
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں 6 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے تھانہ پاکستان بازار میں 6 سالہ بچی سے زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ متاثرہ بچی کے دادا کی مدعیت میں درج کیا گیا، ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے گزشتہ روز شام 4 بجے کے قریب بچی گھر سے باہر کھیلنے کیلئے گئی۔
شاہ 5 بجے جب بچی گھر واپس آئی تو وہ زخمی تھی اور بری طرح رورہی تھی، بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا تو پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے طبی معائنے کے بعد بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کی، بچی ے نمونے طبی معائنے اور ڈی این اے کیلئے لیبارٹری بھی بھجوادیئے گئے ہیں۔
واقعہ کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے گھر کے اردگرد کوئی سی سی ٹی وی کیمرا موجود نہیں ہے، داد ا کی جانب سے دائر درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق بچی کا ریپ کرنے کے بعد نامعلوم ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق بچی کی والدہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بچی کا والد نشہ کرتا ہے اور گھر سے باہر رہتا ہے جبکہ وہ خودکام کرکے اپنے اخراجات اٹھاتی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12kkkrchidrjh.png