کیا عمران خان معشیت کو ٹھیک کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں؟

BrotherKantu

Chief Minister (5k+ posts)
عمران خان سے زیادہ پاکتان کی ناکامی ہے کہ چور ڈاکو تیس سال پاکستان لوٹتے رہی اور قوم کو خبر تک نہ ہوئی
ایمانداری کی چودہ مہینے کی حکومت برداشت نہیں ہو رہی.
قوم کا ڈی این اے ہی کرپٹ ہو گیا ہے.






عمران خان کی حکومت کی اصل ناکامی گوورننس میں ناکامی ہے۔ پولیس کے ہاتھوں لوگ قتل ہوتے ہیں مگر ملوث اہلکاروں کے خلاف کوئی محکمانہ کاروائی نہیں ہوتی۔ ملتان سے عبدالحکیم موٹر وے اور ملتان سے سکھر موٹر وے پر جنگلے لگائے بغیر ہی موٹر وے کھول دی گئی۔ جب وہاں ایکسیڈنٹ ہوئے تو چیف انجنئیر کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔ اتنے بھیانک ٹرین حادثے کے بعد بھی لوگ مٹی کے تیل والے چولہے لے کر ٹرین سفر کر رہے ہیں۔ کوئی روک ٹوک نہیں۔ کار سرکار ٹھپ ہے۔ کسی وقت کوئی بڑا حادثہ بھی ہو سکتا ہے۔
جب ملک میں مہنگائی ہوتی ہے تو حکومتیں عوام کو ریلیف دینے کے چھوٹے چھوٹے منصوبے بناتی ہیں۔ یہاں اعلان تو ہوتے ہیں مگر عمل کچھ نہیں ہوتا۔ اتنی نالائق حکومت شاید ہی پاکستان کی تاریخ میں کوئی گزری ہو۔ پہلے والے کرپٹ تھے۔ یہ سخت نااہل ہیں۔
 

peaceandjustice

Chief Minister (5k+ posts)
کیا عمران خان معشیت کو ٹھیک کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں؟

Logo.png


پاکستان میں تمام زی شعور لوگ اس بات کو سمجھتے ہیں کے ٧٢ سالوں کا گند مافیہ کی موجودگی میں صاف نہیں کیا جا سکتا ، اسکے لئے عمران خان کو اقتدار میں پیر جمانے پڑیں گے مگر چند لوگ ہتھیلی پر سرسوں جمانے پر بضد ہیں لھذا جاہلوں سے بحث کرنے سے بہتر ان سے احتراز کرنا ہے . عمران خان متواتر ١٢ گھنٹے سے زیادہ کام کرتے ہیں اور چھٹی نہیں کرتے . کابینہ کا اجلاس مستقل ہو رہا ہے اور ملکی معملات پر فیصلے لئے جا رہے ہیں . پاکستان کے صحافیوں سے ریگولر میٹنگ کی جاتی ہیں . سادگی کی مہم جاری ہے اور عمران خان غیر ضروری غیر ملکی دورے نہیں کرتے مگر لوگ تواتر سے اس بات کا حوالہ دیتے ہیں کے عمران خان نے تبدیلی کا وعدہ کیا تھا وہ محض ایک سال میں پورا کیوں نہیں کیا . وہ بھول جاتے ہیں کے خیبر پختونخوا میں الزام لگانے والوں کو وہاں کی عوام نے عمران خان کو وزیراعظم بنا کر جواب دیا تھا . لوگ اپنی اولادوں کو طرف نہیں دیکھتے کے انکے اپنے بچے بیس سے پچیس سال سے زیادہ متواتر پڑھنے کے بعد کسی قابل بنتے ہیں


لوگ بھول جاتے ہیں کے کینسر کا مریض کبھی بچتا ہے اور کبھی نہیں بچتا . اگر بچتا ہے تو وہ کتنی تکالیف سھتا ہے . ہمارا اردو میڈیم تجزیہ نگار کبھی یہ نہیں بتاتا کے عمران خان حکومت کو چار سالوں میں ٣٧ ارب ڈالر قرضوں اور سود کی مد میں ادا کرنے ہیں . نواز شریف نے پاکستان کا ہر اثاثہ گروی رکھا ، آج اپنی باری آئی تو گروی کے کاغذ دینے سے موت پڑ رہی ہے . پاکستان کا تمام انتظامی ڈھانچہ اور معیشیت بیٹھ چکی تھی . افسوس چند لاکھ تنخواہ کے لئے ہمارا ذھن ساز پاکستانی عوام کو سیاق اور سباق سے حقائق نہیں سمجھاتا



