Afaq Chaudhry
Chief Minister (5k+ posts)
کیا کالا باغ ڈیم اب بھی ہماری ضرورت نہیں؟
کالا باغ ڈیم ہمارے وطن کے لئے بہت ضروری ہے ،ہر حکومت نے اس کو ایک سیاسی شوشے کے طور پر استعمال کیا ہے ،اس منصوبے پر اب تک اس غریب قوم کے اربوں خرچ ہو چکے ہیں، یہ ایک قابل عمل منصوبہ ہے جس کی سفارش علمی بینک اور دوسرے ادارے دے چکے ہیں ، اس وقت سیلاب کی تباہ کاریاں اس بات کا تقاضا کرتی ہیں کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کی طرف توجہ دی جائے ، پاکستان کے مقابلے میں بھارت ہر طرح سے پانی کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے چکا ہے ،پاکستان کو کسی وقت وہ مفلوج کر سکتا ہے ،پاکستانی افواج کی نقل حمل کو روک سکتا ہے ،حکمران حوش کے ناخن لیں ، خاص طور پر کالا باغ ڈیم پر سیاست کرنی والی جماعتیں صرف علاقائی اور قوم پرست جماعتیں ہیں جو صرف چند سیٹوں کے لئے اس کی مخالفت کرتی ہیں ،یہاں تک کے سندھ کا جب مسئلہ آتا ہے تو پی پی پی بھی قوم پرست بن جاتی ہے ، عوامی نیشنل پارٹی کی سیاست صرف کالا باغ ڈیم پر ہے، اس لئے یہ ایک قومی سلامتی کا مسئلہ ہے ، مخالفت کرنے والی جماعتیں کسی طرح بھی وطن سے محبت کا تقاضا پورا نہیں کر رہیں
آپ اپنے تاثرات بغیر کسی سیاسی وابستگی کے ضرور دیں اور ان مخالفوں کا ضرور جواب دیں ، اس میں پاکستان کی ترقی کا راز مضمر ہے
Last edited: