پیٹرول پمپ ڈیلرز نے "سستا پیٹرول اسکیم" کو ناقابلِ عمل قرار دیدیا

sasta-petrolaahah.jpg

آئی ایم ایف کے بعد پیٹرول پمپس ڈیلرزایسوسی ایشن کی بھی سستا پیٹرول اسکیم کی مخالفت۔۔ منصوبے کو ناقابل عمل قراردیدیا۔

حکومت نے چھوٹی گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کیلئے سستے پیٹرول اسکیم کا اعلان کر رکھا ہے جسے سات ہفتوں میں مکمل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پیٹرول پمپس ڈیلرزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے سستا پیٹرول اسکیم کو سات ہفتوں میں مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے پمپس ایسوسی ایشن کو ادائیگی کے طریقہ کار پرتحفظات ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل وفاقی حکومت نے موٹرسائیکل مالکان کو سستے داموں پیٹرول کی فراہمی کے منصوبے کیلئے صوبوں سے رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کا ڈیٹا طلب کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل مالکان کے کوائف چیک کیے جانے کے بعد ڈیٹا کو نادرا سے منسلک کیا جائے گا تاکے ماہانہ سستے داموں پیٹرول دیا جا سکے۔

بلوچستان نے رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کا ڈیٹا وفاقی حکومت کو فراہم کردیا ہے جس کے مطابق صوبہ میں رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہے۔

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کے مطابق اس منصوبے کے تحت موٹرسائیکل والوں کو مہینے میں 21 لیٹر اور 800 سی سی تک کی چھوٹی گاڑی والوں کو 30 لیٹر پیٹرول سستا ملا کرے گا۔ ایک وقت میں موٹر سائیکل والا صرف دو لیٹر پیٹرول پمپ سے لے سکے گا تاکہ کوئی گاڑی والا پیٹرول منگوا کر خود استعمال نہ کر سکے۔

مصدق ملک کے مطابق موٹرسائیکل والے اپنا شناختی کارڈ بتا کر موبائل نمبر پر ملنے والا کوڈ دکھائیں گے اور سستا پیٹرول لے لیں گے، اس سکیم کے پیٹرول پمپ پر سسٹم سے چیک ہو گا کہ آپ کے اکاونٹ میں کتنے پیسے پڑے ہوئے ہیں۔
 

swing

Chief Minister (5k+ posts)
مصدق ملک کے مطابق موٹرسائیکل والے اپنا شناختی کارڈ بتا کر موبائل نمبر پر ملنے والا کوڈ دکھائیں گے اور سستا پیٹرول لے لیں گے، اس سکیم کے پیٹرول پمپ پر سسٹم سے چیک ہو گا کہ آپ کے اکاونٹ میں کتنے پیسے پڑے ہوئے ہیں۔
what a idiot.
_

پھر تو مصدق ملک صاحب کو ،،،انتظار گاہ ،،، سب سے پہلے بنوانی چاہیے پمپوں پر.
-

یعنی اگر ،،کوڈ ،، نہ آیا تو بائیک والا ،بیوی بچوں کے ساتھ اتنی دیر سڑک پر انتظار کرے گا ؟
 

Back
Top