حسن نثار صاحب جیسے دانشور جنہوں نے معشیت پڑھی ہے وہ ڈرائنگ روم میں بیٹھے بیٹھے عمران خان کو فیل قرار دے رہے ہیں . کوئی یہ نہیں سوچتا کے عمران خان نے پارٹی سکریچ سے اٹھائی تھی اور جمی جمائی پارٹیوں کو شکشت فاش دے کر نہ صرف انھیں اقتدار سے محروم کیا بلکے جیلوں میں بھی ڈلوایا . اس سے زیادہ کامیابی کیا ہو گی . اب وعدوں کی تکیمل کا وقت ہے . یہ بات ہر زی شعور جانتا ہے کے اکانومی کےچار مرحلے ہوتے ہیں . توسیع یا پھیلاؤ ، چوٹی ، تنگی یا سکڑاؤ ، گراوٹ . میری ہوش میں نواز شریف کے دوسرے دور حکومت میں پاکستان دیوالیہ ہو چکا تھا مگر جنرل مشرف نے معشیت کو اٹھایا تھا . جرنل مشرف کی خوش قسمتی یہ تھی پاکستان پر قرضوں کو بوجھ اتنا زیادہ نہ تھا . عمران خان کو جب حکومت ملی تو ہمیشہ کی طرح آخری سٹیج پر ملی . عمران خان کو ٩ ارب ڈالر پہلے تین ماہ میں اکھٹے کر کے واپس کرنے تھے . میرے مطابق عمران خان کو پہلے سال محض تیز رفتار تنزلی کے اگے بند باندھ کر ترقی معکوس کو روکنا تھا اور اسکے بعد انتظامی اور معاشی اصلاحات کرنی تھی .عمران خان پہلے مرحلے میں کافی حد تک کامیاب ہو چکے ہیں . اصلاحات پر تمام طبقہ سڑکوں پر نکل چکا ہے . پاکستان میں اصلاحات کرنا نہ ممکن سمجھا جاتا ہے لھذا حکومت ڈ نگ ٹپاؤ پالیسی اختیار کرتی ہے . عمران خان حکومت کو بھی بیشمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکے انڈیا نے پاکستانی کے سنگی پر پیر رکھ کر پاکستان کا سانس روک رکھا ہے لہذا مقتدر قوتیں دھرنوں اور ہڑتالوں سے بہت جلد پریشان ہو جاتی ہیں


یہ وہ تمام مثبت خبریں ہیں جو ہمارے میڈیا کی زینت نہیں بن پاتی کیونکے انکی کوئی مارکیٹ ویلیو نہیں ہے .پروپوگنڈا کے دور میں اگر ٹماٹر ٢٠٠ روپے کلو وقتی طور ( یہ ہر سال ہوتا ہے )پر ہوتا ہے لوگ اپنے ہوش کھو بیٹھتے ہیں اور بھول جاتے ہیں کے ماضی میں کیا مشورے ایسے مواقع پر دئے جاتے تھے . عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستانی معشیت کی رفتار کو تسلی بخش قرار دیا ہے جسکی وجہ سے پاکستان کو اگلے ماد ٤٥٠ ملین ڈالر کی قسط یقینی ہو گئی ہے . پاکستان نےکامیابی سے ایم ایس سی آئی کی طرف سے ڈاؤن گریڈ سے بھی بچا . پاکستان کی غیر یقینی معشیت کی وجہ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ ٢٩.٠٠٠ تک گر چکی تھی مگر آہستہ آہستہ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ انتہائی سطح پر پہنچ چکی ہے اور ٣٧٠٠٠ ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر چکی ہے . پاکستانی اسٹاک مارکیٹ اکتوبر سے پوری دنیا کی بہترین پرفارمنگ مارکیٹ رہی ہے



