پاکستان اسٹیل ملز میں لاکھوں روپے کا مین والو چوری ہوگیا

12steelmillsvolwchori.jpg

پاکستان اسٹیل ملز میں چوریوں کا سلسلہ نا رک سکا، لاکھوں روپے مالیت کا مین والو چوری ہوگیا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسٹیل ملز کو گیس فراہم کرنے والی مرکزی لائن میں لگا مین والو چوری ہونے سے اسٹیل مل کی کوک اوون بیٹری کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسٹیل ملز میں دل کا حیثیت رکھنے والے کوک اوون بیٹری کو اچانک گیس کی سپلائی منقطع ہوگئی جس پر اسٹیل ملز انتظامیہ نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے متعلقہ حکام کو فوری طور پر اطلاع دی تاہم کمپنی کی جانب سےکوئی رسپانس نہیں ملا، جس کےباعث گیس کی سپلائی تاحال بحال نہیں ہوسکی ہے۔

اسٹیل ملز ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیل ملز انتظامیہ کے مطابق ایسا محسو س ہوتا ہے کہ سوئی سدرن نے اسٹیل ملزکو گیس کی سپلائی منقطع کردی ہے، سوئی سدرن کی جانب سے کو ئی رسپانس نا ملنے پر پاکستان اسٹیل ملز کے انجینئرز نے گیس منقطع ہونے کی وجہ ڈھونڈنے کی کوشش شروع کردی۔

بیٹری کو گیس کی سپلائی منقطع ہونے کی وجہ سے کوک اوون بیٹری بند ہوگئی اگر فوری طور پر بیٹری کو آن نا کیا گیا تو پاکستان اسٹیل میں پیداوار برقرار رہنے کا امکان بالکل ختم ہوجائے گی۔

دوران جانچ پتاچلا کہ اسٹیل ملز فلائی اوور کے نیچے سے گزرنے والی گیس پائپ لائن پر لگے مین والو کو چوری کرلیا گیا ہے جس سےکوک اوون بیٹری کو گیس کی سپلائی منقطع ہوئی۔
 

Citizen X

President (40k+ posts)
You will find it in Itefaq foundry. They have a history of stealing sewer manholes and railways lines,