ریل منسٹر خواجہ سعد رفیق نے یہ کہ کے جان چھڑا لی ہے کہ گوجرانوالہ ریل حادثہ اوور سپیڈنگ کی وجہ سے پیش آیا ... ان کا یہ موقف صیحح ہے یا غلط ... اس سے قطع نظر اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان ریلویز کے پلوں کی حالت مخدوش ہے ..
پاکستان میں کوئی تیرہ ہزار ریلوے پل ہیں جو انگریز کے دور سے بنے ہوۓ ہیں ... ۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چھناواں پل ریلوے آپریشن کیلئے ٹھیک اور بغیر کسی نقص کے تھا ، چند گھنٹے پہلے ایکسپریس ٹرین بھی گزری تھی ، یہ کافی مضحکہ خیز بات ہے ... خدا نہ خواستہ اس سے پہلے والی ٹرین کو حادثہ پیش آتا تو انہونے کہنا تھا کہ اس سے پہلے والی ٹرین خیریت سے گزری تھی ...اب وہ بات جس کو پڑھ کہ غصہ بھی آتا ہے اور افسوس بھی ہوتا ہے ...
لاہور میں میٹرو ٹرین کے لئے ایک سو چھیاسٹھ ارب روپے لگاۓ جا رہے ہیں ... جب کہ پاکستان ریلویز کا ریپئر اینڈ مینٹیننس بجٹ چند سال پہلے صرف بتیس کروڑ تھا ... اور پچھلے سال صرف دس کروڑ تھا ... خواجہ سعد رفیق جہاں ریلوے کی بہتری کا کریڈٹ لیتے ہیں وہاں ان کو کم از کم وفاق سے کچھ بجٹ ریلوے کی مینٹیننس کے لئے بھی لینا چاہیے ... ایک سو چھیاسٹھ ارب روپے کی میٹرو ٹرین ... غضب خدا کا کچھ پیسے پورے ملک کی ریلوے پہ بھی لگا دیں ... لیکن مسلہ یہ ہے کہ نون لیگ نے میٹرو بس اور ٹرین جیسے کھلونے دینے ہیں اور صرف لاہور کی عوام کو دینے ہیں ... تا کہ اگلے الیکشن میں ووٹ پکے کئے جا سکیں ...

تحریر: احمد فہیم