
ایف آئی اے سائبر کرائم نے پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والے مزید تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ سائبر کرائم پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے پاک فوج کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے تینوں ملزمان کو 3 مختلف علاقوں سے گرفتار کیا۔
ایف آئی اے کے مطابق تینوں ملزمان کو تین مختلف علاقوں ہری پور، بٹگرام اورحویلیاں سے گرفتارکیا گیا ہے۔ ملزمان نے گزشتہ چھ ماہ میں سوشل میڈیا اکاؤئٹ بنائے، اور افواج پاکستان سے متعلق نے توہین آمیز الفاظ متعدد پوسٹوں میں استعمال کیے تھے۔
واضح رہے کہ اب تک ایف آئی اے نے مذموم مہم میں ملوث 12 مرکزی ملزمان سمیت بہت سے ملزمان کو گرفتار کیا ہے، جن میں سے ایک ایک ریٹائرڈ میجر کی گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ سے اجازت طلب کر رکھی ہے۔
مہم میں ملوث 2 ہزار 200 ملزمان کو نوٹس بھجوائے گئے ہیں جبکہ متعدد کے خلاف مقدمات درج ہیں۔ لاہور سے3، فیصل آباد سے 4 گوجرانوالہ سے 2 ملزمان جب کہ کراچی، اسلام اباد اور ڈی آئی خان سے بھی 5 گرفتاریاں کی گئی ہیں۔
قبل ازیں 17 اگست کو میڈیا پر رپورٹ نشر ہوئی تھی کہ سوشل میڈیا پر توہین آمیز مہم چلانے والے راولپنڈی کے عادل فاروق نامی ٹرولر کو 30 نوٹسز جب کہ لاہور کے عبدالشکور کے نام 25 نوٹسز جاری ہوئے اور ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔
اُدھر اسلام آباد سے کاشف سعید کو 16 بار طلب کیا گیا، گوجرانوالہ سے علی فیصل بھی اس گھناؤنے کھیل میں شامل ہے، پاک فوج کیخلاف مہم پر سب سے زیادہ ایف آئی آرز بھی گوجرانوالہ میں درج کی گئیں۔
ایف آئی اے کی دستاویز کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں 4، 4 مقدمات درج کئے گئے، لاہور میں ملزمان کے خلاف 3مقدمات درج ہوئے جبکہ کراچی میں 15 اور پشاور میں بھی 20 افراد کو نوٹسز جاری کئے گئے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pak-army-sm-art.jpg