
یوکرین پر حملے کے خلاف اقوام متحدہ میں مذمتی قرارداد پیش، روس نے ویٹو کردیااقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں یوکرین پر روسی حملے کے خلاف قراردار کو روس نے ویٹو کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق روسی فورسز کی جانب سے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں پیش قدمی جاری ہے، روس کے اس حملے کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مذمتی قرارداد پیش کی گئی جس میں روسی حملے کی۔مذمت اور فورسز کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
قرارداد پر ووٹنگ کے دوران سلامتی کونسل کے 15 مستقل اراکین میں سے 11 نے اس کے حق میں ووٹ دیا جبکہ چین، بھارت اور متحدہ عرب امارات نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ تاہم ووٹنگ کے بعد روس نے اپنا خصوصی اختیار استعمال کرتے ہوئے قرارداد کو ویٹو کردیا۔
اقوام متحدہ میں یوکرین کے مستقل مندوب نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کے ووٹنگ نظام میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے وگرنہ ایسی قراردادیں ہمیشہ ناکام ہوتی رہیں گی، اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ روس کو جنگ سے روکا جائے، روسی فوج انسانوں کی زندگی سے کھیل رہی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/russia-vto.jpg