
چین نے پاکستان کے اکاؤنٹ میں سیف ڈپازٹ سے 2 ارب ڈالر ادائیگی مؤخر کردی۔ وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کی مزید ادائیگی مؤخر کرنے کا عمل جاری ہے۔ چین نے پاکستان کے اکاؤنٹ میں 4 ارب 30 کروڑ ڈالر بطور سیف ڈپازٹ رکھے ہوئے ہیں۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پاکستان نے رواں ماہ یہ رقم چین کو واپس کرنا تھی۔ اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ چین نے اس معاملے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے کہ وہ اس رول اوور کیلئے تیار ہے اور اب متعلقہ ڈویژنز کے حکام اس معاملے کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ ان کی چینی ہم منصب سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے افغانستان کے دورہ اور بھارت میں ہونے والی گفتگو سے آگاہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کی ہر میدان میں پہلے بھی حمایت کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی غیر متزلزل حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔
وزیر خارجہ نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، سیاسی استحکام اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے مسلسل حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ گزشتہ ماہ وزیراعظم کے دورہ چین اور سٹیٹ کونسلر وانگ یی کے دورہ اسلام آباد کا تذکرہ کرتے ہوئے، وزیر خارجہ نے پاک چین تعلقات کی بڑھوتری کی رفتار کو خوش آئند قرار دیا۔
انہوں نے بتایا کہ ہمارے مابین اتفاق ہوا ہے کہ سی پیک فیز ٹو کے اعلیٰ معیار، صنعتی ترقی، زرعی شعبہ میں جدت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں دو طرفہ تعاون، کثیرالجہتی شراکت داری کا مظہر ہے۔ وزیر خارجہ نے افغانستان سے متعلق اجلاس کی میزبانی پر چین کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر خارجہ نے ملک میں امن، استحکام اور ترقی کو فروغ دینے اور سی پیک کی افغانستان تک توسیع کے ذریعے علاقائی روابط کو آسان بنانے کے لیے پاکستان، چین کے ساتھ ساتھ افغانستان کے دیگر پڑوسیوں کے درمیان گہرے روابط کے تسلسل پر بھی زور دیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/chin1i1i11.jpg
Last edited by a moderator: