tariisb
Chief Minister (5k+ posts)
سیاست میں اتار چڑھاؤ کا ٹریفک سے براہ راست تعلق ہے ، فورم کا تعلق سیاست سے جو ہے
دھرنا کے دنوں میں گہما گہمی زیادہ تھی ، مگر خان صاحب کی شادی و پشاور سانحہ ، نے سیاست کو لگام دی ، سب منتشر ہوے ، مگر اب کراچی آپریشن نے سب کا تجسس پھر سے بیدار کر رکھا ہے ، ورلڈ کپ کا بخار بھی ہے ، کراچی تا لندن کسی بڑی خبر کا انتظار بھی ہے ، جب یہ اونٹ بھی کسی کروٹ بیٹھے گا ، تھوڑا عرصۂ خاموشی ، پھر کسی اور موضوع نے میلہ سجا دینا ہے
وضاحت :- فرق ہوتا ہے ، جس طرح سیاست میں ارتعاش سے فرق ہوتا ہے ، اس طرح لکھنے والوں کے آنے جانے سے بھی فرق ہوتا ہے ، گروپ بندی کوئی نہیں ، البتہ حاسدوں کی تک بندی کا کیا کہنا ، توجہ کوئی نہیں ، مگر خود کلامی کے شکار مریضان کا کیا کہنا ،