ھم زندہ قوم ھیں

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
ھم زندہ قوم ھیں – تابندہ قوم ھیں

0535060001343206214.png

زندہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہت خوب ۔کانوں،آنکھوں اور ناک سََے دھواں نکالنے والا نغمہ ھے- یہ اشعار لکھنے والا بہت بڑا منافق ھے- جس نے ماوں – بہنوں – اور بیٹیوں کی اجتماٰعی آبروریزی اورگلیوں میں برہنہ گھمانےپر بھی اس قوم کے بہادروں کو زندوں کا خطاب دیا – بہت خوب بلکہ بہت ھی خوب کتنا بڑا سچ لکھا – زندہ قوم - قوم زندہ ہی ھے تو گلی میں گھمائی جانے والی ماوں کو زندہ آنکھوں سے دیکھ رہی ھے- اور حیا کا ایک قطرہ ان آنکھوں سے نہیں بہتا- زندہ ہی ھے تو اس سے روٹی کپڑا اور مکان سب کچھ لٹیرے لوٹ کر لے گئے اور وہ پھر بھی زندہ ھے- لٹتا تو زندہ ھی ھے – مردے تو قبروں میں پڑے اللہ سے شکوہ کر رھے ھیں- کہ یا اللہ اس زندہ قوم نے تو ھماری قبریں اکھاڑ کر ھمارے کفن تک چرا کر ھمیں ننگا کر دیا- اور پھر جو ماوں کو گلیوں میں ننگا گھما سکتے ھیں- انہیں مردہ ننگا کرنے میں کیا عار-ان کے نزدیک تو قبر کی مردہ عورت سے بد فعلی کرنا بھی کوئی عیب نہیں- گناہ ثواب تو دور کی بات وہ تو وحشیوں سے بھی آگے نکل گئے- مردہ سے تو جانور بھی بدفعلی نہیں کرتا – یہ کیسے زندہ ھیں جو مردوں کو بھی نہیں بخشتے- ویسے تو وحشی بھی سانس لیتا ھے-اور زندہ بھی سانس ھی لیتے ھیں-اور پھر یہ قوم زندہ ہی ہے جو خود کشیاں کر رھی ہے- ورنہ مردہ تو خودکشی نہیں کرتا- وہ خود کشی کر رھے ھیں-

جمہوریت کا راگ الاپنے والے بےغیرت سیاستدانوں کےنزدیک موت- قبر – حشر-اور یوم الحساب سب دقیانوسی اختراعات ھیں- قوم کے جسم سے خون کا ایک ایک قطرہ نچوڑ قوم کو یرقان اور پولیوزدہ کر کے رکھ دیا ھے- اور یہ پولیو زدہ قوم اپنے ٹوٹے پھوٹے ٹیڑھے میڑھے ھاتھوں بینر اٹھا کر سڑک کنارے احتجاج کرنے کھڑی ھو جاتی ھے – کہ قوم پر اور ظلم نہ کرو- ھمیں زندہ رھنے دو-ارے پاگلو تم زندہ ہی ھو –تو احتجاج کیلئے سڑک کنارے کھڑے ھو- ارے دیوانوں چالیس چوروں کی شکائیت علی بابا سے کررھے ھوتم واقعی پاگل جو ان سے وفا کی امید رکھتے ھو- ارے یہ تو اپنے آقاوں کے غلام ھیں- جو اس ملک کی بنیادوں کو اکھاڑ پچھاڑ کر اور چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں بانٹ کر تہس نہس کرنے کی ڈیوٹی دے رھے ھیں- اگر زندگی کی باقی سانسیں لینا چاھتے ھو توتھوڑی ھمت کرو- کہ ان سیاستدانوں کو دھتکار دو- ان کا سوشل بائیکاٹ کر دو-ان کے گھروں کی ملازمتیں چھوڑ دو- ان کی سیکورٹی سے استعفی دیدو- آپ کے محلہ میں آئیں تودروازے بند کر لو- اور بچوں تک کو گلی میں نہ نکلنے دو – کہ جس بھیڑئیے کے منہ کو خون لگ جائے – وہ تو آپکے بچے بھی کچے چبا جائے گا- ان کو اپنی دکانوں سے روزمرہ کی استعمال کی چیزیں فروخت کر نا بند کر دو- ان کا ساڑھے چار سال سے یہی رونا رویا جا رھا ہے – کہ جمہوریت کونقصان نہیں پہنچنے دینگے-جمہوریت کو بچانے کیلئے جان کی بازی لگادینگے-

