
پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ہوئی اور ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پر حکومتی اراکین نے شدید تشدد کیا، اس واقعے کی پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے مذمت کردی، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں شکست دیکھتے ہوئے غنڈہ گردی شرو ع کردی۔
مریم نواز نے ٹوئٹ میں لکھا کہ اس غنڈہ گرد اور سڑک چھاپ پی ٹی آئی کا جڑ سے خاتمہ ہر پاکستانی کا اولین فرض ہے۔ یہ کلچر کسی طرح بھی ملک و قوم کے لیے اچھا نہیں بلکہ تباہی ہے۔ اس کا فوری سدباب اور خاتمہ ضروری ہے۔ پنجاب کے عوام ان کے چہرے پہچان لے۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جتنا چاہے پھڑپھڑا لو پنجاب کا حق پنجاب کے عوام کوآج انشااللہ مل کررہے گا۔ وہ ترقی جو2018 میں چھین لی گئی تھی وہ پنجاب واپس لے کررہے گا۔ وزیراعلی حمزہ شہباز انشا اللہ۔
دوسری جانب چوہدری پرویزالہی نے ایوان میں پولیس کی موجودگی پر کہا کہ پولیس کون ہوتی ہے اسمبلی کے اندر آنے والی ۔۔ آئی جی پنجاب کو ایک ماہ کی سزادی جائےگی ۔۔ کہا اس کو ایوان میں بلاکرذمہ دارٹھہرایاجائےگا ملک کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا، آئی جی پنجاب راؤ سردار علی کے ساتھ پولیس کی بھاری نفری بھی پنجاب اسمبلی پہنچ گئی تھی۔