پاکستانی میڈیا کا رنگ زرد ہے

Muslimonly

Senator (1k+ posts)
MunawarHassan.jpg




پاکستانی میڈیا کا رنگ زرد ہے


مصنف: ڈاکٹر جواد احمد خان


Link:

http://www.qalamkarwan.com/2012/11/yellow-journalism-of-pakistani-media.html






ابھی میڈیا پر عوامی لعن طعن کا سلسلہ تھما ہی تھا کہ ایک اور واردات ہوگئی جب ایکسپریس ٹی وی کے صف اول کے میڈیا شاہ سوار اور پروگرام ٹو دی پوائنٹ کے میزبان شاہ زیب خانزادہ نے اپنے پروگرام میں امیر جماعت اسلامی سید منور حسن صاحب کو رگڑنے کی کوشش کی۔ میں نے پورا انٹرویو دیکھا اور اس نتیجے پر پہنچا کہ یہ انٹرویو ایک صحافتی بدمعاشی اور لفنگے پن کے سوا کچھ نہیں تھا اور امیر جماعت اسلامی نے بر وقت اور صائب فیصلہ کیا کہ انٹرویو کا سلسلہ ختم کردیا جائے۔
پاکستانی میڈیا پرسنز کا ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ تقریباً تمام میڈیا پرسنز کسی نا کسی ایجنڈا کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں کسی کو امریکی این جی اوز کے لیے دی جانے والی امداد میں سے حصہ مل رہا ہے تو وہ بڑی ذہانت سے امریکہ کے لیے کی جانے والی مذمتوں کا رخ موڑنے میں لگا ہوا ہے۔ کسی کو پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کی باربرداری کا شرف حاصل ہے تو کوئی آرمی کے لیے کمانڈو بنا ہوا ہے۔اس پروگرام میں نزاع طالبان ،حکیم اللہ محسود ، پاکستان آرمی پر حملوں اور شمالی وزیرستان پر پیدا ہوا جب شاہ زیب خانزادہ نے امیر جماعت کا موقف سننے اور تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے مسلسل یہ کوشش کی کسی طرح سید منور حسن صاحب کی کوئی تضاد بیانی یا غلط بیانی کو پکڑا جائےیا انہیں کسی طرح تحریک طالبان پاکستان کا ہمدرد ثابت کردیا جائے۔

جماعت اسلامی کی قیادت بشمول سابق امیر اس معاملے میں دوٹوک موقف رکھتے ہیں اور یہ موقف اس طرح سے ہے کہ؛

٭ وار آن ٹیرر ہماری جنگ نہیں ہے۔ اس جنگ میں سابق ڈکٹیٹر اور غدار پاکستان نے پوری قوم کو محض اپنے اقتدار کو طول دینے اور فوج کے لیے مالی فوائد حاصل کرنے کے لیے جھونکا ہے۔
٭ افغانستان کے طالبان حقیقی جہاد کر رہے ہیں اور کسی کے لیے بھی نہایت مشکل ہے کہ انکی جدوجہد کو فساد قرار دے سکے۔
٭ پاکستانی طالبان کوئی ایک گروپ نہیں ہے بلکہ یہ افغانستان ، بھارت، امریکہ اور خود پاکستان کے لیے پراکسی وار لڑنے والوں کے گروپ کا ایک مشترکہ نام ہے۔ جو اگرچہ نام تو تحریک طالبان کا استعمال کرتے ہیں لیکن انکے ایجنڈے الگ الگ ہیں۔
٭ تحریک طالبان پاکستان کا نام پاکستان آرمی کے حمایت یافتہ گروپ بھی ایک خاص قسم کا منظر نامہ قائم رکھنے کے لیےاستعمال کر رہے ہیں تاکہ اندرون ملک اور بیرون ملک پاکستان آرمی کی اہمیت ختم نا ہوسکےاور ڈالرز کی آمد کے سلسلے نا رک سکیں۔
٭ ایک اسٹیج ڈرامہ سجا کر تحریک طالبان پاکستان کو ایک خون آشام درندے کے رول دیا گیا ہے اور بڑی شدومد سے انہیں دین پر پوری طرح عمل کرنے کا لازمی نتیجہ بتایا جا رہا ہے تاکہ عوام الناس کے دلوں میں اس گروہ کے حوالے موجود خوف سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔ اسکے مخالف بھانت بھانت کے نظریے اور بین الاقوامی ایجنڈے رکھنے والے خود کو گڈمین ثابت کرکے اور لوگوں کے اعصابی ہیجان سے فائدہ اٹھا کر اس ملک میں جہاد اور دین کی بات کرنے والوں کو مسجدوں اور مدرسوں تک محدودکرسکیں۔اور دین کی بات کرنے والوں کو طالبان کے ساتھ بریکٹ کرکے بڑی آسانی سے اپنے اپنے ایجنڈوں پر عمل کرسکیں۔
٭ چنانچہ جب بھی میڈیا پر طالبان کے حوالے سے بات ہوتی ہے تو وہ درحقیقت صرف طالبان کی بات نہیں ہوتی بلکہ ایک طرح کی بدمعاشی ، دباؤ میں لانے والی حکمت عملی اور ایک شٹ اپ کال ہوتی ہے۔جسے جماعت اسلامی خوب اچھی طرح سمجھتی ہے اور اسی مناسبت سے اپنا ردعمل ظاہر کرتی ہے۔



خواتین و حضرات یہ موقف کوئی انوکھا یا نرالا موقف نہیں ہے ۔ جماعت اسلامی سے باہر بہت سے لوگ اور خاص طور پر پشتون عوام کا موقف اس سے ملتا جلتا ہے۔ اس سے اختلاف کرنے والوں کی کمی نہیں ہے تو اس سے اتفاق کرنے والے بھی کم نہیں ہیں۔یہ کوئی ایسا موقف نہیں تھا کہ شاہ زیب خانزادہ کی سمجھ میں نا آتا۔ لیکن اسکے باوجود جس طرح اس انٹرویو میں صحافتی اخلاقیات کی دھجیاں اڑائی گئیں وہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔



اب کچھ باتیں شاہ زیب خانزادہ کی خدمت میں عرض کرنا چاہوں گا۔
٭ آپ نے جب بھی طالبان کے حوالے سے سوال کیا تو وہ سوال کم اور دھمکی زیادہ محسوس ہوا۔ اور یہ ایک صحافی اور میڈیا پرسن کے لیے سب سے زیادہ لو پوائنٹ ہوتا ہے کہ اس کے سامنے بیٹھا ہوا شخص اسے لفنگا اور بلیک میلر سمجھنے لگے۔
٭ وار آن ٹیرر کو لبرل فاشسٹوں کے یہاں تو تقدیس حاصل ہوسکتی ہے سب پاکستانیوں کے نزدیک نہیں۔اس وار آن ٹیرر نے پچھلے دس سالوں میں پاکستان کے ساتھ کیا ہے اس پر کوئی بھی دین اور وطن سے محبت کرنے والا اطمینان کا اظہار نہیں کرسکتا
٭ وار آن ٹیرر پر پاکستانی سیاستدانوں کو رگڑنے سے بہتر ہے کہ ان لوگوں سے سوال کیے جائیں کہ جن کے ہاتھوں میں اصل طاقت اور اختیار ہے۔کیا شاہ زیب خانزادہ یا کسی اور میڈیا کے چیمپیئن نے کبھی پاکستان کے بگ باسز کو رگڑنے کی ہمت یا کوشش کی ہے؟ پاکستانی میڈیا نے بگ باسز کو کیوں کلین چٹ دی ہوئی ہے؟
٭ رٹو طوطے کی طرح سرکاری کہانیوں کو رٹنے کی بجائے کیا شاہ زیب یا انکے کسی بھائی بند نے تحقیقاتی رپورٹنگ کرنے کی کوشش کی ہے ۔ کیا شاہ زیب یا میڈیا سے تعلق رکھنے والے کسی بھی دوسرے شخص نے آئی ایس پی آر کی پریس ریلیزوں اور نام نہاد طالبان کی ویڈیوز سے ہٹ کر قبائلی علاقے میں جا کر خود سے حقائق معلوم کرنے کی کوشش کی ہے؟
٭ پاکستان کے صحافی خاص طور پر سلیم صافی آئے دن یہ بتلاتے رہتے ہیں کہ شدت پسندوں اور القائدہ کے انتہا پسندوں کی بڑی تعداد ڈرون حملوں میں ماری گئی ہے۔ کیا آپ نے کبھی یہ بتلانے کی کوشش کی ہے کہ ان حملوں میں معصوم جانوں کا کتنا اتلاف ہوا ہے؟ اور ان ڈرون حملوں نے قبائلی عوام کی معاشرت، روز مرہ زندگی اور انکی روز مرہ کی زندگیوں پر کس طرح کے اثرات چھوڑے ہیں؟
٭ آپ کیوں یہ چاہتے ہیں کہ جو چیز میڈیا کے ذریعے سامنے لائی جا رہی ہے اسے ہر شخص تسلیم کرلے اور کسی بھی قسم کے فاؤل پلے کے امکانات کو یکسرنظر انداز کردیا جائے۔
٭ کیا شاہ زیب خانزادہ مروجہ صحافتی اخلاقیات سے بالکل لاعلم ہیں؟ وہ ایک انٹرویو کو ٹرائل اور خود کو وکیل استغاثہ اور جج کیوں سمجھتے ہیں؟ کیوں وہ صحیح اور غلط کا فیصلہ عوام اور ناظرین پر نہیں چھوڑ دیتے جو کہ مروجہ طریقہ کار ہے۔
٭ ایک حقیقی صحافی مشکل سوالات کرتا ہے ۔ نا ہی وہ جرح کرتا ہے اور نا ہی سامنے والے کے منہ میں بات ڈالنے کی کوشش کرتا ہے۔ڈھٹائی کے ساتھ بار بار ایک سوال کو دہرانا زرد صحافت کے زمرے میں آتا ہے۔
٭آپ کے کاندھوں پر سچ کو سامنے لانے کی بھاری ذمہ داری ہے اور آپ کا حال اس کھلاڑی کی طرح ہے جو مخالف کھلاڑی سے بال چھیننے کی بجائے تماشائیوں سے الجھنا شروع کردے۔ جو اس جنگ میں فریق ہیں ان سے تو آپ کوئی سوال کر ہی نہیں پاتے اور جن لوگوں کا اس جنگ سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے ان پر آپ خوب جرح کرتے ہیں۔ کیا یہی آپ کی صحافت ہے؟



