
ملک کے معروف وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ صدرمملکت عارف علوی استعفیٰ نہیں دیں گے اور انہیں آرٹیکل 47کے تحت صرف دو تہائی اکثریت کی مدد سے مواخذہ کر کے ہٹایا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر قانون دان اظہر صدیق ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن صدر مملکت عارف علوی کو نہیں ہٹا سکتی کیونکہ صدر کا مواخذہ کرنے کیلئے انہیں دو تہائی اکثریت چاہیے ہو گی جو کہ ان کے پاس نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان استعفی نہی دیں گے اور آئین کے آرٹیکل 47 کے تحت صدر کا صرف دو تہائی سے مواخذہ ہو سکتا ہے اور وہ بھی صرف ذہنی اور جسمانی وجوہات کی بنا پر اور یوں مولانا فضل الرحمان صرف خوب ہی دیکھ سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 47 کے تحت صدر کو صرف جسمانی یا ذہنی معذوری کی بنیاد کر عہدے سے ہٹایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ صدر مملکت کو آئین کی خلاف ورزی یا سنگین بدتمیزی کے الزام میں اس کا مواخذہ کیا جا سکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1513423514992214017
اظہر صدیق کے ٹوئٹ پر دیگر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ متحدہ اپوزیشن میں شامل جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mauln11h1h1.jpg