھی تم نے اوپر میرے کومنٹس کو لائیک کلک کیا ہے


اسوقت چول ماری تھی یا اب چول مارنے کا دورہ پڑا ہے؟



:lol::lol::lol::lol:
:lol::lol::lol:
:lol::lol:
:lol:


 

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
Re: جہالت کی یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کا خط ۔ &#

ملا کی بات سنتے بھی ہو؟
میرے ہاں یا نا کرنے سے کیا فرق پڑتا ہے؟

پورا پاکستان ان کی بات سنتا ہے لیکن کسی کا دل نہیں پھرتا۔ اور جب یہ ملا چاہیں لوگوں کو مرنے مارنے پر آمادہ کر لیتے ہیں اس سے ثابت ہے کہ ان مولویوں کی ترجیحات میں فساد ہے خیر نہیں
 

Zain Itrat

Minister (2k+ posts)
میں بھی مدرسہ میں پڑھا ہوں . پرویز رشید نے ایک خاص قسم کی اقلیت، شر انگیز مدرسوں کی بناء پر سب مدرسوں کو ایک جیسا کہ کر زیادتی کی ہے مگر اس میں بھی کوئی شک نہیں کے جس قسم کے مدرسوں کی وہ بات کر رہا ہے وہ بھی موجود ہیں جنکی لسٹ شاہزیب خانزادہ اپنے ایک پروگرام میں دکھا چکا ہے ہم سب جانتے ہیں کے بہت سے طالبان کمانڈر اسی قسم کے مدرسوں سے تعلیم یافتہ ہیں مگر پرویز رشید نے بہر حال سب کو ایک جیسا کہ کر زیادتی کی ہے اور ان مدرسوں کو کھالوں کی ضرورت نہیں انھیں باہر سے کافی فنڈنگ ہو جاتی ہے
 
Last edited: