کوئی آزادی سی آزادی ہے

no_handle_

MPA (400+ posts)
سیاست ڈاٹ پی کے کے ماڈریٹرز روزانہ ہی پوسٹ ایڈٹ یا ڈیلیٹ کرنے پر کوسنے سنتے ہیں یا جانبداری کے طعنے. ہم بھی فرط جذبات میں ایک آدھ سنگ دے مارتے ہیں پر اب جو کچھ داد رسی ہو گئی ہے تو ٹھنڈے دماغ سے سوچنے پر محسوس ہوا کہ بہرحال اظہار راۓ کی کافی آزادی ہے


آپ بلاتکلّف عمران خان کو بزدل، پاگل، چوول، طالبان، اور الزام خان کہہ لیجئے. آپ ان کی جماعت کو فراغت حوائج ضروریہ پر برآمد ہونے والے ٹھوس مادے سے تشبیہ دے لیجئے یا پھر انڈے سے نکلنے والے چوزے کہہ لیجئے


آپ نواز شریف کی چندیا بارے پھبتیاں کس لیجئے یا ان کی دختر نیک اختر کی عشروں پرانی دوڑ یاد کر لیجئے. آپ شہباز شریف کی ازواج گنتے رہیے یا چھاپوں میں برآمد ہونے والی ادویہ کے اغراض و مقاصد زیر بحث لائیے


آپ بلاول بھٹو زرداری کے رستے کے کچے یا پکّے ہونے کو ٹٹولیے، یا مخاطب کرتے ہوۓ بوجہہ الفت ابرارالحق کے گانے میں جائے اخراج کو ضم کر دیجئے. ان کے قبلہ والد کو ہمیشہ اٹھائی گیر ہی کہیے. اور محترم الطاف حسین کی جسامت کا تجزیہ نت نۓ جانداروں سے کیجئے یا گھن گرج کا سماعتوں پر تشدّد بیان کیجئے


آپ بیشک ٹویٹ ایڈٹ کرنا سکھاتے سکھاتے ایک کی ہمشیرہ دوسرے کے ساتھ کہیں کی کہیں بھجوا دیجئے. بےشمار ناقابل اشاعت الفاظ استعمال کیجئے اور سننے پر اوئی الله کہتے ہوے سمٹ جائیے . بحث ہونے پر مقابل کے حسب و نسب کے راز بیان کیجئے یا گھر کی خواتین کے کردار کی مشکوک داستانیں دہرائیے


بس نسلی یا مذہبی منافرت نہ پھیلائیے اور تشدد پر نہ اکسائیے. میرے خیال میں یہ کوئی ایسی نامناسب بات نہیں
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
سیاست کو سیاست ہی رہنے دو .... اور سیاست بھی حق کی کرنا سیکھو
 

handsome.ebi

Chief Minister (5k+ posts)
bilkul sahi farmaya ap ne, meri bhi moderators se guzarish ha k siasat me chahay jitni bhi mukalfat karain aik doosre se ijajat honi chahiye, per plzz mazhabi munafrat phelane walon ko ic ki ijazat mat den
 

gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
اطہار خیال کی آزادی اور چیز ہے مغلظات بکنا اور ۔۔۔۔ بد قسمتی سے جس کو بھی کی بورڈ اسستعال کرنا آتا ہے وہ اظہار آزادی کا غلط فائدہ اٹھاتا ہے۔
میں تو سیاسی مخالف جماعت کے سرباہان کی عزت کا بھی قائل ہوں۔کیوں کہ وہ بھی بہر حال کسی کا تو لیڈر ہوتا ہے۔ چلو شدید غصہ کی حالت میں کسی لیڈر کو گالی دینا تو کسی قدر روا کہہ دیتے ہیں کہ لیڈر پبلک پراپر ٹی ہے (اگرچہ یہ بات غلط ہے) لیکن سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے کو پٹواری یا مراسی کہنا سے سے غلط ہے۔ میں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے اور میں اسے باقی دو بڑی جماعتوں سے بہتر سمجھتا ہوں۔ اور پی ٹی آئی کے حق میں یہاں پوسٹ بھیکرتا ہوں۔ تو کیا اس بات پر میں "مراسی" ہو گیا ہوں۔ اسی طرح کیا نون لیگ کو ووٹ دینے ولا کیا پٹواری ہو گیا۔ معاف کیجیے گا یہ بہت غیر مہذب انداز ہے۔

ایک بات پھر بھی حیرت انگیز ہے ۔ گالیاں دینے اور مغلظات لکھنے میں نون لیگ کے سپورٹر بھی کسی سے پیچھے نہیں ،لیکن الزام صرف پی ٹی آئی پر لگتا ہے۔
 

Back
Top