بجلی صارفین ہو جائیں ہوشیار، عوام پر مزید 51 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے پر غور

19bijlimhhhhnnywaluahy.png

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے عوام پر مزید 51 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی درخواست کردی ہے، بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ۔

خبررساں ادارے کی رپورت کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی صارفین سے مزید 51 ارب 88 کروڑ روپے اضافی وصول کرنے کی درخواست دیدی ہے، یہ درخواست رواں مالی سال کی تیسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، نیپرا نے ان درخواستوں کو 17 مئی کو سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔

کمپنیوں نے اپنے درخواستوں میں موقف اپنایا ہے کہ صارفین سے کیپسٹی چارجز کی مد میں 31 ارب 34 کروڑ روپے وصول کیے جائیں اور ساتھ ہی ساتھ آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 5 ارب 57 کروڑ روپے وصول کیے جائیں۔

خدشہ ہے کہ اگر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست منظور ہوگئی تو ملک میں بجلی کے نرخوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا جائے گا اور اس بار اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا، تاہم ان درخواستوں پر حتمی فیصلہ نیپرا کرے گا۔