عدلیہ میں کرپشن، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کو رپورٹ دوبارہ شائع کرنے کاحکم

11cjphcti.png

پشاور ہائی کورٹ نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کو عدلیہ کو تیسرے کرپٹ ادارہ قرار دینے سے متعلق سالانہ رپورٹ 2023 کو دوبارہ شائع کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے عدلیہ کو تیسرے کرپٹ ادارے کے طور پر شائع کرنے کے حوالے سے کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا ہے، فیصلے میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کو 2023 کی سالانہ رپورٹ دوبارہ شائع کرنے کا حکم دیتے ہوئے عدالت کا کہنا تھا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ میں غیر موجود ڈیٹا شامل کرکے حقائق پر مبنی رپورٹ شائع کرے اور 24 اپریل تک رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کے پاس بھی جمع کروائے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فیصلے سے یہ تاثر نہیں لیا جانا چاہیے کہ آزادی اظہار رائے پر پابندی لگائی گئی ہے، عدالت ایسی درست، تحقیقاتی و موثر ریسرچ کی حوصلہ افزائی کرتی ہےجو اداروں و عوام کیلئے مفید ثابت ہوں، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کو نیشنل کرپشن پر 2023 کے سروے رپورٹ کو خود ہی درست کرنے کا قدم اٹھانا چاہیے تھا۔

فیصلے میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کو حکم دیا گیا کہ رپورٹ میں تمام عوامی رائے کے تناسب کو واضح طور پر شائع کرے تاکہ رپورٹ پڑھنے والوں کیلئے کوئی ابہام نا چھوڑا جائے ، سروے کے دوران مسترد کیے گئے فارم کی مجموعی تعداد کو رپورٹ میں شائع کیا جائے۔
 

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
جس ملک کی سپریم کورٹ کے بددیانت چیف جسٹس نے لندن جائیداد کی منی ٹریل اور ذرائع امدان دی ہو تو باقی اندازہ لگا لو نچلی عدالتوں کا کیا حال ہوگا کیسی ہوگی
 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
Pakistan ek failed state hai jis ka islam se dur dur tak koi waasta ya tal'luq nahi. Yahan na aap ko insaf milta hai aur na hee aap ki behesiyat Pakistani shehri aap ka tahafuz yaqeeni hai.

Constitution - jo har shehri ko bunyaadi haqooq aur tahafuz farahm kerta hai - uss ko to aye roz ya to Fauj apne booton ke neechay rond deti hai aur aap ko utha ke le jaati hai. Uss ke baad aap ke jism ke naazuk azaa se khelti hai aur videos bana ker blackmail kerti hai.

Ye sab ek shehri per hota hai aur adalat kuch bhi nahi kar sakti. Yehi haqeeqat hai.