پی ٹی آئی والے ڈیفالٹ کی باتیں کرتے تھے، یہ ملک مخالف ہیں، وزیر اطلاعات

HL9342mbg.jpg

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ جماعت ملک کے انتشار کی جانب لے جانے کی کوشش کر رہی ہے اور ان کی مخالفت ملک کے خلاف ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ لوگ ملکی معیشت کے ڈیفالٹ ہونے کی دعائیں کرتے تھے، لیکن آج پاکستان کی معیشت دنیا کی بہترین معیشتوں میں شمار ہونے لگی ہے۔

لاہور کے حلقہ این اے 127 میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ انہوں نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ان کے بازو بن کر کام کریں گے۔ انہوں نے تعمیر و ترقی کے وعدے کیے تھے اور اب حلقے کے تمام علاقوں میں ترقیاتی کام شروع ہوچکے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے یوم سیاہ کو پورے پاکستان نے مسترد کر دیا ہے اور عوام تعمیر و ترقی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے آپسی جھگڑوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ لگتا ہے کہ کوئی ڈرامے کی سیریز چل رہی ہے۔

انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے ملکی معیشت کو ڈیفالٹ سے نکال کر بہتری کی راہ پر ڈالا ہے۔ ان کے مطابق، ایک سال کی حکومت کے بعد اب تعمیر و ترقی کا دن منایا جا رہا ہے۔

عطا تارڑ نے سپہ سالار کے کردار کو بھی سراہا جنہوں نے معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی نے جو چیف الیکشن کمیشن کو نامزد کیا تھا، اب ان کا دھاندلی کا بیانیہ دفن ہوچکا ہے۔
 

Back
Top