
عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو اتنے روز بعد لیٹر گیٹ کے معاملے پر پریس کانفرنس نہیں کرنی چاہیے تھی۔
ہم نیوز کے پروگرام"بریکنگ پوائنٹ ود مالک" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی میں میں بھی موجود تھا ، اس اجلاس میں شریک تمام لوگ شیر و شکر تھے اور کوئی ایسی بات تب سامنے نہیں آئی، جو کچھ بھی ہوا وہ سب کے مشورے سے ہوا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ بطور ایک سیاسی ورکر کے میں یہ سمجھتا ہوں کہ اتنے روز بعد اس معاملے پر ڈی جی آئی ایس پی آر کو یہ پریس کانفرنس نہیں کرنی چاہیے تھی ، انہوں نے "نیا کٹا کھول "دیا ہے، میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کی ٹائمنگ کو بہت ہی غیر ضروری سمجھتا ہوں۔
شیخ رشید نے کہا کہ تحریک انصاف نے اسمبلیوں سے استعفے دے دیئے ہیں،عمران خان ملک گیر جلسوں کی کال دے چکے ہیں، عید کے بعد وہ اسلام آباد میں جلسے کا اعلان کرنے والے ہیں ، میں غلطی پر ہوسکتا ہوں مگر یہ ٹھیک وقت نہیں تھا ان باتوں کیلئے۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ خدانخواستہ عمران خان کی جان پر کوئی حملہ ہوجاتا ہے جیسا کہ بیرونی طاقتوں کی روایت رہی ہے، ملک میں دہشت گردوں کے داخلے کی اطلاعات ہیں، کوئی بڑا نقصان ہوجاتا ہے تو بات بہت دور تک جاسکتی ہے ، میرا خیال ہے ایسی پریس کانفرنس کی ضرورت نہیں تھی، ایف آئی اے سوشل میڈیا ورکرز کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے، کتنے لوگوں کا منہ بند کریں گے آپ کتنے چھاپے ماریں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sheikh11h21.jpg