امیر جماعت اسلامی نے بروقت اور صائب فیصلہ کیا اور اس انٹرویو کو ختم کردیا ۔ میرے نزدیک یہ سب سے بہتر کاؤنٹر اسٹریٹیجی ہے۔ اس صحافیانہ لفنگے پن کا اس سے بہتر کوئی علاج ہو ہی نہیں سکتا کہ ایسے لوگوں کو جو کسی ایجنڈا کو لے کر میڈیا پر آرہے ہیں انہیں ان تمام سہولتوں اور رعایتوں سے محروم کردیا جائے کہ جو ایک حقیقی صحافی کے لیے مخصوص ہیں۔
 

awan4ever

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستانی طالبان کوئی ایک گروپ نہیں ہے بلکہ یہ افغانستان ، بھارت، امریکہ اور خود پاکستان کے لیے پراکسی وار لڑنے والوں کے گروپ کا ایک مشترکہ نام ہے۔ جو اگرچہ نام تو تحریک طالبان کا استعمال کرتے ہیں لیکن انکے ایجنڈے الگ الگ ہیں۔
٭ تحریک طالبان پاکستان کا نام پاکستان آرمی کے حمایت یافتہ گروپ بھی ایک خاص قسم کا منظر نامہ قائم رکھنے کے لیےاستعمال کر رہے ہیں تاکہ اندرون ملک اور بیرون ملک پاکستان آرمی کی اہمیت ختم نا ہوسکےاور ڈالرز کی آمد کے سلسلے نا رک سکیں۔


Is say mazeed confusion paida ker rahay hein Sh. Sahib.

Which part of Tehrik-e-Taliban Pakistan do you denounce?

Which part of Tehrik-e-Taliban Pakistan do you think is doing the work of God?
 

moazzamniaz

Chief Minister (5k+ posts)
میں نے بھی پورا انٹر ویو دیکھا ہے اور اس نتیجے پر پہنچا ہوں کے ایک منافق، لچا، لفنگا، ادھیڑ عمر دہشت گرد ایک نوجوان کے سامنے سے دم دبا کر بھاگ گیا
 

Muslimonly

Senator (1k+ posts)
Is say mazeed confusion paida ker rahay hein Sh. Sahib.

Which part of Tehrik-e-Taliban Pakistan do you denounce?

Which part of Tehrik-e-Taliban Pakistan do you think is doing the work of God?


اگر کچھ نظر آ رہا ہو تو وہاں لکھا ہے افغان طالبان ...جن کے لیے عمران خان نے بھی کہا ہے کہ وہ جہاد کر رہے ہیں


میں نے بھی پورا انٹر ویو دیکھا ہے اور اس نتیجے پر پہنچا ہوں کے ایک منافق، لچا، لفنگا، ادھیڑ عمر دہشت گرد ایک نوجوان کے سامنے سے دم دبا کر بھاگ گیا


آپ کی تربیت تو آپ کی پوسٹ دیکھ کر ہے پتا چل رہی ہے
 

Muslimonly

Senator (1k+ posts)
Is say mazeed confusion paida ker rahay hein Sh. Sahib.

Which part of Tehrik-e-Taliban Pakistan do you denounce?

Which part of Tehrik-e-Taliban Pakistan do you think is doing the work of God?


اگر کچھ نظر آ رہا ہو تو وہاں لکھا ہے افغان طالبان ...جن کے لیے عمران خان نے بھی کہا ہے کہ وہ جہاد کر رہے ہیں


میں نے بھی پورا انٹر ویو دیکھا ہے اور اس نتیجے پر پہنچا ہوں کے ایک منافق، لچا، لفنگا، ادھیڑ عمر دہشت گرد ایک نوجوان کے سامنے سے دم دبا کر بھاگ گیا


آپ کی تربیت تو آپ کی پوسٹ دیکھ کر ہے پتا چل رہی ہے
 

moazzamniaz

Chief Minister (5k+ posts)

آپ کی تربیت تو آپ کی پوسٹ دیکھ کر ہے پتا چل رہی ہے
یہ تمام الفاظ میں نے اسی مضمون سے مستعار لیے ہیں. آپ اپنے پوسٹ شدہ مضمون کی پہلی تین چار سطریں ہی دیکھ لیں. اور واقعی میری تربیت ایسی نہیں کہ دوسروں کے بچوں پر جہاد فرض کر کے انکو کشمیر و افغانستان بھیج دوں اور اپنے بچوں کو بوسٹن یونیورسٹی اور کراچی یونیورسٹی میں 'جہاد کم بزنس' کرواتا پھروں. اور یا پھر منافقت کا پردہ چاک کرنے والے پر امریکی ایجنٹ کا لیبل لگاتا پھروں

اتنی عظیم تربیت جہاں ملتی ہے، مجھے بھی اسکا بتائیے گا. شکریہ

 

Muslimonly

Senator (1k+ posts)



پھر وہی ب**** جو سیکولر ز کو آتی ہے

میاں یہ بتاؤ جہاد کا تعین اللہ اور اس کے رسول کے احکامات کی بنا پر کرتے ہو یا لوگوں کے کہنے پر

جو بھی جاتا ہے اپنی مرضی سے جاتا ہے ..تو تمہیں کیا اعتراض ہے ؟

دوسرا ....جہاد فرض عین ہو اور آپ خود میدان جہاد میں ہوں تو اپکا سوال کرنا بنتا بھی ہے ..ورنہ اپنا منہ بند رکھیے​

 
Syed Munwar Hassan is leader of 72 Islamic organizations at time , his single comment can change the whole scenario of Jihad in world, media should behave with responsible and respect him, if he said that he did not want to comments on such thing taht create some problem regarding Pak army then should stop. sime APC and parliament are the place to discuss such critical issues. JI has given its detail stand on TTP and Afghan JIhad and warr on terror and its solutions so govt should act on them .. JI consider TTP same as like MQM & ANP , BLA, CIA and RAW and govt should need to take action against such all secular forces. Slam to syed sahib he response very well and made unsuccessful their efforts to tag JI with TTP and to present that JI is against PAK army so that US agenda should fulfil and they use this to promote trouble in Pakistan.. JI is democratic party and we are doing polticle effortrs and we are peaceful instead of It MQM & ANP killing every day our innocent leaders in Pakistan.. JI never force to any one childern for Jihad ,,,it is the love of ALLAH which just attract to u to scarify in his way,,,no other force can make u ready for this.. working for Islam openly in Pakistan is similar to Jihad in Pakistan Brother momaiz, just remain one day in krachi and speak against MQM then let me know..MQM will send ur body to ur home next day as gift to your parents,,syed sahib or qazi sahib children after high education on scholarships are working in Pakistan for way of islam for their whole life..
 

Muslimonly

Senator (1k+ posts)
TTP are all killers and thugs and losers from JI and other parties are just scared to denouce them.

denounce means? JI has always condemned the acts which were against Islam and Paksitan


But why not to eriadicate the route cause? Get out of this blood war ..its not ours

and TTP has openly criticised JI..Do you even know that?
Hakimullah Mahsud criticises Qazi Hussain for 'misinterpreting' Jihad

http://www.thenews.com.pk/Todays-News-13-14045-Hakimullah-Mahsud-criticises-Qazi-Hussain-for-misinterpreting-Jihad
 

seekers

Minister (2k+ posts)
ان صاحب کا ٹمپرامنٹ کم ہے ، یہ اس سے پہلے بھی فرار ہو چکے ہیں . ہر کسی پر بے لگام تنقید کرتے ہیں لیکن خود سننے کا حوصلہ نہیں رکھتے .
 

awan4ever

Chief Minister (5k+ posts)


اگر کچھ نظر آ رہا ہو تو وہاں لکھا ہے افغان طالبان ...جن کے لیے عمران خان نے بھی کہا ہے کہ وہ جہاد کر رہے ہیں





آپ کی تربیت تو آپ کی پوسٹ دیکھ کر ہے پتا چل رہی ہے

Imran Khan ka dimagh kharab hay. Uski foreign policy ager yehi ISI wali rahi tu there wont be much change on our Western Border.

anyway,

My question you side stepped. I am talking about Taliban of Pakistan.

SO I will repeat:

Which part of TTP does JI support and which part of it does it denounce?
 

awan4ever

Chief Minister (5k+ posts)
denounce means? JI has always condemned the acts which were against Islam and Paksitan


But why not to eriadicate the route cause? Get out of this blood war ..its not ours

and TTP has openly criticised JI..Do you even know that?
Hakimullah Mahsud criticises Qazi Hussain for 'misinterpreting' Jihad

http://www.thenews.com.pk/Todays-Ne...icises-Qazi-Hussain-for-misinterpreting-Jihad


Denounce means muzammat.

Munawer Hasan did not even believe in the existence of Hakimullah.

He did not once say that TTP is a terrorist org.
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
در اصل پلیلیے ( یرقان ) کے مریض کو ہر چیز پیلی ہی نظرر آتی ہے

یہ بیچارہ منور حسن ، فاقوں کا مارا ہے ، جس کے دور میں کوئی مارشل لا نہی لگا ، کوئی کھابے نہی کھلے

ایک وہ سرحدی کٹا ہے قاضی حسین احمد ، اس نے دو مارشل لا کھاۓ ہیں ، ذرا اس سے بھی پوچ کر دیکھو اس کو تو ہر طرف سرخ رنگ دیکھائی دیتا

وہ دسرے ملکوں میں بھی جاتا ہے فساد کرواۓ ، جیسے چین میں اس نے فساد کرواۓ ، سوڈان میں بھی اس کی نام کی قبریں ہیں

وہ ایک عالمی دہشت گرد ہے ، کراۓ کا دہشت گرد
 

awan4ever

Chief Minister (5k+ posts)



پھر وہی ب**** جو سیکولر ز کو آتی ہے

میاں یہ بتاؤ جہاد کا تعین اللہ اور اس کے رسول کے احکامات کی بنا پر کرتے ہو یا لوگوں کے کہنے پر

جو بھی جاتا ہے اپنی مرضی سے جاتا ہے ..تو تمہیں کیا اعتراض ہے ؟

دوسرا ....جہاد فرض عین ہو اور آپ خود میدان جہاد میں ہوں تو اپکا سوال کرنا بنتا بھی ہے ..ورنہ اپنا منہ بند رکھیے​


Tax dena bhe farz hay. Kia tum aisay leader ko tax do gay jo khud tax na deta ho?
Kia aisay leader ko logon say tax mangnay ka haq hay?

Isi tarah jo leader khud Afghanistan mein jihad per na gya ya apno bachon ko uski targheeb na dee ho usko kia haq hay Jihad kay fazail per lecture denay ka?


Ager apni marzi say he jana hay kisi nay tu Jamat-e-Islami ye dhandhora kyun peet-ti rehti hay keh unhon nay Afghan jihad kay leaye boht logon ko tayar kia aur credit lenay ke koshsih kerti hay jabkeh janay walay tu apni marzi say gaye baqol apkay!
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
Read this , then u will know what is colour of these craps......they call themselves Alim e deen.... shame on these fraud people.



سورہ الصف پارہ نمبر ٢٨ سورہ نمبر اکسٹھ میں آیت نمبر دو میں اللہ عزوجل ایمان والوں کو مخاطف کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں

ترجمہ “[HI] اے ایمان والو کیوں کہتے ہو منہ سے جو کرتے نہیں [/HI]بڑی بیزاری ہے اللہ کے یہاں کہ کہو وہ بات جو نہ کرو “
col6.gif

col6a.gif
 
Last edited:

Skeptic

Siasat.pk - Blogger
Munawar Hasan walkout ?

350s5rn.jpg



Why Shahzeb has not interviewed Altaf Hussain yet?

Can he question Altaf sarcastically too?

Why JI (despite being not perfect and the only party having internal democracy) are being subjected to such criticism?

Why media discriminate between Hasan & Husain?