
چینی کمپنی نے پاکستان میں 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چینی بی ٹو بی انٹرنیٹ پلیٹ فارم نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے، گلوبل بلڈنگ مٹیریل (جی بی ایم) 50 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔
لاہور پریس کلب میں نیوز بریفنگ کے دوران جنرل منیجر جی بی ایم ڈیوڈ اوئی نے کہا گلوبل بلڈنگ مٹیریل گروپ ایک موبائل ایپ متعارف کرائےگا اور رواں ماہ لاہور میں پہلی برانچ کھولےگا ۔
ڈیوڈ اوئی کا کہنا تھا کہ جی بی ایم گروپ کا کام تعمیراتی مواد بنانے والی کمپنی اور کسٹمرز کو آپس میں جوڑنا ہے۔
گروپ کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کراچی میں ایک ڈیجیٹل پورٹ زون قائم کیا جائے گا جس میں ایک ویئر ہاؤس، ڈیجیٹل، ڈیٹا اور لاجسٹکس سینٹرز شامل ہوں گے۔
دوسری جانب وفاقی کابینہ نے ملک کی پہلی ایس ایم ای پالیسی منظور کرلی ہے جس کے تحت نیا کاروبار کرنےو الوں کو این او سی کے چکر سے آزادی ملے گی۔
حکومتی ترجمان کے مطابق ایس ایم ای پالیسی کی منظور خاموش انقلاب ہے چھوٹے کاروبار شروع کرنے والوں کو ایک کروڑ روپے تک بغیر ضمانت قرض دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہ لوگوں کو انڈسٹریل پارکس میں زمینیں اور پلاٹس دیں گے اور کاروبار میں ہونے والے نقصان میں حکومت بھی شراکت دار ہوگی جبکہ خواتین کو ٹیکس میں 25 فیصد تک چھوٹ دیں گے۔
خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ ایس ایم ای پالیسی کے تحت کاروبار کرنے والے لوگوں کو 3 کیٹیگریز میں شامل کیا جائے گا، کاروبار شروع کرنے والے ، نیا لگانا ہے یا پرانے کاروبار کو توسیع دینی ہے اسے این او سی کیلئے دفاتر میں چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/chinese-invest-111.jpg