کیا پنجاب اور پختونخوا کی اسمبلیاں بحال ہونے جارہی ہیں؟

6%DA%A9%D9%BE%DA%A9%D9%BE%D8%A6%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%B3%D9%85%D9%88%D8%A8%D8%A7%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%A7%DA%AF%D9%81%DA%AF%D8%A6.jpg

سابق وفاقی وزیر دفاع ورہنما پی ٹی آئی پرویز خٹک کی اہلیہ دل اور پھیپھڑوں کی بیماری کے باعث گزشتہ روز انتقال کر گئی تھیں۔ پرویز خٹک کے 2 بچے ملک سے باہر ہونے کے باعث ان کی نماز جنازہ 27 اپریل کو ادا کی جائے گی، ان کی میت مردہ خانے میں منتقل کر دی گئی ہے۔ پرویز خٹک آج اپنی لاہور میں موجود رہائشگاہ پر موجود رہے، جہاں ان سے تعزیت کا اظہار کرنے والوں نے ملاقات کی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب ومرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الٰہی بھی آج پرویز خٹک کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے ان کی رہائشگاہ پر پہنچے اور درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی جبکہ مونس الٰہی نے ٹیلی فون پر ان سے ٹیلیفون پر تعزیت کا اظہار کیا۔ پرویز خٹک کی رہائشگاہ پر ان سے اظہار تعزیت کے موقع پر حکومتی واپوزیشن رہنمائوں کے مابین غیررسمی ملاقات بھی ہوئی۔

https://twitter.com/x/status/1650844507339116547
حکومتی واپوزیشن رہنمائوں کی غیررسمی ملاقات کے دوران چودھری پرویز الٰہی اور سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایک دوسرے کے کانوں میں سرگوشی کرتے رہے۔

سیاسی رہنمائوں کی ملاقات کے دوران ملک میں جاری سیاسی بحران زیربحث رہا کہ کیسے اس مسئلے کو حل کیا جائے اس کا حل نکلنا چاہیے۔ لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے اسد قیصر سے گفتگو میں کہا ہمارا آپ سے رابطہ رہتا ہے، ہم نے سنا ہے تحریک انصاف نے نام تبدیل کر دیئے ہیں۔

چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کی مدت ختم ہونے پر ہم نے صوبائی حکومتوں بارے پٹیشنز دائر کی ہیں جبکہ گفتگو یہ ہو رہی ہے کہ سیاسی جماعتوں کو سپریم کورٹ کے احترام پر قائم رہیں تاکہ انتخابات ایک ہی دن ہو سکیں۔ سیاسی رہنمائوں کی طرف سے تجویز دی گئی کہ پنجاب وکے پی کے اسمبلی کی بحالی سے بھی بحران حل ہو سکتا ہے اور انتخابات کی متفقہ تاریخ میں اس کا اہم کردار ہو گا۔

سیاسی رہنمائوں کی غیررسمی ملاقات میں نگران حکومتوں کی مدت ختم ہونے کے بعد نئے بحران پر گفتگو ہوئی اور تجویز دی گئی کہ اگر صوبائی اسمبلیوں بحال ہو جائیں تو مذاکرات کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔ ملاقات میں اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا کہ حکومت واپوزیشن صوبائی اسمبلیاں بحال کرنے کی تجویز کا جائزہ لیں تاکہ مذاکرات سے مسائل کا حل نکالا جا سکے۔

پرویز خٹک سے ان کی اہلیہ سے اظہار تعزیت کے موقع پر سردار ایاز صادق کے علاوہ خواجہ سعد رفیق کی بھی چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات ہوئی۔ دونوں سیاسی رہنمائوں نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا جبکہ سردار ایاز صادق ان کے گلے بھی ملے۔ اس موقع پر اسد قیصر، سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق کے علاوہ دیگر سیاسی رہنما بھی موجود تھے۔

https://twitter.com/x/status/1650818911347113987
 
Last edited:

Sar phra Dewanah

Senator (1k+ posts)

ملاقات کے دوران چودھری پرویز الٰہی اور سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایک دوسرے کے کانوں میں سرگوشی کرتے رہے۔
Dogs GIF by MOODMAN

 

Back
Top