
ٹی 20ورلڈکپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر شائقین کی جانب سے مختلف میمز شیئر کی جارہی ہیں۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان نے بھارت کو دس وکٹوں سے عبرتناک شکست دی جو بھارت کے وہم وگمان میں بھی نہیں تھی۔
میچ سے قبل بھارتی پاکستان کو ٹرول کرتے رہے کہ ایک ٹی وی اور خرید لو توڑنے کے کام آئے گا لیکن پاکستان نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے میچ جیت لیا جس پر ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے میمز شیئر کی جارہی ہیں اور اپنے جذبات کا اظہار کیا جارہا ہے اور بھارتیوں کو خوب ٹرول کیا جارہا ہے۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے مودی کی ویڈیو شئیر کی جس میں وہ کسی کو کال کرکے کہہ رہے ہیں کہ آپ لوگ رونا بند کریں، میرے تک آواز آرہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1452337553265340416
صحافی سمیرا خان نے اقرارالحسن تصویر کیساتھ کوہلی کی تصویر لگاکر طنز کیا اور سوال کیا کہ کتنے آدمی تھے؟
https://twitter.com/x/status/1452331909179224068
ایک سوشل میڈیا صارف نے ویرات کوہلی کو ابھی نندن بناکر پیش کیا۔
https://twitter.com/x/status/1452332552992219147
بالی وڈ اداکار اکشے کمار بھی میچ کے دوران دبئی کے اسٹیڈیم میں موجود تھے، اسی حوالے سے ایک صارف نے ٹوئٹ کی جس میں اکشے کمار کو دکھا یا گیا ہے، اکشے کمار ایک تصویر میں خوش دکھائی دے رہیں اور میچ کے بعد نتائج کے حوالے سے ان کی روتے ہوئے تصویر دکھائی گئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1452328187472531459
ارم زعیم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی تصویر ٹوئٹ کی ہے جس میں وہ گراؤنڈ میں الٹا لیٹے ہوئے ہیں اور ساتھ میں ان کی اہلیہ اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما غمزدہ حالت میں بیٹھی ہوئی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1452325263438753797
ایک صارف نے بھارتی اداکار ریتھک روشن کی فلم کا سین شیئر کیا ہے جس میں وہ غمزدہ حالت میں بیٹھے رو رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1452321294448537607
ایک سوشل میڈیا صارف نے دلچسپ ویڈیو شئیر کی اور سوال کیا کہ اب بتاؤ ابو کون ہے؟
https://twitter.com/x/status/1452331937620807686
اظہر مشوانی نے ایک میمز شئیر کی جس میں لکھا تھا کہ انڈیا کو شاید نہیں پتہ کہ پاکستان میں آج کل 1100/1100کا سیزن چل رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1452360965647966212
دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی دلچسپ میمز بناکر بھارتیوں کو خوب ٹرول کیا۔
https://twitter.com/x/status/1452356413599072256 https://twitter.com/x/status/1452326484979367938 https://twitter.com/x/status/1452364372441907202 https://twitter.com/x/status/1452320915551883271 https://twitter.com/x/status/1452471373910192129 https://twitter.com/x/status/1452359662905409537 https://twitter.com/x/status/1452360129324716042
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bhartii11.jpg