پاکستان کو عالمی بینک کی جانب سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی امید روشن ہوگئی

18wowlldldbankkdlllamillejjgy.png

پاکستان کو عالمی بینک کی جانب سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی امید روشن ہوگئی ہے، فنڈز حاصل کرنے کیلئے مذاکرات شروع کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے کنٹری پارٹنر شپ اسٹریٹیجی پالیسی فریم ورک کے تحت عالمی بینک کے ساتھ 4 سالہ نئے پروگرام کے آغاز کیلئے مذاکرات شروع کردیئے ہیں۔

اس پروگرام کے تحت پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع ہے، اس پروگرام کے چند بڑے ترجیحی ایریاز ہوں گے، یہ پروگرام 2025 سے 2029 تک کیلئے شروع کیا جاسکتا ہے۔


اس پیش رفت کے حوالے سے وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 سے پانچ سال کے اس پروگرام میں زیادہ تر ترجیحی شعبوں پر فوکس کیا جائے گا ، آئندہ پانچ سالوں کیلئے فنڈنگ کے بڑے شعبوں کے فریم ورک کو حتمی شکل دیئے جانے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، اب تک کے مذاکرات میں تاحال پالیسی فریم ورک اور سی پی ایس کی حقیقی معیاد طے نہیں ہوسکی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سال 2022 سے2026 تک سی پی ایس کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی تھی کیونکہ عام انتخابات اور اس کے بعد نئی حکومت کے قیام میں بہت سارا وقت لگا، نئی حکومت کے آنے کے بعد عالمی ادارے سے نئے سی پی ایس کیلئے مذاکرات شروع ہوگئے ہیں، آئندہ ایک سےد وماہ میں 4 سے 5 سال کی معیاد کا نیا سی پی ایس پروگرام حاصل ہوجائے گا۔
 

free_man

MPA (400+ posts)
جرنلز کو سارے ڈالر بھی دے دیں تو ان کی بھوک نہیں مٹنی اور عوام یوں رلتی رہے گی