
ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین کے واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہونے کی چند وجوہات سامنے آگئیں، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ کی جانب سے مبینہ مداخلت بنیادی وجہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میجر محمد عارف (ر) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انکشاف کیا گیا کہ چیئرمین واپڈا کے مستعفی ہونے کی چند اور وجوہات سامنے آگئی ہیں۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ چیئرمین واپڈا کے مستعفی ہونے کی کچھ اور وجوہات میں بنیادی طور پر وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ کی جانب سے ناپسندیدہ اور غیر ضروری مداخلت ہے، انہوں نے واپڈا سے مطالبات کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ ریفریشمنٹ کی مد میں بجٹ مختص کریں۔
https://twitter.com/x/status/1523545481820790784
ان کے ذاتی استعمال کے لیے تقریباً 20 سے زائد گاڑیاں پاکستان میں ان کی رہائش گاہوں پر منتقل کی جائیں۔
اسامیوں کی دستیابی سے قطع نظر، سندھ سے تقریباً 500 افراد کے اندراج کو فوری طور پر یقینی بنائیں، میجر عارف نے کہا کہ یہ تو صرف شروعات ہے اور خورشید شاہ مستقبل قریب میں وہ محکمہ سے فنڈز کی وصولی کا مطالبہ کرنا شروع کر دے گا۔
https://twitter.com/x/status/1523545489685479424
وزیر اعظم شہباز شریف خورشید شاہ کو روکنے کے لئے کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ پی پی پی انہیں بلیک میل کرتی رہتی ہے۔ پی پی پی نے انتہائی محتاط ہو کر وزارتیں منتخب کی ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت نے واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے چیئرمین کے عہدے کی ذمہ داریاں نوید اصغر کو سونپنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے متعلق سمری وزیر اعظم پاکستان اور کابینہ ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد وزارتِ آبی وسائل نے چیئرمین کے عہدے کی ذمہ داری مالیاتی رکن نوید اصغر کو سونپنے کی سمری وزیر اعظم کے دفتر بھیجی ہے۔
بدھ کو کابینہ ڈویژن کے اجلاس میں سمری منظور کئے جانے کا امکان ہے۔
Last edited by a moderator: