قرضے میں ڈوبے ہسپانوی شہر بونئل کے دنیا بھر میں مشہور ٹماٹینا فیسٹول یعنی ٹماٹر مارنے کے فیسٹول میں شامل ہونے کے لیے اس مرتبہ پہلی بار لوگوں کو فیس ادا کرنی پڑے گی۔ہر سال ہزاروں سیاح اس شہر میں جمع ہوتے ہیں اور ایک دوسرے پر ٹماٹر پھینکنے کے دلچسپ فیسٹول میں شرکت کرتے
ہیں۔
[*=right]
لیکن اب اس فیسٹول پر آنے والی لاگت کے پیشِ نظر اینٹری ٹکٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اب سیاحوں کو دس یورو کی ٹکٹ خریدنی ہو گی۔
ٹماٹر فیسٹول کے ٹکٹ خریداروں میں سب سے زیادہ تعداد آسٹریلیا، جاپان، برطانیہ، اور امریکی شہریوں کی ہے۔
مقامی رہائشیوں کے لیے تقریباً پانچ ہزار ٹکٹ مختص کیے گئے ہیں۔
تاہم حکام کو خدشہ ہے کہ ہزاروں لوگ اس فیسٹیول میں بغیر ٹکٹ کے شامل ہونے کی کوشش کریں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ
انہوں نے سکیورٹی سخت کر دی جائے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ فیسٹول میں سکیورٹی اور لوگوں کی بھیڑ بھاڑ کو کم کرنے کے لیے ٹکٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
شہر کے میئر کا کہنا ہے کہ گزشتہ آٹھ دس سال سے اس فیسٹول میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں اور حکام کو اندازہ نہیں ہوتا کہ
کتنے لوگ فیسٹول میں شامل ہو رہے ہیں اور لوگوں کو کنٹرول کرنا مشکل ہوتا ہے۔