
پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما اور سابق صوبائی وزیر سردار غلام عباس نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سردار غلام عباس نے لیگی رہنما خواجہ آصف اور رانا ثنا اللہ سے ملاقات کے بعد ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ سابق ضلع ناظم کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا با ضابطہ اعلان کل کیا جائے گا۔
سردار غلام عباس کی ن لیگ میں شمولیت کے موقع پر کوٹ چوہدریاں میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت سے رانا ثنا اللہ،خواجہ آصف سمیت دیگر رہنماء شریک ہوئے. سردار غلام عباس جنرل الیکشن کے وقت پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نااہل ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ1985میں سردار غلام عباس نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے کیا تھا، وہ 2 مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور صوبائی وزیر کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دی تھیں۔
بعدازاں 1997 میں انہوں نے پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کی جس کے بعد وہ 2 مرتبہ ضلعی ناظم منتخب ہوئے تھے۔سال 2011 میں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی تھی اور 2013 کے عام انتخابات سے قبل انہوں نے پی ٹی آئی کو بھی خیرباد کہہ دیا تھا۔
سردار غلام عباس سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نااہل ہوگئے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sardar.jpg