
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے صحافی انصار عباسی کی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے متعلق دی گئی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حیرت انگیز سٹوری نظر سے گزری جس میں ایک گلگت کے جج صاحب فرماتے ہیں کہ جب وہ ثاقب نثار صاحب کے پاس چائے پینے بیٹھے تو جج صاحب نے فون پر ہائیکورٹ کے جج کو کہا کہ نواز شریف کی ضمانت الیکشنوں سے پہلے نہیں لینی۔
https://twitter.com/x/status/1460097975372468225
انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کیسے کیسے لطیفے اس ملک میں نوازشریف کو مظلوم ثابت کرنے کی مہم چلا رہے ہیں، اندازہ لگائیں کے آپ کسی جج کے پاس چائے پینے جائیں وہ آگے سے فون ملا کر بیٹھا آپ کے سامنے ہی ایسی ہدایات جاری کرے کہ کسی ملزم کی ضمانت لینی ہے یا نہیں لینی، ملزم بھی کوئی عام آدمی نہیں ملک کا وزیر اعظم۔
https://twitter.com/x/status/1460097977280831490
فواد چودھری نے مزید کہا کہ یوقوفانہ کہانیاں اور سازشی تھیوریاں گھڑنے کی بجائے یہ بتا دیں نواز شریف نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس جو بعد میں مریم نواز کی ملکیت میں دے دئیے گئے ان کے پیسے کہاں سےآئے؟ مریم نے کہا میری لندن میں تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں اب اربوں کی جائیداد سامنے آ چکی جواب اس کا دیں۔
https://twitter.com/x/status/1460097979004723200
یاد رہے کہ انصار عباسی نے ایک خبر دی ہے جس میں ان کا دعویٰ ہے کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا ایم شمیم نے اپنے مصدقہ حلف نامے میں کہا ہے کہ وہ اس واقعے کے گواہ ہیں کہ چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ہائیکورٹ کے ایک جج کو حکم دیا تھا کہ 2018 کے عام انتخابات سے قبل نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت پر رہا نہ کیا جائے۔
انصار عباسی نے اپنی خبر میں کہا کہ گلگت بلتستان کے سینئر ترین جج نے پاکستان کے سینئر ترین جج کے حوالے سے اپنے حلفیہ بیان میں لکھا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز شریف عام انتخابات کے انعقاد تک جیل میں رہنا چاہئیں۔ جب دوسری جانب سے یقین دہانی ملی تو ثاقب نثار پرسکون ہو گئے اور ایک اور چائے کا کپ منگوایا۔
دستاویز کے مطابق، شمیم نے یہ بیان اوتھ کمشنر کے روبرو 10 نومبر 2021 کو دیا ہے۔ نوٹرائزڈ حلف نامے پر سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان کے دستخط اور ان کے شناختی کارڈ کی نقل منسلک ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ansar.jpg
Last edited: