
سپریم کورٹ آف پاکستان میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات سے متعلق کیس پر سماعت کل ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے، سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین کاز لسٹ کے مطابق کیس کی سماعت کل صبح ساڑھے 11 بجے ہوگی۔
کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس اعجازالاحسن شامل ہوں گے، چیف جسٹس کل دیگر معمول کے کیسز کی سماعت نہیں کریں گے۔
https://twitter.com/x/status/1651192209960574976
خیال رہے کہ آج ہونے والی کیسز کی سماعت چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی طبیعت ناسازی کی وجہ سے ملتوی کردی گئی تھیں، جس کے بعد پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے کیس پر سماعت کرنےوالے بینچ کو بھی اچانک ڈی لسٹ کردیا گیا تھا، اس بینچ نے آج 12 اہم مقدمات کی سماعت کرنی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3suprememcourtsmamamt.jpg