
صحافی عدیل راجہ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سرکاری خرچے پر حج کرنے گئے ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حج اپنے پیسوں سے کرنا چاہیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عدیل راجہ نے کہا کہ "آپ صاحب حثیت ہیں، حج اپنے پیسے پر کیا جاتا ہے، سرکاری حج کی کوئی وجہ نہیں"۔
https://twitter.com/x/status/1543709819844104193
ان کا یہ بھی دعویٰ تھا کہ "انہیں یہ بھی علم ہے کہ اس سرکاری حج کی شرط تھی کہ میڈیا کوریج کی جائے گی اور بہت سے صحافی بھی اسی مفت حج پر گئے، لسٹ موجود ہے۔ مگر حج صرف اپنے پیسے سے"
https://twitter.com/x/status/1544304436343971840
دوسری جانب شعیب اختر نے پیغامات جاری کیے ہیں جس میں بتایا ہے کہ وہ سعودی عرب حج کیلئے بطور ریاستی مہمان گئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1543192420262653956
انہوں نے سرکاری تقریب میں بیٹھے سعودی حکام و دیگر ریاستی مہمانوں کے ساتھ اپنی تصاویر بھی شیئر کیں۔
https://twitter.com/x/status/1543593999889489922
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shoaib-kahter-aa%20hajj.jpg
Last edited by a moderator: