کھل کے سامنے آجاؤ،میں خود حاضر ہوجاؤں گا، مراد سعید کا پیغام

4muradsaeedtwweets.jpg


سابق وفاقی وزیر رہنما پاکستان تحریک انصاف مراد سعید نے گزشتہ برس دسمبر میں مشکوک افراد کے تعاقب کرنے اور دھمکیوں پرصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھا تھا اور کہا تھا کہ میرے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کیے جا رہے ہیں۔

ماہ اگست سے اب تک مجھے جان سے مارنے کی متعدد بار منصوبہ بندی کی گئی ہے جبکہ حکام نے مطلع کیا کہ میری جان کو خطرہ ہے!میں موت سے نہیں ڈرتا اور حق بات کہتا رہوں گا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آج مراد سعید نے اپنے پیغام میں لکھا کہ: گذشتہ سال مارچ میں دھمکی دی گئی تھی کہ بہت تقریریں کررہا ہے سب سے پہلے تمہیں سبق سکھائیں گے۔

پھر کبھی رشتہ داروں کو دھمکیاں تو کبھی سرحد پار سے کالز! اگست میں گھر پر اسلحہ بردار بجھوا کر ریڈ زون کے رستے فرار کرائے۔ پشاور میں امن مارچ کے دوران پیغام بجھوایا کے مروگے یا جیل جاؤگے؟

https://twitter.com/x/status/1650500189084344324
ضمانت پر ہونے کے باوجود میری غیر موجودگی میں گھر پر ریڈ کرائی! بار بار پولیس بجھوا کر گھر والوں کو ہراساں کرنے کی کوششیں کی گئیں۔ ان سے کام نہ بنا تو خبر اڑائی کہ سرحد پار سے خطرہ ہے جب کہ مستند معلومات ہیں کہ حضرات آپ ہی کوشاں ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1650500839549677568
اب ایک نئی جعلی ایف آئی آر بنا کر سیل کردی ہے، گرفتار کرنا ہے؟ جان سے مارنا ہے؟ اتنا بڑا نام ہے، اتنی اونچی دکان ہے ایسی پھیکی پکوان جچتی نہیں،ایسے پیچھے سے وار کرنا تو شیوا نہیں دیتا کھل کے سامنے آجاؤ۔ میں خود حاضر ہوجاؤنگا آپ کی خواہش کی تکمیل کے لیے!

https://twitter.com/x/status/1650501311434031104
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مراد سعید کے صدر مملکت کو لکھے گئے خط کو شیئر کرتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا تھا کہ مراد سعید کے خط کا نوٹس لیا جائے! بذریعہ خط صدرِ مملکت کو اپنی جان کو لاحق خطرات بارے آگاہ کرنے کے باوجود ارشد شریف کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کے بعد میری چیف جسٹس آف پاکستان سے گزارش ہے کہ مراد سعید کے خط کا نوٹس لیں کہیں بہت دیر نہ ہوجائے۔

https://twitter.com/x/status/1602348472149184518
https://twitter.com/x/status/1650540002227396609
 

ziaokara

MPA (400+ posts)
Murad saeed k dushman asal me Pakistan k dushman Hain aur america k yar Hain...yeh Murad saeed asal Pakistan ka asal waris hai.... Mere quom ko apnay asal dushman Nazar anay shru hogaye Hain...bs intazar krain thek waqt ka aur Pakistan k dushmano ko tabah krnay ka musamam irada kr lain..
 

Back
Top