اسد عمر واپس آ جاؤ، ہمیں آپ کی ضرورت: وزرا، مشیروں کے ٹویٹ
اسلام آباد: (روزنامہ دنیا ) تحریک انصاف کے وزرا اور مشیروں نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو واپس وفاقی کابینہ میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
ٹویٹر پر وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا کہ اسد عمر قابل ترین شخصیات میں سے ایک ہیں، وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور جتنا جلدی ہوسکے کابینہ کا حصہ بن جائیں۔
https://twitter.com/x/status/1119167592885669888
وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری نے کہا کہ امید رکھتا ہوں کہ اسد عمر اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں گے، پاکستان نازک موڑ پر ہے، کابینہ کو آپ کی اشد ضرورت ہے۔
https://twitter.com/x/status/1119145935064297472
وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ اسد عمر نے باوقار انداز میں کابینہ کو خیرباد کہا، جیسا کہ وہ کابینہ اور پارٹی میں بھی باوقار رہے۔
https://twitter.com/x/status/1119192132785451008
وزیراعظم کے مشیر امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ اسد عمر نے پاکستان میں بہتری کے لئے انتھک محنت کی۔

- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/tUHCt4b.png
Last edited by a moderator: