
پاکستان پوسٹ نے ملک بھر سے ویسٹرن یونین کی ادائیگیوں کو بند کر دیا ہے، یہ اقدام وزارت خزانہ کی جانب سے کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پوسٹ کی جانب سے ملک بھر کے پوسٹ آفسز سے ویسٹرن یونین کی ادائیگیوں کو بند کر دیا گیا ہے۔
ویسٹرن یونین کے ذریعے بیرون ملک سے پاکستان آنے والی ادائیگیوں کو پاکستان پوسٹ کے ذریعے شہری ملک بھر میں حاصل کرسکتے تھے تاہم وزارت مواصلات و پوسٹل سروسز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے ویسٹرن یونین کی ادائیگیوں کے لیے پاکستان پوسٹ کو لیٹر آف کریڈٹ سے روک دیا گیا ہے۔
پاکستان پوسٹ آفس ڈپارٹمنٹ نے ترسیلات زر کی ادائیگیاں 3فروری بروز جمعرات کو معطل کر دیں۔
پاکستان کے ڈاکخانوں میں فنانس ڈویژن کیجانب سے پاکستان پوسٹ آفس ڈپارٹمنٹ (پی پی او ڈی) کے لیٹر آف کریڈٹ کی سہولت کی معطلی کے پیش نظر، یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ویسٹرن یونین منی ٹرانسفر کے تحت ترسیلات زر کی ادائیگیاں تمام (پی پی او ڈی ) کے مجاز مقامات پر اگلے احکامات تک معطل رہیں گی۔
پاکستان کے تمام پوسٹ آفس میں یہ نوٹیفیکشن بھیج دیا گیا ہے۔پاکستان پوسٹ کے اس اقدام کی تاحال وجہ سامنے نہیں آسکی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/westei1i12.jpg