
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ خصوصا کراچی کے حالات پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے سندھ میں کوئی مثالہ جگہ نہیں ہے، حالات دن بدن خراب ہورہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 75 سال میں کراچی کے حالات نہیں بدلے؟ یہ شہر کب بدلے گا ؟ یہ صوبہ کب بدلے گا؟ تمام ملکوں میں سیاحوں کیلئے مثالی جگہیں ہوتی ہیں۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کے حالات دیکھیں، متعدد سکول بند پڑے ہیں، جس میں غریبوں کے بچے پڑھتے ہیں، ہمیں ان اسکولوں کو بدلناہوگا، میں اس صوبے کی بہتری کیلئے
مافیاز سے لڑوں گا اور حالات بہتر کروں گا،۔
گورنر سندھ نے عوام کی حالت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئین وقانون کی بالا دستی ہونی چاہیے، عوام اس وقت جس حال میں ہیں وہ قابل افسوس ہے، شہریوں کو خود کو رجسٹرڈ کروانا چاہیے۔