جمہوریت پتہ نہیں کس اماںجی کا نام رکھا ھوا ھے- جس کی عصمت پر اپنی جاں نثار کر دیں گے- ارے بیغیرتو تمہاری جمہوریت نے تو پاکستانی قوم کوذلت رسواِئی پسپائی –بھوک ننگ- کے سوا دیا ھی کیا ھے- تمھارے نزدیک تو جمہوریت ھمارے سینوں پر مونگ دلنے کا نام ھے-اپنی من مانی کرنے کا نام ھے- غریب کے گلے پرچھری چلانے کا نام ھے- اور تمھاری عیاشیوں –بدمعاشیوں – اور دوسرے ملکوں کے سیر سپاٹوں کا نام جمہوریت ھے- تمہارے بنک بیلنسوں کے اگلے پچھلے ریکارڈ توڑنے کا نام ھے- ارے کبھی سوچاھے کہ اگرمالک الملک ابھی ایک سیکنڈ میں تمہاری سانسیں روک کر اپنے حضور کھڑا کر لے- تو کیا تمہاری گردنیں فخر سے اکڑی ھونگی- جس سیاستدان کو سبزی گوشت-پھل – پٹرول – گیس- بجلی- ٹیلیفون- مفت مل رھے ھوں –اسے جمہوریت کا نام لیتے شرم آناچاھیئے- مثالیں دیتے ھو عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کی- ارے بے غیرتو شرم سے ڈوب مرو-عمر تو سرکاری کام ختم کرنے کے بعد دیا بجھا دیاکرتے تھے کہ اس میں استعمال ہونے والا تیل قوم اور بیت المال کی امانت ہے- اور جب ان کی بیوی نے کئی مہینوں کی بچت کے بعد ایک دفعہ شیرینی بنائی تو انہوں اپنے وظیفے میں کمی کروالی- عمر کی مثالیں دیتے وقت شرم کر لیا کرو – قیامت کو عمر کا ھاتھ کہیں تمہارے گریبانوں پر نہ ھو-ارے تمہاری اسمبلی کے کچن کے برتن ہی کروڑوں کے ہیں- کیا قوم کو بتاوگے کہ مہینے میں کتنے کا کھانا اسمبلی میں تیار ھوتا ہے- مہینے میں کروڑوں کا اناج تمہارے دوزخوں کو بھرتا ہے-اس دوزخ کو آگ سے نہ بھرو-ایک ایک پیسے کا حساب دینا پڑے گا-جس نے ایک بالشت زمین بھی ناجائز ھتھیائی ھوگی – قیامت کے روز پوری کرہ ارض اس کے گلے میں طوق بنا کرڈال دی جائیگی- تم تو ھزاروں ایکڑ اراضی ھتھیائے بیٹھے ھو- منافق کی نشانی کیا ھے - جانتےھو- منافق کون ھے – تو سنو-منافق جب بھی بات کریگا – جھوٹی کریگا – جب وعدہ کریگا جھوٹا کریگا- اس کےپاس امانت رکھو تو خیانت کریگا- اب بتاو – ان میں سے کون سی خوبی تم میں نہیں-تم جب بولتے ھو جھوٹ بولتے ھو-

