کمزور حکومت عدلیہ مخالف باتیں نہیں کرسکتی،پشت پر کوئی ہے: عارف حمید بھٹی

shehbaz-sharif-adlia-st.jpg


سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ کوئی کمزور حکومت عدلیہ کے خلاف ایسی باتیں نہیں کرسکتی جو یہ حکومت کررہی ہے، ضرور ان کی پشت پر کوئی ہے، وہ کوئی غیر ملکی طاقت ہوسکتی ہے یا 13 جماعتیں اتحاد میں کوئی اور بم شیل ہوگا۔

جی این این کے پروگرام خبر ہے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ آئین کو ناماننا، سپریم کورٹ کے حکم کو نا ماننا اور الٹا ان کی دھمکیاں دینا، جنگ کا اعلان کرنا اور آر یا پار کی باتیں کرنا اور ایگزیکٹیو آرڈر سے گھر بھیجنے کی باتیں کریں ، اس سے زیادہ عہدوں کی تذلیل کیا ہوگا؟ اس وقت حکمران جو گفتگو کررہے ہیں اس کے بعد سپریم کور ٹ کے پاس کیا رہ جاتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1654149737048670210
انہوں نے مزید کہا کہ یہ عمر عطاء بندیال یا ثاقب نثار کی بات نہیں ہے، یہ چیف جسٹس کے عہدے کی توہین ہورہی ہے، جو ملک کا سب سے بڑا انصاف کا فورم ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ وار نہیں ہوتا، وار دشمن کرتے ہیں سپریم کورٹ تو انصاف فراہم کرتی ہے آئین کے دائرہ اختیار میں رہ کر۔

https://twitter.com/x/status/1654148396016455682
عارف حمید بھٹی نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آر یا پار ہوگا، جسٹس سجاد علی شاہ نے کیا کیا تھا؟ا نہوں نے پاک فوج کو طلب کیا تھا، وہ نہیں آئی ادھر بھی انہوں نے ہی کہا ہے،اس وقت حکومت اور پوری سیاسی قیادت سپریم کورٹ پر اس حد تک حملہ آور ہوچکی ہے کہ کوئی اتنا حملہ کسی پوسٹ آفس پر بھی نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ مبینہ طور پر سندھ ہاؤس میں بیٹھ کر لین دین کرنےوالا اب سپریم کورٹ کےجج جسٹس مظاہر علی نقوی کو طلب کرے گا؟ اس سے بہتر ہے عدلیہ کو تالا ہی لگادیں۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupt PDM beggars are acting as great puppets for now. They will bite their handlers the moment the handlers ditch them.