Anonymous Paki
Chief Minister (5k+ posts)
پاکستانی سیاسی تاریخ کا عمران خان واحد سیاستدان ہے جسکو اقتدار میں آنے سے پہلے ہی گلی محلے سے لیکر محلات تک ہر طرح کی سیاست کا پتہ ہے اور وہ واحد سیاستدان ہے جو کسی روائتی سیاسی طبقے کا نمائندہ نہیں جیسے آرمی کے ریٹائرڈ لوگ صنعتکار یا جاگیردار یا نرسری کی پیدا وار یا خاندانی سیاستدان اسی لئے ان کے سیاسی نظریات کا ان کو اور ان کے سیاسی نظریات ان پتہ نہیں چلتا روائتی سیاستدانوں کا نظریہ ہے کہ یہ سیاسی نظام چلتا رہے ہر محکمہ ادارہ ان کا ماتحت رہے تاکہ وہ اپنا ہر جائز نا جائز کام لیتے رہے اس میں عوام کا اپنا ووٹ ان لوگوں کو دینے کے بعد کوئی عمل دخل نہ ہو اور جس طرح کی بھی حکومت ہو اس کے خلاف آواز تک نہ بلند کی جائے جبکہ عمران خان کا نظریہ سیاست بہت آسان ہے کہ ہر چیز ہر کام میرٹ پر صاف شفاف کرپشن سے پاک اور جس میں سفارش اقربا پروری نہ ہو ادارے سیاسی اور ہرقسم کے دباوٴ سے آزاد ہو اور ہرعمل میں عوام کی شمولیت لازمی ہو اور ان کو حکومت کے ہر فیصلہ میں شامل کیا جائے خاص طور پر ان کے مطلق جو فیصلے ہیں