وعدہ کرتے ھوتو جھوٹا کرتے ھو- قوم کی امانت قومی خزانے کا ھڑپ کر گئے ھو- تم جھوٹے ھو- وعدہ خلاف ھو- اور خائن ھو- تم توعبداللہ بن ابئی سے بھی بڑے منافق ھو- لیکن ایک بات میں وہ تم سے زیادہ خوش قسمت نکلا- کہ اسکا جنازہ نبی کریم نے پڑھایا- اور اس کے کفن پر رحمتہ اللعالمین کا کرتا مبارک تھا- لیکن پھر بھی یہ مبارک چیزیں اس کے کسی کام نہ آئیں-اور وہ جہنم کے آخری طبق میں پھینکا گیا- اور حدیث سن لو قیامت کے روز منافق کو رحمتہ اللعالمین کی شفاعت نصیب نہیں ھوگی- ارے اگر تم کواللہ تعالی نے زندگی کی باقی سانسیں امانتن دی ھیں تو توبہ کر لو-قوم کا پیسہ قوم کولوٹادو- سپر طاقت اللہ کو مان لو- اور ھو سکے تو باقی زندگی گوشہ نشینی میں گزار کر اپنے گناھوں کا کفارہ ادا کر لو- بہت بڑے نفع کا سودا کر لو گے- ورنہ اللہ کا عذاب آکر رہیگا –اور تم یقینا اس میں ڈوب کر مروگے-بیشک اس میں غریب بھی مارے جائیں گے – لیکن ان کی موت عافیت کی اور تمہاری موت اذیت کی ھوگی-انہیں حوض کوثر پر پیارے نبی کے ھاتھوں جام کوثر ملے گا –اور تم دھتکار دئیے جاو گے- کہ خائن کا حشر یہی ھوتا ھے- اسے لوگوں کی امانتیں لوٹانے کیلئے دوزخ کے آخری کونے میں دھکیلا جائیگا تاکہ وہ امانتیں اٹھا کر لائے – وہ اس جہنم میں جائیگا – امانتیں اٹھائیگا اور کنارے تک آئیگا لیکن کنارے پر آکر وہ امانتیں اس کے ھاتھ سے چھوٹ جاِئیں گی – اسے دوبارہ دھکہ دیا جائیگا وہ دوبارہ پلٹے گا امانتیں اٹھاکر اوپر آئیگا لیکن کنارے پر آکر امانتیں پھر اس کے ھاتھ سے چھوٹ جائیں گی –اس طرح وہ بار بار اوپر نیچے آتا جاتا رھیگا – اور اس شدیدآگ میں جلتا بھنتا رھیگا –لیکن امانتیں نہ لوٹا سکیگا – اللہ کے بندو ابھی سودا بہت سستا ھے –سودا کر لو- ھارون رشید کی بیوی کی طرح بن دیکھے سودا کر لو- جس نے بغلول سے ایک دینار میں بن دیکھے جنت خرید لی تھی- لیکن رشید نے جب جنت دیکھ لی تو لاکھوں دیناروںمیں بھی نہ خرید سکا- اللہ سے ان دیکھا سودا کر لو- جنت مفت میں مل رھی ھے- ورنہ دوزخ میں جلنے والا ایندھن لکڑی نہیں - مکار – عیار- منافق- خائن- ذخیرہ اندوز- اور نا اہل منصب دار ھی ھیں- اللہ کے نبی گناہ گار کی شفاعت تو فرمائیں گے- لیکن درج بالا خصلتوں کے حامل لوگوں کو آپکی شفاعت سے دور رکھا جائیگا- اللہ کے نبی کے سچے قول پڑھ لو – کہ آپ نے کن کن لوگوں کے متعلق فرمایا کہ وہ ھم میںسےنہیں- وہ ھم میں سے نہیں- پھر شفاعت کی امید کس بنا پر- ضمیر نام کا ترازو اللہ تعالی نے ہر انسان کے دل میں رکھ دیا ہے –خودکو تول لو – ابھی ھلکے ہونے کا موقع ہے- وزن کم کر لو- ورنہ تمہارا وزن تمہیں لے ڈوبے گا –

اللہ بیشک غفورالرحیم ہے- اس نے حقوق اللہ میں تو معافی کی گنجائش رکھی ہے – لیکن حقوق العباد معاف نہیں ھونگے- اس لئے اپنے گریبانوں کو ابھی دھوکر صاف کر لو- اور وہ کیچڑ دھو لو جس نے تمہارے دامنوں کو بدبودار کر رکھا ہے- دنیا کی دولت قارون کو نہ بچا سکی-تم کس باغ کی مولی ہو- قوم کا ایک ایک سکہ گرم سرخ کرکے تمہاری پیٹھوں پر داغہ جائیگا – جس قوم کو تم دنیا میں معاف نہیں کر رہے وہ تمہیں وہاں کیسے معاف کریگی-اس امتحان میں نقل معاف ہے- نقل مار کر پاس ہونے کی کوشش کر لو- اللہ یقینا پاس کر دیگا- کیونکہ امتحان کے سارے سوال اس نے ھمیں پہلے ہی بتا دئیے ہیں- ارے رٹ رٹا کر امتحان میں بیٹھ جاو- وہ امتحان کے وقت خود جواب بتاتا چلا جائیگا- بس ہمت کر لو-دنیا کو دنیا میں رہنے دو- کچھ تو آخرت کی تیاری کر لو- ورنہ فرشتوں کی طرف سے پڑنے والے آگ کے گرز کھانے کیلئے تیار رھو- قبر کے ھلکے سے ھلکے سانپ کا ایک ڈنک مردے کو کم از کم ستر گز اور نیچے دھنساتا چلا جاتا ھے- اس لئے فقیر کی صدا پر غور کر لو – ارے خدا کے بن جاو – تو خدا کی ھر چیز تمہاری غلام ھو جائیگی- حکمرانی کرنا ھے تو اللہ کے بتاے ھوئے طریقوں سے حکمرانی کرو- پھر تمہیں کسی سیکورٹی کی ضرورت نہیں- اللہ تمہاری سیکورٹی فرشتوں کے ھاتھوں میں دیدیگا-ریتلی ننگی زمین پر بھی سووگے تو مخمل پر سونے کا مزہ آئیگا-سورج کی تپش میں بھی تمہیں ٹھنڈک محسوس ھوگی-بس کوشش کرو کہ اللہ کے ھو جاو- پھر دیکھنا امریکہ کیا امریکہ کا باپ بھی تمہارے پاوں دھو دھو کر پییگا- بس صرف اللہ کو سپر طاقت ماننا پڑیگا- پھر دیکھنا امریکہ کی زہریلی گیسیں اور ان کے ایٹم بم خود بخود امریکہ میں ھی پھٹ کر اسے دنیا سے ملیا میٹ کر دیں گے- --------- اٹھو اور اگلے سانس میں اس بات کا عہد کر لو- کہ اے اللہ جو کر چکے اس پر لکیر پھیر دے اور جو آگے کریں گے – تیرے حکم کے مطابق کریں گے-بس اپنا ھاتھ اللہ کے ھاتھ میں دیدو- پھر دیکھنا اللہ کامیابی کے کنارے پر کس طرح لیکر جاتا ھے-اسرائیل اور امریکہ کی نکیل اللہ تمہارے ھاتھ میں تھما دیگا-دعا مانگنے کی بجائے خود دعا بن جاو-اور پھر یہ دعا اللہ کے حضور کس طرح قبول ھوتی ھے-بیشک اللہ کی ھر چیز اس کے ساتھ ھے جو اللہ کے ساتھ ھے- اور جو باغی ھے –وہ غدار ھے-اور غدارھے –اس کی سزا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

http://blogs.dunyanews.tv/?p=4948
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
[HI]hum tatooo qaum hain[/HI],,,,, we are worst then sheeps,,,, bunch of idiots and fools..

hum tatooo qaum hain:lol::lol::lol:

We need education....

Education changed the Arabs , 1400 years ago and they ruled the world ...

We need once again education and training....
 

Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
Na sirf Tatoo bulkay hum Phatoo qoum bhi hayn....... Chaal aur jahil qoum.... kabhi nahi sudhray ghi, ghulam ibne ghulam... only one solution, either DANDA ya phir kisi ki ghulami ... kabhi kabhi sochta hoon, kaisa hi acha hota agar hu abhi tak British colony hotay..... kam say kam insaf tou hota, kuch education touhoti, kuch taraqi tou hoti.... aur loug bhi danday ki tarha seedhay hotay goray kay samnay...

hum tatooo qaum hain,,,,, we are worst then sheeps,,,, bunch of idiots and fools..
 

Back
Top