اسٹیٹ بینک اوف پاکستان ( قومی اور بینک ) کے زرمبادلہ کے ذخائر ١٥.٥ ارب ڈالر پر مستحکم ہو چکے ہیں . نواز دور میں روپے کو مصنوعی طور پر ١١٠ پر کھڑا کیا گیا تھا . روپیہ گر کر اب آہستہ آہستہ مارکیٹ کے مطابق مستحکم ہو رہا ہے . بیرون ملک انویسٹرز اب قومی معیشیت پر اعتبار کر رہے ہیں اور انہوں نے ٦٧٨ ملین ڈالرز کے ٹریژری بلز خریدے جس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ٨ ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں .گندم کی سپورٹ پرائس میں پانچ سالوں میں پہلی مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے

[/URL]

ورلڈ بینک کی سالانہ ’ایز آف بزنس‘ یعنی کاروبار کرنے میں آسانی کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی گذشتہ سال کے مقابلے میں 28 پوزیشنز کی بہتری آئی ہے۔ 190 ممالک کے موازنہ میں پاکستان اپنی 2018 کی پوزیشن 136 سے اٹھ کر اس سال 108ویں پوزیشن پر آ گیا ہے۔ عمران خان نے ترکی پاور کمپنی سے ٹریڈ ڈسپیوٹ طے کر کے ١.٢ ارب ڈالر بچائے . پاکستان نے روس سے ٣٩ سالہ ایکسپورٹ کلیم پر ڈیل کی اور ٨ ارب ڈالر کی انویسٹمنٹ کی طرف راہ ہموار کر لی .٢٤٠٠ پاکستانیوں کی سعودی عرب اور دبئی کے جیلوں سے رہائی ممکن ہوئی . پاکستان میں سیاحت بڑھنی شروع ہو چکی ہے . عمران خان کی اداروں سے مکمل ہم آہنگی ہے



سالانہ قرض /سود کی ادائیگی میں ٥٤ فیصد اضافہ جبکے سالانہ قرض لینے میں ٥٩ فیصد کمی . رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ٥٥ فیصد کمی . مجموی طور پر ٹریڈ کا خسارہ ٤١ ماہ کے کم ترین سطح پر . غیر ملکی ترسیلات میں ١٠ فیصد کا اضافہ اور ملکی ریونیو میں ٢٥ فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا . ایکسپورٹ میں ١٢ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور سرکلر ڈیبٹ میں ٦٨ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی . آٹھ لاکھ نئے ٹیکس فائلرز شامل ہوے . پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹر کومپنیز کی منافع میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا . معاشی اشارے / میکرو انڈی کیٹرز مثبت اشارے دے رہے ہیں . شکایات کے لئے سٹیزن پورٹیل کا قیام عمل میں لیا گیا . فیڈرل حکومت کو ٥٥٣،٠٠٠ شکایات ملی اور ان میں سے ٥٠٩.٠٠٠ ہزار شکایتوں کا ازالہ کیا گیا

فارن افیئر یتیم تھی مگر عمران خان اسکے والی بنے اور پہلی مرتبہ پاکستان کو زبان ملی .عمران خان نے اسلامو فوبیہ ، دہشت گردی اور منی لانڈرنگ پر پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے رکھا . پاکستان کے سوفٹ امیج کو بنایا جا رہا ہے اور کرتار پور کوریڈور اسکی ایک کڑ ی ہے . کشمیر کا بھر پور مقدمہ لڑا جا رہا تھا جو ملا فضل الرحمان نے بیڑہ غرق کر دیا . فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے محاظ پر لڑا جا رہا ہے


عمران خان نے نوجوانوں کے لئے احساس پروگرام شروع کیا ہے . بل اینڈ امینڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے ٢٠٠ ملین ڈالر کی رقم مختص کی ہے . یہ چار سالہ پروگرام ہے جس میں ہر سال ٥٠،٠٠٠ مستحق طلبہ اور طالبات فائدہ اٹھا سکتے ہیں . اسکالر شپ سے طالبعلم کی پوری فیس کوور کی جائے گی اور انھیں سالانہ ٤٠،٠٠٠ وظیفہ ملے گا . ١٠٠ بلین کی کثیر رقم اس پروجیکٹ میں مختص کی گئی ہے . اسے سب سے اسکالر شپ پروگرام کہا جا رہا ہے


پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن پہلی مرتبہ اپنے پیروں پر کھڑی ہو رہی ہی اور اسکا آپریشنل نقصان ٣ ارب ڈالر سے ڈیڑھ ارب ڈالر رہ گیا .مراد سعید کی مواصلات کے محکمے نے کرپشن کی مد میں شائد نیب سے زیادہ وصولی کر چکے ہیں اور پوسٹل سروسز میں روح پھونک دی ہے . حکومت کی کارگردگی پر بہت کچھ اور لکھا جا سکتا ہے مگر پڑھنا کس نے ہے . اگلے بلاگ میں ان تمام سوالات پر تبع آزمائی کروں گا جو اب پروپوگنڈا کی حثیت اختیار کر گئے ہیں اور میرے بلاگ میں اکثر وہ سوالات پوچھے جاتے ہیں . یہ اسکی پہلی قسط ہے
Thanks for sharing great information .
Our main stream sisilian Mafia Media not talking about these all great information, these sisilian Mafia Media only talking about curropt Nawaz Sharif, Zardari and fazloo.
Pakistan curropt sisilian media Mafia only and try to save their God father's.
 
Last edited:

peaceandjustice

Chief Minister (5k+ posts)

اب اپنی فارم میں واپس ا گئے ہیں . اپنے مالک کا ذکر کیا ، ندیم ملک کو میں سنتا ہی نہیں . مالک کا مسلہ ہی یہ ہے وہ سیاق اور سباق سے پروگرام نہیں کرتے اور ایجنڈا کے مطابق سوالات کرتے ہیں .

اپنے درست طرف نشاندہی کی ہے . میرا خیال ہے کے عمران خان کے پاس بہترین دماغ ہیں اور دنیا بھر کے بہترین دماغ عمران خان کا ساتھ دینے کے لئے تیار ہیں .

جیسا میں نے لکھا ہے ، پہلا مرحلہ تیزی سے تنزلی کو روکنا ، اسکے اگے بند باندھنا اور ترقی معکوس کو روکنا تھا .

عمران خان پہلے مرحلے میں کامیاب ہو چکے ہیں اور مریض کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ سے نکال لیا ہے مگر انڈیا کی وجہ پاکستان کی شائد ٢ لاکھ فوجیں بارڈر پر لگی ہوئی ہیں جسکی وجہ سے حکومت وقت کو کافی مشکلات کا سامنا نظر اتا ہے .
ندیم ملک بہت بڑا میسنا اور سیسیلین مافیاز کا خفیہ آلہ کار ھے اس میسنے کا کام بس بناوٹی باتیں بنانا ہوتا ھے ھمیشہ نون لیگ کے ایجنڈے پر چلتا ھے ہمیشہ پی ٹی آئی والوں مہمانوں سے وہی سوالات کرتا ھے جو ن لیگ کے میڈیا سیل یا ن لیگ کے ایجنڈے میں سر فہرست ہوتی ہیں
مالک گنجے کا تو حال ہی نہیں پوچھیں وہ تو چیز ہی نرالی ھے اس کے علاؤہ چند صحافیوں اور اینکرز کو چھوڑ کر تمام میڈیا اپنے کرپٹ آقاؤں کے لیئے خدمت انجام دیتے ہیں ۔ ان حرام خوروں کو آخرت کی کوئی فکر نہیں ھے اللّٰہ سبحان وتعالی سے دعا ھے کہ ان کو ھدایت نصیب فرما اور اگر یہ میڈیا کا سیسیلین مافیاز ھدایت نہ لینا چاہیے تو رب العالمین بےشک آپ بہترین فیصلے کرنے والے ہیں ھم تو اس سیسیلین مافیاز میڈیا کے کوئی پروگرام نہیں دیکھتے ان حرام خوروں کے نام اور شکلیں دیکھ کر گھند اور شیطان یاد اجاتا ھے