
سینئر صحافی ارشد شریف نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت نے پاکستان مسلم لیگ ن کے دور سے زائد ٹیکس اکٹھا کیا ، برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ارشد شریف نے نجی نیوز چینل کی لائیو ٹرانسمشن میں پی ٹی آئی ان ن لیگ کی حکومتوں کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے کسی حکومت نے ایسے اقدامات نہیں کئے، کسی نے غریب عوام کے بارے میں نہیں سوچا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں پہلی بارغریب عوام کے لئے احساس پروگرام شروع کیا گیا، صحت کارڈ شروع کیا، جس کے تحت غریب لوگوں کو اسپتالوں میں دھکے نہیں کھانا پڑتے اور باآسانی 10 لاکھ روپے تک کا علاج کروا سکتے ہیں، صحت سہولت کارڈ اور احساس پروگرام کے تحت متوسط طبقے کے لوگ مفت علاج کی سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
ارشد شریف نے تحریک انصاف حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی حکومت ہے جس میں ریکارڈ ٹیکس جمع ہوئے ہیں اور ملک کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، وزیراعظم عمران خان کی کامیاب معاشی پالیسیوں کی بدولت آج ن لیگ کے دور سے زائد ترقی کی ہے۔
ارشد شریف نے کہا کہ میڈیا آپکو عمران خان کی اچیومنٹ نہیں بتائے گا، سارے چور ڈاکو جو خفیہ ملاقاتیں کررہے ہیں، انہیں ہلاشیری دیتے ہیں کہ آجاؤ۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ اسحاق ڈار بجٹ بنارہا ہے اسکا مطلب ہے کہ کہیں نہ کہیں تو ڈیل ہوئی ہے۔ انہوں نے دبے الفاظ میں انکشاف بھی کیا کہ کس کی کس جگہ کس سے خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں۔
ارشدشریف نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے میڈیا نے انٹرویو کئے کسی نے پوچھنے کی ہمت کی کہ مقصودچپڑاسی کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے کہاں سے آئے؟
واضح رہے کہ حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف 27 مارچ کو اسلام آباد میں تاریخی جلسہ کرنے کے لیے تیار ہے جبکہ جلسے میں شرکت کے لئے ملک بھر سے کارکنوں کے قافلے اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک سے بھی لوگ جلسہ میں شرکت کیلئے آ رہے ہیں، عوام نے فیصلہ کر لیا ہے جو 27 مارچ کو گراؤنڈ میں نظر آئے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے بھی عوام کو 27 مارچ کے جلسے میں شرکت کی دعوت دے رکھی ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ملک کا مستقبل بچانے کیلئے نکلیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام گھروں سے نکل کر اپوزیشن کی سیاسی قبر کھود دے گی۔ اپوزیشن کا سیاسی جنازہ نکلے گا۔اپوزیشن کے سیاسی جنازے پر نیا پاکستان کھڑا ہو گا۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے نائب صدور مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں مہنگائی مکاؤ لانگ مارچ ماڈل ٹاؤن لاہور سے اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگیا جبکہ مہنگائی مارچ کے لیے اپوزیشن کے قافلے 28 مارچ کو اسلام آباد پہنچیں گے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اپنے اپنے حلقوں سے ریلیوں کی صورت میں تین مختلف مقامات پر پہنچیں گے۔ 27 مارچ کو مہنگائی مکاؤ مارچ گوجرانولہ سے اسلام آباد روانہ ہوگا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مہنگائی مکاؤ مارچ میں بھرپور شرکت کی عوامی دعوت دی ہے۔ ترجمان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا اختیار ولی خان کے مطابق لانگ مارچ کے لیے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کا قافلہ 28 مارچ کو پشاور سے روانہ ہوگا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shahbazi11.jpg