ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو پاکستان واپس نہیں لایا جا سکتا: فاروق ایچ نائیک

afia1-11h.jpg

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا آخری اجلاس آج چیئرمین فاروق ایچ نائیک کی زیرصدارت ہوا۔ فاروق ایچ نائیک نے وزارت خارجہ امور کے افسروں اور کمیٹی کے ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج اس کمیٹی کا آخری اجلاس ہے۔


اجلاس کے دوران دوسرے ملکوں کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے سے متعلقہ امور زیربحث آئے جس میں فاروق ایچ نائیک نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ امریکی قید میں موجود ڈاکٹر عارفیہ صدیقی کو کیوں واپس نہیں لایا جا سکتا؟

اجلاس کے دوران سینیٹر پاکستان تحریک انصاف ولید اقبال نے کہا کہ پاکستان کے 11 ملکوں کے ساتھ وزارت داخلہ نے معاہدے کر رکھے ہیں۔ دوسرے ملکوں کے ساتھ اب تک قیدیوں کی تفصیلات کو سامنے آنا چاہئیں اور دوسرے ملکوں کے ساتھ ہونے والے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدوں کی کاپیوں کو وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر ڈالا جانا چاہیے۔

سینیٹر پاکستان پیپلزپارٹی و کمیٹی چیئرمین فاروق ایچ نائیک نے اجلاس میں بتایا کہ ہمارا امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلہ کا اب تک کوئی معاہدہ نہیں ہے اسی لیے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو واپس نہیں لا سکتے۔سیکرٹری خارجہ نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کو پاکستانی پاسپورٹ جاری گیا گیا ہے، جموں وکشمیر میں جاری ظلم وبربریت بارے عالمی سطح پر آگاہی دی ہے۔

سیکرٹری خارجہ نے کمیٹی کو بتایا کہ افغانستان اس بار دوحہ فورم میں شریک نہیں ہوا، افغانستان سے کہا ہے کہ وہ کم سے کم پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کارروائیوں کی مذمت کر دے۔ آخری دفعہ پاکستان میں دہشت گردی کا جو واقعہ ہوا اس کی افغانستان نے مذمت کی، افغانستان کا امن ہی پاکستان میں امن کی ضمانت ہے، افغانستان سے رابطے اور اجلاس ہوتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ پاکستان میں انسداد دہشت گردی کیلئے افغانستان کے ساتھ ڈی جی ایم او کے ذریعے بات چیت کرتا رہتا ہے، افغانستان کی طرف سے میٹنگز میں ملاشیریں اور ان کے ڈی جی ایم او کا نمائندہ شامل ہوتا ہے۔ سیکرٹری خارجہ نے مزید بتایا کہ افغانستان سے کہا ہے کہ اگر دہشت گردی ہوتی ہے تو کم سے کم مذمت کی جائے، 5 لاکھ افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل مکمل کر چکے ہیں۔
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
The least these morons can do is to highlight her plight and demand her release.The cowards are scared shitless of America.